حبیب جالب دستور از حبیب جالب

فرخ منظور

لائبریرین
دستور

از حبیب جالب

دیپ جس کا محلات ہی میں جلے
چند لوگوں کی خوشیوں کو لے کر چلے
وہ جو سائے میں ہر مصلحت کے پلے
ایسے دستور کو، صبح بےنور کو
میں نہیں مانتا، میں نہیں مانتا


میں بھی خائف نہیں تختہ دار سے
میں بھی منصور ہوں کہہ دو اغیار سے
کیوں ڈراتے ہو زنداں کی دیوار سے
ظلم کی بات کو، جہل کی رات کو
میں نہیں مانتا، میں نہیں مانتا


پھول شاخوں پہ کھلنے لگے،تم کہو
جام رندوں کو ملنے لگے،تم کہو
چاک سینوں کے سلنے لگے ،تم کہو
اِس کھلے جھوٹ کو، ذہن کی لوٹ کو
میں نہیں مانتا، میں نہیں مانتا


تم نے لوٹا ہے صدیوں ہمارا سکوں
اب نہ ہم پر چلے گا تمھارا فسوں
چارہ گر میں تمہیں کس طرح سے کہوں
تم نہیں چارہ گر، کوئی مانے، مگر
میں نہیں مانتا، میں نہیں مانتا
 

یاسر شاہ

محفلین
دیپ جس کا محلات ہی میں جلے
چند لوگوں کی خوشیوں کو لے کر چلے
وہ جو سائے میں ہر مصلحت کے پلے
ایسے دستور کو، صبح بےنور کو
میں نہیں مانتا، میں نہیں مانتا


واہ کیا بات ہے -کیا کہنے -
کتنا درست فرمایا ہے -نیم(limited) انصاف واقعی بہت خطرناک ہے -سب بلوے اور توڑپھوڑ زیادہ تر اسی کی وجہ سے ہوتے ہیں -
 
آخری تدوین:

Haya khan

محفلین
سر مجھے اس نظم کا خلاصہ چاہیے

دستور

از حبیب جالب

دیپ جس کا محلات ہی میں جلے
چند لوگوں کی خوشیوں کو لے کر چلے
وہ جو سائے میں ہر مصلحت کے پلے
ایسے دستور کو، صبح بےنور کو
میں نہیں مانتا، میں نہیں مانتا


میں بھی خائف نہیں تختہ دار سے
میں بھی منصور ہوں کہہ دو اغیار سے
کیوں ڈراتے ہو زنداں کی دیوار سے
ظلم کی بات کو، جہل کی رات کو
میں نہیں مانتا، میں نہیں مانتا


پھول شاخوں پہ کھلنے لگے،تم کہو
جام رندوں کو ملنے لگے،تم کہو
چاک سینوں کے سلنے لگے ،تم کہو
اِس کھلے جھوٹ کو، ذہن کی لوٹ کو
میں نہیں مانتا، میں نہیں مانتا


تم نے لوٹا ہے صدیوں ہمارا سکوں
اب نہ ہم پر چلے گا تمھارا فسوں
چارہ گر میں تمہیں کس طرح سے کہوں
تم نہیں چارہ گر، کوئی مانے، مگر
میں نہیں مانتا، میں نہیں مانتا
 
مدیر کی آخری تدوین:
سر مجھے اس نظم کا خلاصہ چاہیے
اردو محفل فورم میں خوش آمدید حیا!

یہ فرمائیے کہ آپ کو خلاصہ کیوں چاہیے۔ اگر اپنے سمجھنے کے لیے چاہیے تو اور بات ہے لیکن اگر بچوں کو پڑھانے یا امتحان میں لکھنے کے لیے چاہیے تو اسے اسی تکنیکی انداز میں لکھنا ہوگا!
 

Haya khan

محفلین
اردو محفل فورم میں خوش آمدید حیا!

یہ فرمائیے کہ آپ کو خلاصہ کیوں چاہیے۔ اگر اپنے سمجھنے کے لیے چاہیے تو اور بات ہے لیکن اگر بچوں کو پڑھانے یا امتحان میں لکھنے کے لیے چاہیے تو اسے اسی تکنیکی انداز میں لکھنا ہوگا!
امتحان میں لکھنے کیلے چاہیے
 
Top