تاسف دعا کے لئے اپیل

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
ابھی مجھے موبائل پر ایک پیغام موصول ہوا ہے

کل اسلامک یونیورسٹی میں ہونے والے دھماکے میں ایک لڑکی خدیجہ شدید زخمی ہو گئی تھی۔ ایک سٹیل راڈ اسکی گردن کے نیچے جسم کے پار ہو گئی تھی۔ آج اس کا آپریشن ہو رہا ہے آپ تمام دوستوں سے درخواست ہے کہ اس کے حق میں دعا کریں۔

اللہ تعالٰی اس کی تکالیف دور فرمائے آمین
 
شمشاد

لائبریرین
کاشف بھائی اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ خدیجہ بہن سمیت تمام زخمیوں پر اللہ تعالٰی اپنا کرم فرمائے، انہیں صحت تندرستی عطا فرمائے اور تمام بیگناہ مرنے والوں پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے۔
 
محمداحمد

آمین یا رب العالمین
 
ابھی مجھے موبائل پر ایک پیغام موصول ہوا ہے

کل اسلامک یونیورسٹی میں ہونے والے دھماکے میں ایک لڑکی خدیجہ شدید زخمی ہو گئی تھی۔ ایک سٹیل راڈ اسکی گردن کے نیچے جسم کے پار ہو گئی تھی۔ آج اس کا آپریشن ہو رہا ہے آپ تمام دوستوں سے درخواست ہے کہ اس کے حق میں دعا کریں۔

اللہ تعالٰی اس کی تکالیف دور فرمائے آمین

آپ کا مراسلہ پڑھ کر تو مجھے ایسا لگا جیسے یہ سلاخ میرے بدن میں لگی ہے۔
اللہ تعالی سے دعا ہے کہ آپریشن کامیاب کرے۔

کچھ دنوں سے خبریں نہیں پڑھیں، اس لیے نہیں معلوم کہ یہ دھماکہ کیوں ہوا اور کس نے کیا۔
لیکن یہ دعا ضرور کروں گا کہ اللہ ان کی ہدایت کرے جو بے گناہ انسانوں کو اس طرح مارنے کے در پے ہیں۔
اور اس کے بانیان کو جلد سزا دے۔ آمین
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top