خیبر ایجنسی : سیکورٹی فورسزکی کارروائی ،چرس سے بھرا ٹرک پکڑاگیا،8 گرفتار

کاشفی

محفلین
خیبر ایجنسی : سیکورٹی فورسزکی کارروائی ،چرس سے بھرا ٹرک پکڑاگیا،8 گرفتار
Hashishsiez_10-10-2013_121961_l.jpg

پشاور…خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں سیکورٹی فورسز نے چرس سے بھرے ٹرک کو قبضے میں لیکر آٹھ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق تحصیل باڑہ کے علاقہ برقمبر خیل میں سیکورٹی فورسز نے ایک مکان پر چھاپہ مارا، چھاپہ کے دوران سیکورٹی فورسز نے چرس سے بھرے ٹرک کو قبضے میں لیکر8ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ منشیات کی قیمت کروڑوں روپے بتایا جاتا ہے۔منشیات کو پشاور کے راستے ملک کے مختلف علاقوں کو اسمگل کرنا تھا۔ ملزمان کو ایف سی ہیڈ کوارٹر منتقل کرکے ان سے تفتیش کی جارہی ہے۔
 
Top