خطاطی یا علی مدد

اشتیاق علی

لائبریرین
ایک بار مجھے کورل ڈرا میں ایک عبارت "یا علی مدد" لکھنی تھی تو سوچا کہ اپنے ہی ذہن سے سوچ کر لکھتا ہوں۔ اس بات کو قریب قریب ڈیڑھ سال گزر گیا تب میں نے کورل ڈرا میں محض یہ عبارت لکھی تھی اور اس کے نمونے تصاویر کے زمرے میں ایک دھاگے کچھ میری ڈیزائننگ میں بھی شامل محفل کیے تھے۔
اس دھاگے سے وہ نمونہ یہاں بھی شامل کر دیتا ہوں تاکہ احباب کے لیے سہولت رہے۔
نمونہ نمبر 1
khateyaali.png
اسی سے پھر یا علی مدد سے "من کنت مولاہ فہذا علی مولاہ" لکھا اور ڈیزائن بنایا۔
man_kuntu_maula_fahaza_ali_maula_by_ishtiaqali-d4j8k3l.jpg
پھر میں نے سوچا کہ کیوں نہ اس طرز کا فونٹ بھی تیار کیا جائے۔ تو اللہ کا نام لیکر میں نے اشکال بنانا شروع کر دیں۔
اشکال کا نمونہ بھی پیش خدمت ہے۔
khatali.png
پھر کیا اشکال بنتے ہی اسے فونٹ کے قالب میں ڈھالنے کا کام چند گھنٹوں میں ہو گیا اور فونٹ تیار ۔ مگر یہ فونٹ ابھی بہت سی خامیاں لیے ہوئے ہے اور اس کا اجرا کب ہو گا یہ بتانا قبل از وقت ہو گا۔

احباب کی آراء کا انتظار ہے۔
 

زبیر مرزا

محفلین
بھائی اشتیاق علی جزاک اللہ
صاحب وہ ہماری فرمائش کیا ہوئی؟
والدین کی مغفرت کی دعا ڈئیزائین کرنے کی درخواست کی تھی آپ سے :(
 
اگر يا علي مدد كي جگه يا الله كي خطاطي هوتي تو كيا بات تهي آپ كي ۔۔۔ كيونكه يه ايك متنازعه لفظ هے اسلامي نقطه نظر كے لحاظ سے ۔۔۔
 

اشتیاق علی

لائبریرین
اگر يا علي مدد كي جگه يا الله كي خطاطي هوتي تو كيا بات تهي آپ كي ۔۔۔ كيونكه يه ايك متنازعه لفظ هے اسلامي نقطه نظر كے لحاظ سے ۔۔۔
عبدالعزيز افضل بھائی یہ تو مولا مشکل کشا حضرت علی کرم اللہ تعالی وجہہ الکریم سے محبت کا اظہار ہے۔ اور مجھے نہیں لگتا کہ یہ کوئی متنازعہ لفظ ہے۔ خیر مختلف مسالک کی اپنی اپنی رائے ہے۔
 
Top