خوابِ دیرینہ کو مولیٰ تو حقیقت کر دے ۔ خالد اقبال تائب

ابو ثمامہ

محفلین
خوابِ دیرینہ کو مولیٰ تو حقیقت کردے

جناب خالد اقبال تائب

خوابِ دیرینہ کو مولیٰ تو حقیقت کردے
جائوں طیبہ تو وہیں سے مجھے رخصت کردے

ترے محبوب کا یارب میں پڑوسی بن جائوں
دور افتادہ کو تو صاحب قربت کردے

مالکِ زیست ہے تو تیرے لیے کیا مشکل
موت کو میرے لیے باعثِ برکت کردے

کردے پیوند زمیں یوں کہ فلک رشک کرے
اپنی قدرت سے تو اونچی میری قسمت کردے

تائب خستہ کی حسرت نہ ملے مٹی میں
تو عطا اس کو مدینے میں جو تربت کردے
 
ما شاء اللہ اچھا کلام ہے۔
بھائی ابو ثمامہ! ویسے یہ خالد تائب کون ہیں؟
بھائی جناب خالد اقبال تائب سلسلہ تصوف کے بہت اچھے شاعر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اللہ والے بھی ہیں
آپ یوٹیوب پر سرچ کر کے ان کے کلام ان کی زبانی سن بھی سکتے ہیں اور ان کے پانچ چھ مجموعہ کلام ہیں جو ایک سے بڑھ کر ایک ہیں
 
Top