جگر درد بڑھ کر فغاں نہ ہو جائے

صائمہ شاہ

محفلین
درد بڑھ کر فغاں نہ ہو جائے
یہ زمیں آسماں نہ ہو جائے

دل میں ڈوبا ہوا جو نشتر ہے
میرے دل کی زباں نہ ہو جائے

دل کو لے لیجیے جو لینا ہے
پھر یہ سودا گراں نہ ہو جائے

آہ کیجے مگر لطیف ترین
لب تک آ کر دھواں نہ ہو جائے
 

طارق شاہ

محفلین
آہ کیجے مگر لطیف ترین
لب تک آ کر دُھواں نہ ہو جائے

بہت عمدہ غزل شیئر کرنے کے لئے تشکّر!
رنگِ اُستادانہ صاف عیاں ہے، جگر صاحب کے اس کلام سے

بہت خوش رہیں
 

صائمہ شاہ

محفلین
شکریہ مدیحہ میں نے سُنی تو نہیں مگر یقین ہے چترا نے اس غزل کا حق ادا کیا ہوگا
ارے صائمہ اگر نہیں سنی تو سب کام وام چھوڑ کر غزل سنیئے ورنہ محروم ہو جائیں گی اتنی اچھی غزل سے :) اور چترا نے واقعی حق ادا کیا ہے :)
 

صائمہ شاہ

محفلین
سن کر ہمیں رپورٹ کیجیئے :battingeyelashes: کہ کیسی لگی جیسے ہم نے ہی تو کمپوز کی ہے ہاہاہاہاہا:heehee:
اس سے یاد آیا ایک دفعہ میں نے کسی کو ایک غزل سننے کو کہا اور اس کے بعد ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ تبصرے کیے گئے کہ دوبارہ ہمت نہیں ہوئی کسی کو غزل ریکمینڈ کرنے کی مجھے تو ایسا ہی لگا جیسے میں نے ہی کمپوز کی تھی ایک ایک غلطی تفصیل سے بیان کی گئی
 
اس سے یاد آیا ایک دفعہ میں نے کسی کو ایک غزل سننے کو کہا اور اس کے بعد ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
وہ تبصرے کیے گئے کہ دوبارہ ہمت نہیں ہوئی کسی کو غزل ریکمینڈ کرنے کی مجھے تو ایسا ہی لگا جیسے میں نے ہی کمپوز کی تھی ایک ایک غلطی تفسیل سے بیان کی گئی
آپکی بات پر خوب ہنسی آئی ہمیں ۔۔۔۔ خیر آپ غزل سنیئے ۔۔۔ہمیں یقین ہے ایسا کچھ نہیں ہوگا :) آپ نے کسی غلط بندے کو مشورہ دے دیا ہو گا ;)
 

صائمہ شاہ

محفلین
آپکی بات پر خوب ہنسی آئی ہمیں ۔۔۔ ۔ خیر آپ غزل سنیئے ۔۔۔ ہمیں یقین ہے ایسا کچھ نہیں ہوگا :) آپ نے کسی غلط بندے کو مشورہ دے دیا ہو گا ;)
بندہ تو غلط نہیں تھا ( مدیحہ آپ کی خیر نہیں اب بندے کو یہ تبصرہ پڑھنے دیں ذرا ) :grin:
 

فاتح

لائبریرین
واہ کیا خوبصورت غزل ہے جگر کی۔۔۔
ایسے احباب کے لیے یو ٹیوب کا ربط جو نام نہاد اسلامی پابندی کے زیر اثر نہیں آتے
گو کہ چترا نے حسبِ دستور الفاظ کو غلط تلفظ کے ساتھ گایا ہے مثلاً "نشتر" لیکن گائی عمدہ ہے
 
Top