خوش رہنے کا راز ۔۔۔

تفسیر

محفلین

خوش رہنے کا راز ۔۔۔



عموماً جب ہمارے ساتھ کچھ ہوتا ہے تو فوری طور پر ہم تصور کرلیتےہیں کہ اس کا زمدار بیرونی واقعیات ہیں ۔ جب ہماری زندگی میں کوئی واقعہ یا تجربہ پیش آتا ہے تو فوراً اس پر ہمارا رد و عمل ہوتا ہے۔ اور اس ردو عمل کی وجہ سےناپسندیدہ جذباتی اور اطواری نتائج پیدا ہوتے ہیں۔

ہماری یہ سوچ غط ہے کہ واقعہ یا تجربہ ، جذباتی اور اطواری نتائج پیدا کرتا ہے۔ دراصل ہمارا رد وعمل ہمارے اخلاقی نظام پر مبنی ہے۔اگر ہم کسی بھی واقعہ اور اس کے رد و عمل کی جانچ پڑتال کریں تو یہ معلوم ہوگا کہ ایک عمر، تعلیم، سمجھ بوجھ اور معاشی گروپ کےلوگ ایک جیسےسانحہ پر ایک دوسرے سے مختلف جذبات کا اظہار اور راہ روش اختیار کرتے ہیں۔

یہ کہا جاسکتا ہے کے جس واقعہ نے ہمیں تکلیف دی یا دُکھ پہنچایا اس کا ذمہ دار وہ واقعہ نہیں بلکہ درحقیقت ہم نےاس واقعہ کو اپنےاخلاقی نظام سے پرکھا۔ اور ہماری توقعات مجروع ہوئیں۔

لہذا اگر ہم اپنے ناپسندہ اور دکھ پہنچانےوالےواقعیات یا تجربات کو کم کیا ختم کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں اپنے اخلاقی نظام میں تبدیلی کرنی پڑے گی۔ ہم اس نظام اعتقاد کو کنڑول کرسکتے ہیں واقعات یا تجربات کونہیں۔

دوسرے الفاظ میں خوش رہنا ۔۔۔ توقع ( آسرا ۔ بھروسہ ۔ امید ۔ آرزو ۔ جذ بہ اور ولولہ ) اور قبولیت ( تسلیم ۔ قبولیت ۔ رضامندی ۔ سہنا۔ برداشت کرنا) کو متوازن کرنے کا نام ہے۔ اگر توقع اور قبولیت متوازن ہیں ہم خوش ہیں۔ جب ہماری توقعات، قبولیت سے بڑھ جاتی ہیں ہم دُکھی ہوجاتے ہیں۔۔۔

کیا اس لئے ہم محبت ، شفقت اور پیار کرنا چھوڑ دیں تاکہ ُدکھ اور تکلیف سے بچ جائیں؟

کیا ایسا کرنا میرے لیے اچھا ہوگا ؟

مجھ کو ایسا لگتا ہے۔۔۔​

 

تیشہ

محفلین
میں بتاؤں بڑے بھیا :confused: خوش رہنے کآ کامیاب طریقہ :rolleyes: سب کو بھاڑ میں جھونکا جائے خاص کر وہ جو آپکو خوش نہ دیکھ سکتے ہوں ۔
zzzbbbbnnnn.gif
فکر نہ فاقہ عیش کر کاکا
Dancing_Doll.gif
 
Top