خواتین

جیسبادی

محفلین
"گوشہ خواتین" کا فورم ختم کر دیں، اس سے کوئی اچھا تاثر نہیں اُبھرتا۔ یہ نیٹ مزاج کے منافی ہے۔ اگر واقعی خواتین نے خفیہ گفتگو کرنا ہوتی تو بازار میں تو کرنے کا تُک نہیں بنتا۔
 

اجنبی

محفلین
ذرا رکیے تو

آپ کی بات بالکل ٹھیک ہے ۔ مگر گوشہ خواتین کا مطلب کوئی خفیہ گفتگو نہیں ہے ۔ اس فورم کو بنانے سے میری مراد یہ تھی کہ یہ ایسی فورم ہوگی جہاں خواتین اپنی دلچسپی کے موضوعات پر گفتگو کر سکیں ۔ جیسے کھانے پکانے ، سلائی کڑھائی اور لگائی بجھائی وغیرہ جیسی باتیں ۔
 

منہاجین

محفلین
گوشہ خواتین میں کوئی حرج نہیں۔

گوشہ خواتین میں کوئی حرج نہیں۔
میری ذاتی رائے میں خواتین کی دلچسپی کے ایسے امور جنہیں مرد بھی پڑھ سکیں "گوشہ خواتین" نامی چوپال میں بیان ہو سکیں گے۔ قدیر کی بات میں وزن ہے۔ رہی جیسبادی کی رائے، تو ان کا "بیچ بازار خفیہ گفتگو" کہنا متاثرکن ضرور ہے، مگر ذرا یوں بھی تو سوچیں کہ درجن بھر سے زیادہ چوپالوں میں سے کوئی بھی خفیہ نہیں تو اس بارے خفیہ ہونے کا قیاس کیونکر؟
 

اجنبی

محفلین
جناب اگر آپ گوشہ خواتین کا نام پسند نہیں کرتے تو ایسا کرتے ہیں کہ امورِ خانہ داری کا ایک فورم بنا دیتے ہیں ۔ کیونکہ پاکستان میں خواتین ہم مرد لوگوں سے زیادہ تعداد میں ہیں اور ہمیں کوئی بھی کام کرتے ہوئے ان کی دلچسپی کے موضوعات کا خیال رکھنا چاہیے ۔ ایسی فورم بنانے سے یہ ہوگا کہ خواتین وہاں کھانے پکانے اور سلائی کڑھائی سے متعلق گفتگو کر سکیں گی ۔ کیا خیال ہے؟
 
Top