حزیں صدیقی درکار ہے دوا نہ دعا چاہئے مجھے۔۔۔حزیں صدیقی

مہ جبین نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مئی 29, 2012

  1. مہ جبین

    مہ جبین محفلین

    مراسلے:
    6,246
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    درکار ہے دوا نہ دعا چاہئے مجھے
    آوازِ دردِ دل ہوں فضا چاہئے مجھے

    یوں پاس آ کہ روح بھی تجھ کو نہ چھو سکے
    تسکینِ اضطراب نما چاہئے مجھے

    رنگِ چمن کے ساتھ اڑے کیوں مِرا خیال
    پروازِ بوئے گل کی ادا چاہئے مجھے

    میں ہوں شکستِ سازِ جفا کی صدا کا عکس
    آئنہء ثباتِ وفا چاہئے مجھے

    سن اے نگارِ شوق وہ انداز ہو کہ ناز
    ہر زاویے سے رنگِ حیا چاہئے مجھے

    میری نظر میں ہے رخِ مقصودِ کائنات
    مہر و مہ و نجوم سے کیا چاہئے مجھے

    حزیں صدیقی

    انکل الف عین کی شفقتوں کی نذر

    والسلام
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 5
    • زبردست زبردست × 4
  2. نایاب

    نایاب لائبریرین

    مراسلے:
    13,421
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Goofy
    واہ
    بہت خوب اچھی شراکت
    سن اے نگارِ شوق وہ انداز ہو کہ ناز
    ہر زاویے سے رنگِ حیا چاہئے مجھے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. زبیر مرزا

    زبیر مرزا محفلین

    مراسلے:
    5,997
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Shh
    واہ بہت خُوب ، لاجواب کلام
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. مہ جبین

    مہ جبین محفلین

    مراسلے:
    6,246
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    حوصلہ افزائی کے لئے بہت مشکور ہوں بھائیوں
     
  5. الف عین

    الف عین لائبریرین

    مراسلے:
    35,970
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Psychedelic
    جیتی رہیں، خوش کر دیا تم نے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  6. مہ جبین

    مہ جبین محفلین

    مراسلے:
    6,246
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    استادِ محترم ، آپکی حوصلہ افزائی سے میرا سیروں خون بڑھ گیا ہے
    آج تو میں نانا جی کی وجہ سے سرخرو ہو گئی ہوں
    اللہ انکے درجات بلند فرمائے اور انکل الف عین کو بہت برکتیں عطا فرمائے آمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  7. سفیر آفریدی

    سفیر آفریدی محفلین

    مراسلے:
    402
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    ہر زاویے سے رنگ حیا چاہیے مجھے
     

اس صفحے کی تشہیر