خواب - والد مرحوم سے ملاقات

منیب الف نے 'روز مرہ کے معمولات سے' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏دسمبر 6, 2018

  1. منیب الف

    منیب الف محفلین

    مراسلے:
    381
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    خواب سنانے سے پہلے میں اتنا بتانا چاہوں گا کہ میرے ابو عربی زبان کے استاد تھے اور ساری عمر قرآن مجید کا درس دیتے رہے۔
    یوٹیوب پر ان کا چینل بھی ہے جہاں ان کے خطبات ملاحظہ کیے جا سکتے ہیں۔
    اس مختصر تعارف کے بعد شاید اب بہتر طور پر سمجھا جا سکے کہ میں نے اس خواب میں انھیں ایسے حلیے اور ایسی جگہ کیوں دیکھا؟
    خیر، اب خواب سنیے:
    کل رات میں نے دیکھا کہ میں کسی سڑک پہ چل رہا ہوں۔
    آس پاس دوسرے لوگ اور ٹریفک بھی رواں دواں ہے۔
    اچانک میری نظر سامنے چلنے والے ایک بزرگ پہ پڑتی ہے۔
    وہی چال ڈھال، وہی نیلے رنگ کی شلوار قمیص، وہی سر پہ سفید رومال اور کندھے پہ سفید بیگ جو اکثر وہ سفر میں ساتھ رکھتے تھے۔
    میں کہتا ہوں یہ تو میرے ابو ہیں۔
    یہ یہاں کیا کر رہے ہیں؟
    اور فوراً ان تک پہنچنے کے لیے تیز تیز چلنے لگتا ہوں۔
    چونکہ فاصلہ زیادہ ہوتا ہے، اس لیے میں انھیں روک نہیں پاتا اور وہ دور کسی مدرسہ نما عمارت میں داخل ہو جاتے ہیں۔
    میں بھی جلدی جلدی اس عمارت کی طرف بڑھنے لگتا ہوں۔
    جیسے ہی اس کے اندر داخل ہوتا ہوں تو دیکھتا ہوں کہ میرے ابو صحن میں ایک کرسی پہ بیٹھے ہیں۔
    میں فوراً ان کے پاس پہنچتا ہوں اور دوسرے لوگوں کو مخاطب کر کے کہتا ہوں،
    ”لوگو! دیکھو!
    یہ میرے ابو ہیں!
    یہ یہاں کیا کر رہے ہیں؟ تم نے انھیں یہاں کیوں بلایا ہے؟“
    پھر میں ابو سے مخاطب ہو کر کہتا ہوں،
    ”ابو جی!
    آپ یہاں ہیں! ہم کب سے آپ کو ڈھونڈ رہے ہیں!
    جلدی گھر چلیں!
    تین سال ہو گئے!
    امی پریشان ہیں! سارے گھر والے پریشان ہیں کہ پتہ نہیں آپ کہاں چلے گئے ہیں؟
    اور آپ اس مدرسے میں کام کر رہے ہیں۔“
    ابو ان باتوں کا جواب نہیں دیتے، بس تھوڑا بہت مسکرا دیتے ہیں۔
    آخر میں کچھ ایک دو جملے بولتے بھی ہیں لیکن وہ اب میرے ذہن میں نہیں ۔۔
    اور خواب ختم ہو جاتا ہے۔
    -
    یہ میرے ابو اور چچا کی تصویر ہے۔
    بائیں طرف میرے ابو ہیں جن کے ہاتھ میں لاٹھی ہے، جبکہ دائیں طرف چچا۔

    [​IMG]

    وے صورتیں الٰہی! کس دیس بستیاں ہیں
    اب جن کے دیکھنے کو آنکھیں ترستیاں ہیں​
     
    • زبردست زبردست × 5
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
    • دوستانہ دوستانہ × 2
  2. م حمزہ

    م حمزہ محفلین

    مراسلے:
    3,665
    موڈ:
    Cool
    اللہ آپ کے والدِ محترم کو جزائے خیر سے نوازے اور ان کے درجات بلند فرمائے۔
     
    آخری تدوین: ‏دسمبر 6, 2018
    • دوستانہ دوستانہ × 1
    • متفق متفق × 1
  3. منیب الف

    منیب الف محفلین

    مراسلے:
    381
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    آمین!
    بہت شکریہ م حمزہ بھائی :rose:
     
  4. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی محفلین

    مراسلے:
    12,792
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    اللہ کریم آپ کے والد مرحوم کے درجات بلند فرمائیں ۔آمین
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
    • متفق متفق × 1
  5. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی محفلین

    مراسلے:
    12,792
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    اللہ کریم آپ کے والد مرحوم کے درجات بلند فرمائیں ۔آمین
     
    • متفق متفق × 1
  6. منیب الف

    منیب الف محفلین

    مراسلے:
    381
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    آمین!
    شکرگزار ہوں عدنان بھائی :rose:
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  7. الف نظامی

    الف نظامی لائبریرین

    مراسلے:
    13,540
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    اللہ تعالی درجات بلند فرمائیں۔ آمین
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
    • متفق متفق × 1
  8. منیب الف

    منیب الف محفلین

    مراسلے:
    381
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    ثم آمین!
    بہت شکریہ الف نظامی بھائی :rose:
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  9. فرحان محمد خان

    فرحان محمد خان محفلین

    مراسلے:
    1,815
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheeky
    اللہ ان کو جوارِ رحمت جگہ عطا فرمائے
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
    • متفق متفق × 1
  10. منیب الف

    منیب الف محفلین

    مراسلے:
    381
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    آمین!
    دعا کے لیے شکریہ فرحان بھائی :rose:
     
  11. یاسر شاہ

    یاسر شاہ محفلین

    مراسلے:
    377
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Persnickety
    اللہ ﷻ آپ کے والد کی مغفرت فرمائے اور آپ کو ان کے حق میں صدقہ جاریہ بنا دے -آمین
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
    • متفق متفق × 1
  12. عبدالرحمن آزاد

    عبدالرحمن آزاد محفلین

    مراسلے:
    170
    اللہﷻ اپ کے والد مرحوم کو جنت الفردوس میں بلند مقام عطا فرمائے آمین
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
    • متفق متفق × 1
  13. منیب الف

    منیب الف محفلین

    مراسلے:
    381
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    ثم آمین!
    بہت شکریہ عبدالرحمن آزاد بھائی :rose:
     
  14. منیب الف

    منیب الف محفلین

    مراسلے:
    381
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    نہایت بامعنی دعا ہے، یاسر شاہ بھائی :rose:
    اللہ ﷻ قبول فرمائے۔ آمین، ثم آمین!
     

اس صفحے کی تشہیر