دلچسپ خبریں‌

زین

لائبریرین
برطانیہ میں تحقیقات پر لاکھوں پونڈزخرچ کرنے کے باوجود درخت پر جوتوں کی موجودگی کا راز معلوم نہیں ہو سکا
لندن ............ برطانیہ میں تحقیقات پر2 لاکھ 65 ہزار پونڈز خرچ کئے جانے کے باوجود درخت کی شاخوں پر جوتوں کے جوڑے لٹکائے جانے کا راز معلوم نہیںہو سکا۔ برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یوکنگ ہمیشائر اور وائی کو بے نامی علاقہ کی مصروف ترین ہائی وے کے قریب درخت کی شاخوں پر گزشتہ 30سالوں سے جوتوں کے درجنوں جوڑے لٹکائے جانے کا سلسلہ جاری ہے اور ملک کی نیشنل لیبارٹری کی طرف سے اس معمے کا سراغ لگانے کےلئے اب تک تحقیقات پر 2 لاکھ 65ہزار پونڈز خرچ کئے جا چکے ہیں جس کے باوجود یہ معمہ حل نہیں ہو سکا۔ اخبار کے مطابق گزشتہ دنوں سے بھی اس درخت پر جوتوں کے 50 جوڑے لٹکے ہوئے ہیں جن میں پھٹے پرانے جوتوں کے علاوہ جدید ترین فیشن ڈیزائن والے جوتے بھی شامل ہیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭

برطانیہ میں ڈاکٹروں کی طرف سے بانجھ قرار دی گئی خاتون کے ہاں بیک وقت 3بچوں کی پیدائش
برمنگھم ........ برطانیہ میں ڈاکٹروں کی طرف سے بانجھ قرار دی گئی خاتون نے بیک وقت 3بچوں کو جنم دے دیا۔ برطانوی اخبار کے مطابق ایک ڈاکیے کی اہلیہ مسز پیسی یوسز کاکچھ عرصہ قبل طبی معائنہ کرنے والے ڈاکٹروں نے رائے دی تھی کہ پیسی یوسز کے ہاں اولاد ہونے کے بہت کم امکانات ہیں تاہم مختلف ماہرین سے علاج معالجہ کروانے والی خاتون نے گزشتہ روز بیک وقت 3بچوں کو جنم دے دیا جو کہ بہت کم وزن کے باعث مختلف ماہرین کی نگرانی میں 3 مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ ان تینوں بچوں کو انتہائی نگہداشت کے شعبوں میں رکھا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق بچوں کے وزن میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ یہ تینوں بچے 14 ہفتے قبل از وقت پیدا ہوئے ہیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭
اکستان نے بنگلہ دیش کے ہزاروں نابینا افراد کو بریل پر تحریر شدہ قرآن پاک کے نسخے فراہم کئے
ڈھاکہ ............ پاکستان نے بنگلہ دیش کے ہزاروں نابینا افراد کے درمیان اسلام کا پیغام پھیلانے کیلئے بریل پر تحریر شدہ قرآن پاک کے نسخے فراہم کئے ہیں۔ پاکستانی ہائی کمیشن کے پریس منسٹر راﺅ لیاقت علی خان نے گزشتہ روز یہاں ایک تقریب کے دوران نابینا افراد کی بہبود کیلئے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم بنگلہ دیش نیشنل سوسائٹی فار بلائینڈ کو بریل پر مشتمل قرآن پاک کے نسخے پیش کئے۔ اس موقع پر تقریب کے منتظمین نے اعلان کیا کہ اردو زبان میں بریل قرآن شریف کا بنگلہ میں ترجمہ کیا جائے گا تاکہ ہزاروں نابینا افراد قرآن پاک کی تعلیم حاصل کر سکیں۔ بنگلہ دیش یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اے ایم ایم شفیع اللہ نے قرآن پاک کے نسخوں کے عطیہ پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کی خواہش کا اظہار کیا۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭
آسٹریلوی تیراک شارک مچھلی کے حملہ کے باوجود زندہ سلامت بچ نکلا
سڈنی ........ آسٹریلوی تیراک شارک مچھلی کے حملہ کے باوجود زندہ سلامت بچ نکلا۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق 31 سالہ آسٹریلوی اتوار کے روز نیوسا¶تھ ویلز کے ساحلی علاقے کر رہا تھا جب ایک ویوہیکل شارک نے اس پر اچانک حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں اس کی ٹانگ پر گہرا زخم آیا تاہم اس نے ہمت نہ ہاری اور اپنے سرفنگ بورڈ پر بیٹھ کر شارک سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔ شارک کے حملے میں زخمی ہونے والے سرفر کو بعدازاں ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہسپتال لے جایا گیا جہاں پر اس کی طبعیت خاصی بہتر بتائی جاتی ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
 
Top