دفتر ميں لگاتار کرسي پر مت بيٹھيں

نگار ف

محفلین
ً"میں سوچ رہی تھی کہ محفل میں کسی موضوع پہ کچھ لکھوں مگر کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا، ابھی میری اک عزیز نے ای-میل میں بہت معلوماتی باتیں بھیجی ہیں سوچا آپ لوگوں کے ساتھ شیر کروں امید ہے پسند آئے گا"

بعض اوقات ہم دفتري اوقات ميں ہم اپنے کاموں ميں اس قدر مصروف ہو جاتے ہيں کہ ہميں يہ اندازہ ہي نہيں رہتا ہے کہ ہم اتنے طويل وقت کے ليئے کس انداز ميں بيٹھے رہے ہيں اور اس طولاني وقت ميں کسي خاص حالت ميں بيٹھنے سے ہمارے جسماني ساخت پر کيا اثرات مرتب ہو سکتے ہيں -

ايک نئي تحقيق ميں کہا گيا ہے کہ دفتروں ميں لوگوں کو چاہيے کہ وہ اپني ميز پر زيادہ دير نہ بيٹھيں-

اس تحقيق ميں يہ بھي کہا گيا ہے کہ دفاتر ميں لوگوں کو چاہيے کہ وہ جن افراد سے روبرو بات کر سکتے ہيں ان کو اي ميل کے ذريعے پيغامات نہ بھيجيں- دفتروں ميں اگر ہر کچھ دير کے بعد آپ چہل قدمي کر ليں تو يہ آپ کي صحت کے ليئے بہت ہي اچھا ہو گا - اس ليئے کسي چھوٹے موٹے کام کو اي ميل کے ذريعے انجام دينے کي بجائے اگر خود اسي دفتر ميں اپنے ساتھي کي ميز تک چلے جانے سے تھوڑي بہت چہل قدمي ہو جاتي ہے -

برطانوي تحقيق ميں متنبہ کيا گيا ہے کہ لوگ اپنا بہت زيادہ وقت اپني ميزوں ہي پر گزارتے ہيں-

تحقيق ميں کہا گيا ہے کہ لوگ روزانہ چار گھنٹے اور اکتاليس منٹ کرسيوں پر بيٹھے گزارتے ہيں-

ڈاکٹر ميانا ڈنکن کا کہنا ہے ’لوگ اپني کرسيوں پر بيٹھے اتنا ہي وقت گزارتے ہيں جتنا کہ وہ سوتے ہوئے گزارتے ہيں-‘

انہوں نے کہا کہ جو لوگ دفتروں ميں ميز پر بيٹھے رہتے ہيں وہ ممکنہ طور پر گھر پر بھي بيٹھے رہتے ہيں جس کے وجہ سے وزن بڑھتا ہے-

اس تحقيق کے ليے ايک ہزار سے زيادہ افراد سے انٹرويو اور سروے کيے گئے-

ڈاکٹر ڈنکن نے کہا ’ہميں اس بات کا احساس ہونا چاہيے کہ ہم کتني دير کرسي پر بيٹھے رہتے ہيں-

انہوں نے کہا کہ يہ ضروري نہيں کہ ماہرِ نفسيات لوگوں کو بتائے کہ تھوڑي دير بيٹھ کر تھوڑي چہل قدمي ضروري ہے- ’اگر ضرورت پڑے تو اپني ميز يا کمپيوٹر پر ياد دہاني کے ليے نوٹ لگايا جا سکتا ہے-

ڈاکٹر ڈنکن نے کہا ’اٹھو اور اپنے ساتھ کام کرنے والوں کے ساتھ بات چيت کرو- يہ اي ميل کرنے سے بہتر طريقہ ہے-

دفاتر ميں کام کرنے والے افراد کے ليئے ضروري ہے کہ وہ دفتري ورزشوں سے بھي آگاہي حاصل کريں اور ان کي انجام دہي سے اپنے آپ کو صحت مند اور توانا رکھيں - دفتري ورزشوں کيلئے آپ کي کرسي کي بڑي اہميت ہے‘ عہدے کے لحاظ سے نہيں بلکہ آپ کے درست انداز ميں نشست کے اعتبار سے- دفتر ميں آپ آٹھ سے نو گھنٹے اسي پر جم کر کام کرتے ہيں اب اسے ورزشي مقصد کيلئے بھي استعمال کرنا ہے- آپ کا کرسي پر ٹھيک اور درست انداز ميں بيٹھنا بہت ضروري ہے- بات دراصل يہ ہے کہ ہر شخص کے کھڑے اور بيٹھنے کے انداز کي بڑي اہميت ہوتي ہے- يہ انداز انگريزي ميں پوسچر کہلاتا ہے- اس کا درست ہونا بہت ضروري ہے- يہ درست نہ ہو تو آپ نہ صرف تھکتے ہيں بلکہ خود کو صحت مند بھي محسوس نہيں کرتے‘ کيونکہ پوسچر درست نہ ہو تو اس سے آپ کے عضلات پر بھي غيرضروري بوجھ پڑتا ہے اور انہيں زيادہ کام بھي کرنا پڑتا ہے- اس سے ہڈيوں پر بھي بوجھ پڑتا ہے اور جوڑوں کے بندھن بھي متاثر ہوتے ہيں- پوسچر درست نہ ہو تو سانس بھي ٹھيک طور پر نہيں ليا جاسکتا- اس سے خون کے دوران ميں بھي رکاوٹ پيدا ہوتي ہے اور ہاضمے پر بھي اچھا اثر نہيں پڑتا‘ اس ليے يہ بہت ضروري ہے کہ آپ ٹھيک طور پر بيٹھيں- اس کيلئے آپ کو اپني کرسي‘ ميز کي سطح اور روشني کا بھي جائزہ لينا ہوگا- ان سب کا جائزہ لے کر اندازہ لگائيے کہ کرسي پر ٹھيک بيٹھنے ميں آپ کو کہاں مشکل پيش آ رہي ہے-

کرسياں کئي قسم کي ہوتي ہيں ليکن يہ ديکھنا بہت ضروري ہوتا ہے کہ دفتري کام کيلئے کون سي کرسي آپ کيلئے مناسب ہوگي- اچھي کرسي کا مطالبہ آپ کرنہيں سکتے کيونکہ آفس کي انتظاميہ تو بالعموم سب کيلئے ايک ہي قسم کي کرسياں خريدتي ہے ليکن آپ اپني کرسي کو اپنے ليے موزوں بناسکتے ہيں-

آپ کي کرسي ٹوٹي ہوئي ہو‘ اس کي چوليں ڈھيلي پڑگئي ہوں تو انتظاميہ سے کہہ کر اسے ٹھيک کرائيے‘ مثلاً بيدکي کرسيوں کي جالي کے ٹوٹنے سے بڑي زحمت ہوتي ہے-

اچھے اداروں ميں مناسب طور پر اونچي نيچي کي جانے والي کرسياں فراہم کي جاتي ہيں- بہت نيچي کرسي پر بيٹھ کر بھي کام کيا جاسکتا ہے- ليکن کام کے دوران اس سے اٹھنے اور بيٹھنے کي وجہ سے ريڑھ پر غيرضروري بوجھ پڑتا ہے- آفس والے مناسب کرسي فراہم کرنے سے قاصر ہوں تو آپ خودکش يا بيدکي بني ہوئي ہوادار گدي خريد کر اسے آرام دہ بنا سکتے ہيں-

ہمارے دفتر ميں ايک ٹائپسٹ نے اپنے کندھوں اور گردن ميں درد کي شکايت کي بلکہ انہوں نے معالج سے درد کي دوائيں بھي لے کر استعمال کيں- ايک صاحب نے يہ شکايت سن کر ان کي کرسي ديکھي جو پيچ دار تھي‘ يعني اسکرو والي جسے اوپر نيچے کرنا آسان تھا- انہوں نے اسے کوئي ايک انچ اونچا کرنے کو کہا- اس تبديلي کے بعد ٹائپسٹ کي درد کي شکايت دور ہوگئي- اس سلسلے ميں يہ خيال بھي رکھنا ضروري ہے کہ کرسي اتني اونچي بھي نہ ہوجائے کہ پير زمين پر ٹکنے کے بجائے لٹکتے رہيں-

چھوٹے قد والے افراد کي کرسيوں ميں ايسي پٹي لگي ہوني چاہے جس پر وہ اپنے پير ٹيک سکيں- اس طرح اونچا ہوکر بيٹھنے سے انہيں تکليف نہيں ہوگي- دوسري صورت يہ ہے کہ کوئي خالي ڈبا وغيرہ نيچے رکھ کر اس پر پير اچھي طرح جمائے جا سکيں-

لمبي ٹانگوں والے افراد اپني ٹانگيں اکثر اوقات کرسي کے پايوں کے اطراف لپٹا ليتے ہيں- يہ انداز بھي غلط ہے- اس طرح ٹانگوں ميں دوران خون متاثر ہوتا ہے- دراز قد افراد کيلئے ميز کي سطح بہت نيچي ہوجاتي ہے اس کيلئے ميز کا مناسب سطح پر لانا ضروري ہوتا ہے- اسي طرح دفتري کام کيلئے بغير ہتھے کي کرسياں زيادہ مناسب ہوتي ہيں- ہتھے کي صورت ميں آپ اپني کہني اور بازو ہتھے پر ٹيکتے ہيں جس کي وجہ سے کندھے اور گردن پر بوجھ پڑتا ہے- بغير ہتھے کي کرسي استعمال کرنے کي صورت ميں کام نہ کرنے کے دوران آپ اپنے ہاتھ اپني گود ميں رکھ کر زيادہ آرام محسوس کرتے ہيں-

لکھنے پڑھنے کيلئے ميز کي سطح کا درست ہونا بھي بہت ضروري ہے- ميز کا اونچا نيچا کرنا تو ممکن نہيں ہوتا البتہ کرسي اونچي نيچي کي جاسکتي ہے- ميز کي سطح ايسي ہوني چاہےے کہ آپ کے کندھوں پر بار نہ پڑے يعني وہ زيادہ اٹھے ہوئے نہ ہوں- اس کے بعد يہ ديکھنا بھي بہت ضروري ہے کہ کام يا کاغذ کي سطح سے آپ کي نظر کا فاصلہ بھي ٹھيک رہے يعني يہ اتني اونچي ہو کہ آنکھوں پر بار پڑے اور نہ اتني نيچي کہ آپ کو سر بہت زيادہ نيچے جھکانا پڑے- اس مقصد کيلئے ايسا رائٹنگ پيڈ استعمال کرنا مناسب ہوتا ہے جو پيچھے سے بلند اور سامنے کي طرف سے نيچا ہوجيسے سکول ڈيسک‘ شفاف پلاسٹک سے ايسا پيڈ بنوايا جاسکتا ہے- اس طرح آپ کو نيچے رکھے کاغذات بھي نظر آتے رہيں گے- آرٹسٹ اور نقشہ ساز ايسا پيڈ استعمال کرتے ہيں- بہ ظاہر يہ آپ کے آفس کي ذمہ داري ہے ليکن ہمارے ہاں اس کي توقع رکھنا مناسب نہيں- چونکہ آپ کو روزانہ طويل گھنٹوں تک کام کرنا ہوتا ہے اس ليے اپني صحت کيلئے خود ہي تھوڑے پيسے خرچ کرکے ايسے ڈھلواں پيڈ کا بنوانا اپنے مفاد ميں ہوگا-

اسي طرح کمپيوٹر وغيرہ پر کام کيلئے يہ بھي ضروري ہے کہ جو صفحات آپ کمپوز کررہے ہوں وہ کاپي ہولڈر پر لگے ہوں تاکہ آپ گردن باربار گھمائے بغير تحرير کو ديکھيں- اسي طرح کاپي ہولڈر بھي اس طرح رکھنا چاہےے کہ گردن کو اونچا اور نيچا کرنے کي ضرورت نہ رہے- اس طرح آپ کي آنکھوں پر بھي غيرضروري بوجھ نہيں پڑے گا-

يہاں اس بات کا بھي خيال رکھيں کہ آپ کے بيٹھنے کا انداز کيا ہے - آپ نے اچھا اور معياري فرنيچر تو بنوا ليا ليکن اگر آپ کو بيٹھنے کا صحيح طريقہ معلوم نہيں ہے تو زيادہ دير تک غلط حالت ميں بيٹھنے سے آپ کو نقصانات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے -

درست انداز يہ ہے کہ آپ اپني نشست پر اس طرح بيٹھے ہوں کہ آپ کي ريڑھ کي ہڈي يعني پشت بالکل سيدھي ہو اور آپ کے بالائي جسم کا بوجھ آپ کي پيڑوکي ہڈي پر پڑے-

يہ انداز آرام دہ ہوتا ہے- ترچھا‘ ٹيڑھا بيٹھنے يا پيٹھ جھکا کر کام کرنے سے آپ جلد تھکتے ہيں اور درد بھي محسوس کرتے ہيں-

اس طرح ريڑھ کے منکوں پر غيرضروري بوجھ نہيں پڑے گا-اکثر لوگ غلط انداز سے بيٹھتے ہيں جن سے ان کي کمر اور ريڑھ کي ہڈيوں پر بوجھ پڑتا ہے- يہي وجہ ہے کہ گھر لوٹ کر ايسے افراد کمر ميں درد محسوس کرتے ہيں اور اسے کام کي زيادتي کا نتيجہ قرار ديتے ہيں- غلط انداز ميں بيٹھنے کي وجہ سے پھپھڑوں ميں ہوا کي آمدورفت بھي متاثر ہوتي ہے- ہوا کي کمي خون ميں آکسيجن کي کمي اور دماغي تھکن کا سبب بنتي ہے-

ہم اپني روز مرّہ کي دفتري زندگي ميں ان چھوٹي چھوٹي باتوں پر غور کرکے اور مفيد طريقوں کو اپنا کر بہت ساري جسماني پيچيدگيوں سے بچ سکتے ہيں - اس ليئے کوشش کريں کہ اس تحرير کو پڑھنے کے بعد خود کے ليئے مناسب کرسي ميز کا انتظام کريں اور اپنے بيٹھنے کے انداز کو ٹھيک کريں - ہم اميد کرتے ہيں کہ اس تحرير سے آپ کو خاطر خواہ فائدہ حاصل ہو گا -


 

اشتیاق علی

لائبریرین
مفید معلومات کا ذخیرہ اکٹھا کر دیا ایک پوسٹ میں ۔ خاص کر دفتر میں کام کرنے والے صاحبان کے لیے تو بہت ہی مفید مراسلہ ہے۔
 

نگار ف

محفلین
مفید معلومات کا ذخیرہ اکٹھا کر دیا ایک پوسٹ میں ۔ خاص کر دفتر میں کام کرنے والے صاحبان کے لیے تو بہت ہی مفید مراسلہ ہے۔
جی بلکل! کرسی پہ بیٹھ کے کمپیوٹر استعمال کرنے والے تمام افراد کیلئے مفید ہے خواہ وہ گھر پہ ہوں یا دفتر
 

انتہا

محفلین
جی بلکل! کرسی پہ بیٹھ کے کمپیوٹر استعمال کرنے والے تمام افراد کیلئے مفید ہے خواہ وہ گھر پہ ہوں یا دفتر
الحمدللہ ہمیں تو زمین پر بیٹھ کر کمپیوٹر استعمال کرنے کی سہولت حاصل ہے، گھر میں بھی اور دفتر میں بھی۔
 

انتہا

محفلین
کراچی میں ایسے بھی آفس ہیں ؟؟
کسی بھی آفس کی کوئی بھی نوعیت ہو سکتی ہے، اس میں حیرانی کی کیا بات ہے؟ ہمیں اس بات کی آزادی ہے چاہے کرسی پر بیٹھیں، چاہے زمین پر۔ ہمارے ہاں سب زمین پر نہیں بیٹھتے، زمین پر بیٹھنے والے والے بہت کم ہیں۔
 

نگار ف

محفلین
کسی بھی آفس کی کوئی بھی نوعیت ہو سکتی ہے، اس میں حیرانی کی کیا بات ہے؟ ہمیں اس بات کی آزادی ہے چاہے کرسی پر بیٹھیں، چاہے زمین پر۔ ہمارے ہاں سب زمین پر نہیں بیٹھتے، زمین پر بیٹھنے والے والے بہت کم ہیں۔
کیا واقعی آپ دفتر میں زمین پر بیٹھ کے کام کرتے ہیں؟؟؟؟ :thinking:
 

نایاب

لائبریرین
اچھے اداروں ميں مناسب طور پر اونچي نيچي کي جانے والي کرسياں فراہم کي جاتي ہيں- بہت نيچي کرسي پر بيٹھ کر بھي کام کيا جاسکتا ہے- ليکن کام کے دوران اس سے اٹھنے اور بيٹھنے کي وجہ سے ريڑھ پر غيرضروري بوجھ پڑتا ہے- آفس والے مناسب کرسي فراہم کرنے سے قاصر ہوں تو آپ خودکش يا بيدکي بني ہوئي ہوادار گدي خريد کر اسے آرام دہ بنا سکتے ہيں-
نگارف بہنا
بہت خوب معلوماتی تحریر شریک محفل کی ہے آپ نے
جزاک اللہ خیراء
مگر یہ خود کش ؟؟؟؟؟؟؟ کچھ سمجھ نہیں آیا ۔
 

میر انیس

لائبریرین
کراچی میں ایسے بھی آفس ہیں ؟؟
بالکل کیوں نہیں ویسے میرے ساتھ بھی یہی معاملہ ہے جب چاہتا ہوں زمین پر بیٹھ کر کام شروع کردیتا ہوں ۔ اب یہ الگ بات ہے کہ کمرہ اتنا لمبا ہے کہ اسمیں اتنی گنجائش نکل آتی ہے کہ بوقتِ ضرورت لیٹا بھی جاسکتا ہے
 

x boy

محفلین
جزاک اللہ
لگاتار بیٹھنے کے باوجود بیٹھے بیٹھے کچھ ورزش ہے اس کے کرنے سے بدن چشت اور لچک دار رہتا ہے
جیساکہ دبئی میں آر ٹی اے،،، روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی اپنےٹیکسی ڈرائیوروں کو تعلیم کے دوران
ایسے ورزش بھی سکھاتے ہیں جب وہ سگنل کھلنے کے انتظار میں کرسکتے ہیں جس سے وہ چاک و چوبند
رہ سکتے ہیں باقی ڈرائیور پرمنحصر ہے کہ وہ اسکو کرتا ہے یا نہیں اکثر کرسی پر بیٹھ رہنے والوں کو
کمر درد کی شکایت رہتی ہے ماسوائے پاکستانی سیاست دان کے۔
 
Top