مبارکباد خوشی کا دن

دوستو! آج ہمارے لیے خوشی کا دن ہے کہ آج ہمیں سند پسندیدگی دینے والے محفلین کی تعداد پانچ ہزار ہوگئی۔ قطع نظر اس کے کہ ہم نے کتنے مراسلے تحریر کیے، ہم نے پانچ ہزار دوستوں کو خوش کردیا ، یہ ہمارے لیے ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ ہم نے جو کچھ بھی لکھا وہ اس قابل تو نہیں تھا کہ اتنی بڑی تعداد میں پسندیدگیاں وصول کرتے ( ہمیں اس وقت وہ بڑھیا یاد آرہی ہے جو حضرت یوسف کو خریدنے کے لیے سوت کی رسی لے کر گئی تھی۔ جو کچھ اس کے پاس تھا ، گو اس قدرحقیر تھا ، پھر بھی اس کی جمع پونجی یہی رسی تھی ، جس کے عوض وہ حضرت یوسف کو خریدنا چاہتی تھی) کہ ہمارے پاس بھی جمع پونجی یہی چند مراسلے ہیں۔ ان کی قدر و قیمت کچھ ہمیں جانتے ہیں کہ ہمارے دل کے ٹکڑے ہیں، لیکن محفل میں پیش کرنے کے ہرگز قابل نہ تھے۔ یہ تو محفلین کی نظر کا حسن تھا جو ہمارے لیے پسندیدگی بن گیا۔ لہٰذا آج تمام تعریف ، پسندیدگی ، دوستانہ اور زبردست کے خوبصورت ٹیگ تما م محفلین کے لیے۔ خوش رہیے۔​
 
پانچ ہزار دوستوں کو خوش کردیا
یا پانچ ہزار مرتبہ خوش کر دیا ؟؟؟:)
ایسے اچھا لگا میری جانب سے مبارکباد قبول کیجئے ۔لیکن استاذ محترم یہ آپ کیا کہ رہے ہیں کہ یہ مراسلہ
محفل میں پیش کرنے کے ہرگز قابل نہ تھے:)یقینا یہ آپ کا بڑکپن ہے ورنہ سچ بات تو یہ ہے کہ ہم نے ان مراسلوں سے بہت کچھ سیکھا ہے اور امید کرتے ہیں آئندہ بھی۔۔۔۔۔۔:)
ہماری ڈھیر ساری دعائیں آپ بزرگوں کے ساتھ ۔کہ آپ لوگوں کا سایہ تادیر قائم رہے ۔
 
نایاب

لائبریرین
محترم بھائی دلی دعاؤں بھری مبارکباد ۔ اللہ تعالی آپ کے قلم کو سدا ہی روشن تحریریں لکھنے کی توفیق سے نوازتا رہے ۔۔۔۔آمین
 
بہت :congrats: ہو آپ کو خلیل انکل
آپ کے مراسلوں کی تعداد اس وقت 1711 ہے اور آپ کو ملنے والی مثبت ریٹنگ 5016 ہے یوں آپ کو ہر مراسلے پر 2.93 (تقریباً تین) ریٹنگ ملیں
 
فارقلیط رحمانی

لائبریرین
پانچ ہزار دوستوں کو خوش کردیا
یا پانچ ہزار مرتبہ خوش کر دیا ؟؟؟:)
ایسے اچھا لگا میری جانب سے مبارکباد قبول کیجئے ۔لیکن استاذ محترم یہ آپ کیا کہ رہے ہیں کہ یہ مراسلہ
محفل میں پیش کرنے کے ہرگز قابل نہ تھے:)یقینا یہ آپ کا بڑکپن (بڑپ۔ن )ہے ورنہ سچ بات تو یہ ہے کہ ہم نے ان مراسلوں سے بہت کچھ سیکھا ہے اور امید کرتے ہیں آئندہ بھی۔۔۔ ۔۔۔ :)
ہماری ڈھیر ساری دعائیں آپ بزرگوں کے ساتھ ۔کہ آپ لوگوں کا سایہ تادیر قائم رہے ۔
 
فارقلیط رحمانی

لائبریرین
محترم قبلہ محمد خلیل الرحمٰن صاحب!طول اللہ عمرک!
پانچ ہزاری کا منصب مبارک ہو!
اللہ رب العزت! آپ کی خدمات قبول فرمائے۔
آپ کا اقبال بلند فرمائے، اور یونہی آپ کی عزت اور حفظ مراتب میں دن دونی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے۔
محفلین کے سروں پر تادیر آپ کا سایہ قائم رکھے۔آمین بجاہ النبی الکریم
 
شمشاد

لائبریرین
خلیل بھائی کسر نفسی سے کام لے رہے ہیں۔

ماشاء اللہ آپ کی تحریریں ہیں ہی اس قابل کہ انہیں پڑھا جائے اور پسند کیا جائے۔
 
دوستو! آج ہمارے لیے خوشی کا دن ہے کہ آج ہمیں سند پسندیدگی دینے والے محفلین کی تعداد پانچ ہزار ہوگئی۔ قطع نظر اس کے کہ ہم نے کتنے مراسلے تحریر کیے، ہم نے پانچ ہزار دوستوں کو خوش کردیا ، یہ ہمارے لیے ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ ہم نے جو کچھ بھی لکھا وہ اس قابل تو نہیں تھا کہ اتنی بڑی تعداد میں پسندیدگیاں وصول کرتے ( ہمیں اس وقت وہ بڑھیا یاد آرہی ہے جو حضرت یوسف کو خریدنے کے لیے سوت کی رسی لے کر گئی تھی۔ جو کچھ اس کے پاس تھا ، گو اس قدرحقیر تھا ، پھر بھی اس کی جمع پونجی یہی رسی تھی ، جس کے عوض وہ حضرت یوسف کو خریدنا چاہتی تھی) کہ ہمارے پاس بھی جمع پونجی یہی چند مراسلے ہیں۔ ان کی قدر و قیمت کچھ ہمیں جانتے ہیں کہ ہمارے دل کے ٹکڑے ہیں، لیکن محفل میں پیش کرنے کے ہرگز قابل نہ تھے۔ یہ تو محفلین کی نظر کا حسن تھا جو ہمارے لیے پسندیدگی بن گیا۔ لہٰذا آج تمام تعریف ، پسندیدگی ، دوستانہ اور زبردست کے خوبصورت ٹیگ تما م محفلین کے لیے۔ خوش رہیے۔​

بہت بہت مبارک ہو۔
جناب عالی! یہ تعداد آپ کی نگارشات کے لحاظ سے بہت تھوڑی ہے۔
کاش! ایک ایک تحریر پر ایک سے زیادہ پسندیدگی دینے کا ہمیں اختیار ہوتا پھر آپ دیکھتے کہ آپ کے ان گراں قدر سترہ سو مراسلات کو کتنی پسندیدیاں موصول ہوئی ہیں۔
اب یہی دیکھ لیجیے کہ آپ کے اس ایک مراسلے پر پندرہ پسندیدگیاں مل چکی ہیں، حالانکہ ابھی تو صرف ایک پسندیدگی دینے کا اختیار ہے۔:)
اللہ تعالیٰ آپ کے علم و عمل میں مزید ترقی عطا فرمانے کے ساتھ ساتھ ہم جیسے تشنگانِ ادب کے لیے بھی آپ کے بحورِ ادبیہ سے سیرابی کا سامان فرماتا رہے۔آمین!
 
یوسف-2

محفلین
خلیل بھائی مبارک ہو
ایں سعادت بزور بازو بلکہ بزور انگشت است :)
ویسے میرا خیال ہے کہ آپ اب تک اتنی ہی یا اس سے زائد پسندیدگیاں محفلین کو عطا بھی کرچکے ہوں گے :)
آپ بھی دوسروں کو خوش کرنے میں کچھ کم نہیں ہیں۔:)
پوسٹ ریٹنگز​

موصول شدہ:​
Given:​
clear.png
3,316
2,164
clear.png
1
0
clear.png
201
191
clear.png
3​
3​
clear.png
281
374
clear.png
1,055
1,645
clear.png
57
35
clear.png
96
80
clear.png
17
4
 
Top