دلوں کو لگتی ہے لوگوں کے صرف اچھی بات ۔

عظیم

محفلین


دلوں کو لگتی ہے لوگوں کے صرف اچھی بات
وہ کامیاب ہے جس نے بھی سوچ کر کی بات

ابھی بھی ملتے ہیں خوش لہجہ اور خوش خو لوگ
بھلے زمانوں کی کہتے ہیں لوگ یہ تھی بات

دو چار دن سے زیادہ نہ چل سکا ہے جھوٹ
امر ہمیشہ سے ہوتی ہی آئی سچی بات

کسی سے اور شکایت کروں تو کس کے لیے
میں چاہتا ہوں کہ منواؤں خود بھی اپنی بات

خموش رہنا ہی بہتر نہیں ہے اس کے لیے ؟
کہ جس کو آ گئی دنیا سے جا کے کرنی بات

سراہا جائے کہ ٹھوکر ہی کھائے سب سے عظیم
کسی غریب کی خاطر ہے ایک ہی سی بات


*****
 
Top