دلِ تباہ نے اک تازہ زندگی پائی - غلام ربّانی تاباں

کاشفی

محفلین
غزل
(غلام ربّانی تاباں)

دلِ تباہ نے اک تازہ زندگی پائی
تمھیں چراغ ملا، ہم نے روشنی پائی

ترے خیال سے فرصت اگر کبھی پائی
بھری بھری سی یہ دُنیا تہی تہی پائی

ستم بھی تیرے تغافل کو سازگار آیا
وفا کی داد بھی ہم نے کبھی کبھی پائی

نکھر گئے ہیں پسینے بھی بھیگ کر عارض
گلوں نے اور بھی شبنم سے تازگی پائی

سحر سے مل تو گیا سلسلہ اُجالوں کا
حیات شمع نے کہنے کو عارضی پائی

کبھی جو یاد خراباتِ آرزو آیا
غم حیات کی تلخی میں کچھ کمی پائی

درِ حرم سے جو کچھ ملا، ملا تاباں
درِ مغاں سے بھی پائی تو تشنگی پائی
 
فاتح

لائبریرین
تاباں کا کلام شریکِ محفل کرنے پر بے حد شکریہ۔ کیا ہی خوبصورت شعر ہے
سحر سے مل تو گیا سلسلہ اُجالوں کا
حیات شمع نے کہنے کو عارضی پائی

ذیل کے دو اشعار دیکھیے گا کہ ان میں املا کی اغلاط تھیں جو میں نے محض اندازے سے دور کرنے کی کوشش کی ہے اگر آپ کے پاس دیوان موجود ہے تو یکھ کر درستگی کر لیجیے:
نکھر گئے ہیں پسینے سے بھیگ کر عارض
گلوں نے اور بھی شبنم سے تازگی پائی

درِ حرم سے تو جو کچھ ملا، ملا تاباں
درِ مغاں سے بھی پائی تو تشنگی پائی
 
الف عین

لائبریرین
بھائی تاباں صاحب دہلی کے تھے۔ آپ نے کراچہ پاکستان کا ٹیگ لگا دیا ہے، جو غلط ہے۔
افسوس کہ تاباں کو اتنی شہرت نہ مل سکی جس کے وہ مستحق تھے۔ ان سے ہمارے دور کے تعلقات بھی تھے۔ ان کے دونوں صاحب زادے اب بھی علی گڑھ یونیورسٹی میں ہیں، ڈاکٹر اقتدار عالم خاں، اور افتخار عالم خاں۔ علی گڑھ میں بہت دن سے ان حضرات سے ملاقات نہلیں ہوئی، اگلی بار افن بھائی (افتخار عالم سے ملوں گا کہ ان کے پاس کمپوز کیا ہوا مواد کچھ ہو تو دے دیں۔
 
بابا جانی آپ نے درست فرمایا۔۔ تاباں صاحب دہلی کے تھے۔۔۔کراچی پاکستان کا ٹیگ تو میں شاید اکثر غزلوں کے ساتھ لگاتا ہوں۔اور انشاء اللہ مستقبل میں جتنے بھی غزلیں شامل محفل کرونگا سب میں‌ یہی ٹیگ لگاؤنگا۔۔۔۔۔۔۔ تاباں صاحب کو دہلی انڈی کے لوگ شاید بھول گئے ہیں۔۔۔لیکن کراچی پاکستان کے لوگوں کو ابھی بھی یاد ہیں۔۔۔۔
خوش رہیں سدا۔۔۔
 
Top