داستانیں کہاں سے مل سکیں گی۔

نبیل

تکنیکی معاون
اردو لائبریری پراجیکٹ شروع کرتے وقت میرے دل میں ایک خواہش یہ بھی تھی کہ کبھی اردو کی کلاسیکی داستانیں بھی برقیائی جائیں۔ اس میں مشکل یہ ہےکہ یہ داستانیں اپنی اصل حالت میں اکثر نایاب ہیں۔ اور ان میں سے اگر کوئی مل بھی جائے تو اس کی زبان اتنی گنجلک ہوتی ہے کہ یہ زیادہ تر کے سر پر سے گزر جاتی ہے۔ بہرحال، مجھے یہاں اپنی فرمائش کا اندراج کرنا تھا، وہ کیے دیتا ہوں۔ میری فرمائش ہے کہ ذیل کی داستانوں کا کھوج لگایا جائے کہ وہ کہاں سے مہیا ہو سکتی ہیں اور ان کو برقیانے پر بھی کام کیا جائے۔

۔ داستان طلسم ہوشربا
۔ داستان امیر حمزہ
۔ حکایت کلیلہ و دمنہ
۔ قصہ باغ و بہار
۔ داستان الف لیلہ

دوستوں کو ان کے علاوہ داستانوں کے متعلق علم ہو تو ضرور بتائیں۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم نبیل بھائی

باغ و بہار موجود ہے۔ کلیلہ و دمنہ بھی ہے لیکن فارسی میں ہے ۔

اس کے علاوہ سب رس ، فسانۂ عجائب ، فسانۂ آزاد بھی موجود ہیں۔

مزید بعد میں۔
 
داستانِ طلسم ہوشربا سات جلدوں میں دیکھی ہے میں نے اور اس کی زبان ایسی ہے کہ اگر تبرکا بھی کسی کو چند صفحات پڑھا دیے جائیں تو تمام عمر یاد رکھے گا کہ کوئی ماورائی زبان اردو کے نام پر پڑھی تھی ۔ :lol:
 

الف عین

لائبریرین
میں نے مولانا آزاد لائبریری علی گڑھ میں پاکتان کے مکتبہ سویرا کی ٹائپ میں چھپی طلسم ہوش ربا دیکھی تھی، یہ مختصر ہے، شاید ایک ہی جلد میں۔۔ اس میں حنیف رامے کی تصویریں بھی تھیں جہاں تک مجھے یاد آتا ہے۔ کسی کے پاس یہ نسخہ ہو تو برقیانے میں آسانی ہو۔ اس کی اردو بھی سلیس اردو ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
داستانِ طلسم ہوشربا سات جلدوں میں دیکھی ہے میں نے اور اس کی زبان ایسی ہے کہ اگر تبرکا بھی کسی کو چند صفحات پڑھا دیے جائیں تو تمام عمر یاد رکھے گا کہ کوئی ماورائی زبان اردو کے نام پر پڑھی تھی ۔ :lol:
اور وہ کتاب ایسی ہے کہ اس کو باقاعدہ سنسر کی ضرورت پڑے گی :)۔ میں نے وہ سات جلدیں 6 دن میں پڑھی تھیں، ہر جلد فل سکیپ ایک ہزار سے زائد صفحات اور سر سے پیر تک چھوٹے چھوٹے حروف میں جگہ کو زیادہ زیادہ استعمال کرنے کی نیت سے چھاپی گئی تھی
 

دوست

محفلین
میں‌ نے ایک جلد کے کچھ صفحات پڑھے تھے پھر توبہ کرلی۔
عجیب عجیب سے قصے اور نہ پوچھیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں چند کتابوں کی خریداری کے سلسلے میں ماوراء پبلیکیشنز لاہور گیا ہوا تھا تو وہاں دیکھ کر خوشگوار حیرت ہوئی کہ ان لوگوں نے طلسم ہوشربا کی سات جلدوں کا سیٹ‌ چھاپ دیا ہوا ہے اور اس کی قیمت بھی کوئی 4800 روپے کے قریب ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے داستان الف لیلٰی کی سات جلدیں بھی ری پرنٹ کر دی ہیں جن کی قیمت 1300 روپے کے قریب ہے۔
 

دوست

محفلین
جی ایسا ہی ہے۔ اور ہمارے لائبریرین بےچارے کو یہی گلہ رہتا ہے کہ سیٹ پورا نہیں ہوتا۔ اس کی کوئی نہ کوئی کتاب گواچی ہی رہتی ہے۔ 4800 روپے کا سیٹ اور ملتا بھی پورا سیٹ ہی ہے اکیلی کتاب نہیں۔
بےچارہ آجکل پہلا حصہ غائب ہے :?
 

مہوش علی

لائبریرین
بے شک ہماری نئی نسل اس اردو کو نہیں پڑھ سکتی۔

اگر پڑھ بھی لے تو سمجھ نہیں سکتی۔

اگر سمجھ جائے تو Arabic Nigts کے جو نقشے اس میں کھینچے گئے ہیں، ان پر سنسر کا فتوی لگے۔ (اگر کوئی احمد دیداد صاحب کو جانتا ہے تو ان داستانوں کو Arabic Nights کا نام انہوں نے دیا تھا)۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لیکن ان سب باتوں کے باوجود۔۔۔۔ باوجود ان سب باتوں کے ۔۔۔۔۔۔۔۔ اردو ادب ہم سے تقاضا کرتا ہے کہ ان کتابوں کو من و عن ضرور سے ڈیجیٹائز کیا جائے۔ ۔۔۔۔ اس سے فرار ممکن نہیں۔

مجھے اپنی کزن سے سب سے پہلے مقبول جہانگیر صاحب کی لکھی ہوئی طلسم ہوشربا ملی تھی جو انہوں نے بچوں کے لیے لکھی تھی۔ وہ بہت ہی اچھی کتاب ہے اور بچوں کے لیے لازمی ہے۔ مجھے اسکے کاپی رائیٹ کا پتا نہیں، لیکن میں نے بچوں کے لیے جرمن کہانیاں بھی پڑھی ہیں، مگر طلسم ہوشربا (بچوں والی) کا کوئی جواب نہیں۔ اب میں اسکی تعریف میں مزید کیا کہوں۔

جب بڑی ہوئی تو داستان امیر حمزہ (بڑوں والی) بھی نظر سے گذری۔ مگر کوشش کے باوجود چند صفحات سے زیادہ نہیں پڑھ سکی۔ اور جو کچھ پڑھا، اسے بہت کم سمجھ سکی۔۔۔۔۔۔۔۔ مگر اسکے باوجود بھرپور طریقے سے اسے ڈیجیٹائز کرنے کی حمایت کروں گی۔
 

قیصرانی

لائبریرین
نبیل نے کہا:
میں چند کتابوں کی خریداری کے سلسلے میں ماوراء پبلیکیشنز لاہور گیا ہوا تھا تو وہاں دیکھ کر خوشگوار حیرت ہوئی کہ ان لوگوں نے طلسم ہوشربا کی سات جلدوں کا سیٹ‌ چھاپ دیا ہوا ہے اور اس کی قیمت بھی کوئی 4800 روپے کے قریب ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے داستان الف لیلٰی کی سات جلدیں بھی ری پرنٹ کر دی ہیں جن کی قیمت 1300 روپے کے قریب ہے۔
یہ بھی کوئی مسئلہ ہے۔ ماوراء بی بی سے کہہ دیتے ہیں (مذاق)

اگر کوئی دوست اسے خرید رہا ہے تو اچھی بات ہے۔ اگر چندہ کرنا ہے تو بھی بتا دیں۔ میرے پاس ویٹ لمٹ نہیں ہوگی ورنہ میں خود واپسی پر لیتا آتا :(

اس کے علاوہ نبیل بھائی، وہ پی ایم میں جو کتاب کہی تھی، اس کا بھی کچھ کریں پلیز
 
Top