بھلکڑ

لائبریرین
کرکٹ کی دُنیا دن بدن وسیع ہوتی جارہے ہے،اور تقریباََ ہر روز ہی انٹرنیشنل لیول پر کہیں ایک آدھ میچ ضرور ہو رہا ہوتا ہے۔اور ہر میچ کی اپڈیٹ کے لئے نئی لڑی نہیں کھولی جاسکتی یا شاید کھولی جارہی ۔۔۔۔وقت کی قلت ہےیا سے سست الوجودی یہ مجھے نہیں معلوم :pہاں البتہ میں یہ لڑی صرف اس لئے بنا رہا ہوں تاکہ دُنیا بھر میں ہونے والے میچز کے بار ے میں محفل میں کم از کم نتائج کی خبر ضرور موجود ہو۔
:) :) :)
 
آخری تدوین:

بھلکڑ

لائبریرین
2 نومبر کو انڈیا اور آسٹریلیا کے درمیان ایک روزہ میچز کی سیریز کا ساتواں ون ڈے کھیلا گیا۔ٹاس ہارنے کے بعد آسٹریلیا کی دعوت پر انڈیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 383 رنز بنا لئے ۔۔۔ان میں روہت شرما کی ڈبل سینچری ۔دھاون اور دھونی کی ففٹی بھی شامل تھی۔۔روہت نے اس میچ میں 16 چھکے لگا کے ایک میچ میں لگائے جانے والے سب زیادہ چھکوں کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا۔مزے کی بات یہ ہے کہ میچ کے آخری ہانچ اوورز میں تقریباََ 100 رنز بنے۔جواب میں آسٹریلیا والوں نے بھی اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن وکٹیں کھونے کے باعث وہ 46ویں اوور میں 326 رنز پر آل آؤٹ ہوگے۔
فالکنر کی سینچری اورمیکسویل کی ہالف سینچری بھی کام نہ آسکی!!!
مین آف دی میچ کا ایوارڈ دُنیائے کرکٹ کی تیسری ڈبل سینچری بنانے پر روہت شرما کو دیا گیا!
اور اس طرح انڈیا نے یہ سیریز 2-3 سے جیت لی ۔۔۔
 

بھلکڑ

لائبریرین
اور انہی دنوں نیوزی لینڈ بھی بنگلہ دیش کے دورے پر ہے !
دونوں ٹیسٹ میچ بے نتیجہ رہے !
میرپور ۔۔شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں روبیل حسین کی6 وکٹوں( جن میں ایک ہیٹرک بھی شامل ہے)اور بارش کی مہربانیوں کے باعث بنگالی 43 رنز سے جیت گئے!!!
دوسرا میچ بھی اسی ہی جگہ کھیلا گیا جس میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور49اوورز میں 247 رنز جمع کرنے کے بعد آل آؤٹ ہو گئے ۔۔۔تمیم اقبال 58 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔۔نیشم اور کورے نے 4،4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 47ویں میں 207 رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ٹیلر 45 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جب کے مشرفی مرتضیٰ اور سوہاگ گازی نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ یا۔
مین آف دی میچ سوہاگ غازی!۔۔۔بنگلہ دیش نے سیریز تو جیت لی ہے لیکن تیسرا میچ ابھی فتح اللہ کے مقام پر کھیلا جارہا ہے جس میں نیوزی لینڈ نے ٹیلر کی سینچری کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 307 رنز کا ٹارگٹ دیا ہے جواب میں بنگلہ دیشی کھلاڑی اچھا کھیل رہے ہیں ۔۔۔۔15 اوورز میں 100 اسکور پر 1 کھلاڑی آؤٹ ہوا ہے۔۔۔
اس ٹور میں ایک ٹی ٹوئنٹی بھی شامل ہے جو کہ 6 نومبر کو ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا!!
 

بھلکڑ

لائبریرین
جنوبی افریقہ بمقابلہ پاکستان! اکتوبر ۔نومبر 2013
پہلا ٹیسٹ: شیخ زید سٹیڈیم ابوظہبی۔ اکتوبر 14 ۔اکتوبر 17 2013
پاکستان نے شان مسعود اور ذوالفقار بابر کو ٹیسٹ کیپ دی ۔ساؤتھ افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اوراور دوسرے دن کے تقریباََ چوتھے اوور میں 249 رنز کے مجموعی اسکور پر آل آؤٹ ہوگئے ۔محمد عرفان اور ذوالفقار بابر نے 3،3 ،سعید اجمل 2 اور جنید خان نے 1 کھلاڑی کو آوٹ کیا۔
پاکستان کی جانب سے صرف انہی چاروں نے گیند بازی کی ۔
اور پاکستان کی ٹیم جو کہ کافی عرصے سے ایک اچھے اوپننگ سٹینڈ کی تلاش میں تھی ۔۔۔اس ٹیسٹ میں ایک اچھے اوپننگ سٹینڈ کے باعث میچ میں اپنی پوزیشن مستحکم کرلی ! شان مسعود اور خرم منظور نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی وکٹ کی شراکت میں 136 جوڑے۔ خرم منظور ، مصباح کی سینچریز اور شان مسعود اور اسد کی ہاف سینچریز کے باعث پاکستان ٹیم نے 442 رنز بنا لئے۔۔سٹین اورفلینڈر نے 3،3 ، مورکل ایک اور ڈومنی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جنوبی افریقہ اپنی دوسری اننگز میں کوئی خاطر خواہ پرفارمنس نہ دکھا سکی اور صرف 232 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔سعید اجمل نے 4، جنید خان 3، عرفان 1 اور بابر نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پاکستان کو جیت کے لئے 40 رنز درکار تھے۔۔۔پھر بھی تین وکٹس گنوا دی اور ۔۔مصباح نے چھکے کے ساتھ پہلا ٹیسٹ میچ پاکستان کے نام کیا!!!
دوسراٹیسٹ: دبئی انٹرنیشل سٹیڈیم۔ اکتوبر 23 ۔اکتوبر 26 2013

ٹاس جیت کر پاکستان نے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔۔اور پھر اپنی روایتی پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے 99 کے مجموعی اسکور پر ڈھیر ہوگئے۔
عمران طاہر کی انکلوژن سے ساؤتھ افریقہ کو ہونے والا فائدہ عیاں تھا۔انہوں نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔۔سٹین 3 اور مارکل 1
جنوبی افریقہ نے اپنی پہلی اننگ میں نمبر 1 کھیل کا مظاہرہ کیا اور 517 رنز کا پہاڑ کھڑا کر ڈالا۔اس میں سمتھ کی ڈبل سینچری اور ڈی ویلیرز کے 164 رنز نمایاں تھے۔سعید اجمل نے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور عرفان نے 3کو
پاکستان دوسری اننگ میں اسد شفیق کی پرامسنگ اننگ اور مصباح کے وکٹ پر جمنے کے باوجود افریقیوں کو دوبارہ بیٹنگ کے لئے میدان میں آنے پر مجبور نہ کر سکا اور 3326 رنز پر آل آؤٹ ہونے کے بعد میچ ایک اننگ اور 92 رنز سے ہار گیا!

اس طرح ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر ہوئی
 
آخری تدوین:

بھلکڑ

لائبریرین
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹونٹی میچز کے لئے پاکستان کی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے!
شعیب ملک اور عبدالرزاق کی واپسی
اسد علی ، انور علی ، ہارث سہیل،سرفراز احمد ، اور ذوالفقار کو ریسٹ دی گئی ہے!!1 :LOL:
محمد حفیظ کپتان
ناصر جمشید
احمد شہزاد
عمر اکمل
عمر امین
شاہد آفریدی
عبدالرزاق
صہیب مقصود
سہیل تنویر
جنید خان
محمد عرفان
شعیب ملک
سعید اجمل
عبدالرحمٰن
پہلا ٹی ٹوئینٹی 13 نومبر کو اور دوسرا ٹی ٹوئنٹی 15 نومبر کو دبئی میں کھیلے جائیں گے!
 

محمداحمد

لائبریرین
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹونٹی میچز کے لئے پاکستان کی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے!
شعیب ملک اور عبدالرزاق کی واپسی
اسد علی ، انور علی ، ہارث سہیل،سرفراز احمد ، اور ذوالفقار کو ریسٹ دی گئی ہے!!1 :LOL:
محمد حفیظ کپتان
ناصر جمشید
احمد شہزاد
عمر اکمل
عمر امین
شاہد آفریدی
عبدالرزاق
صہیب مقصود
سہیل تنویر
جنید خان
محمد عرفان
شعیب ملک
سعید اجمل
عبدالرحمٰن
پہلا ٹی ٹوئینٹی 13 نومبر کو اور دوسرا ٹی ٹوئنٹی 15 نومبر کو دبئی میں کھیلے جائیں گے!

یہ اعلان کس نے کیا۔ جیو والے تو کافی پریشان تھے کہ ٹیم کا اعلان کون کرے گا۔ :)

عبدالرزاق کی واپسی اچھی خبرہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
لیکن شعیب ملک کو کیوں لے لیا؟

عبد الرزاق کو لے تو لیا ہے لیکن کھیلنے کا موقع بھی دیں۔ ایسا نہ ہو کہ اسے باہر ہی بٹھائے رکھیں۔
 

بھلکڑ

لائبریرین
یہ اعلان کس نے کیا۔ جیو والے تو کافی پریشان تھے کہ ٹیم کا اعلان کون کرے گا۔ :)

عبدالرزاق کی واپسی اچھی خبرہے۔
اعلان تو پی سی بی نے ہی کیا ہےاُن کی ویب سائٹ پر موجود ہے اور اس وقت تو جیو کی ویب سائٹ پر بھی خبر موجود ہے ۔۔۔۔لیکن پریشانی پر نو کمنٹس ۔۔۔۔ :) :) :)
لیکن شعیب ملک کو کیوں لے لیا؟

عبد الرزاق کو لے تو لیا ہے لیکن کھیلنے کا موقع بھی دیں۔ ایسا نہ ہو کہ اسے باہر ہی بٹھائے رکھیں۔
شمشاد بھائی ایک وجہ تو تجربہ ہے کیونکہ اگر ہم یہ دونوں میچ جیت لیں تو پہلے نمبر پر چلے جائیں گے۔۔۔دوسرا رواں سال کیریبئیں پریمیر لیگ میں شعیب ملک ٹاپ اسکورر رہے ہیں ۔۔۔۔۔۔پھر چیمپینز ٹرافی میں بھی وفد کے ساتھ تھے بالکہ جنوبی افریقہ کے خلاف جو ٹی 20 کھیلا تھا ملک صاحب وہاں بھی موجود تھے!!!
:)
 

عمر سیف

محفلین
عبدالرزاق کی واپسی خوش آئند ہے ۔۔ شعیب ملک کو شاید خواجہ صاحب کی سفارش ہے سلیکٹ ہوئے ہوں ۔۔
 

بھلکڑ

لائبریرین
نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو واحد ٹی ٹوئنٹی ہرا دیا!!!
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 204 رنز بنائےجس میں منرو اور ڈیوکیچ کی نصف سینچریاں شامل ہیں
جواب میں بنگلہ دیش والے 189 رنز ہی جوڑ پائے 20 اوورز تک!!!
مشفیق الرحیم ففٹی کے ساتھ ٹاپ اسکوورر رہے!!!
 

بھلکڑ

لائبریرین
ویسٹ انڈیز کو بھی بھارت نے آتے ہی خوب آڑے ہاتھوں لیا ہے ۔۔۔۔
پہلے ٹیسٹ میچ میں پہلے دن ہی 234 پر آل آؤٹ کردیا۔۔۔۔
محمد شمی کی تباہ کن باؤلنگ 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی
دن کے اختتام تک انڈیا 37 پہ کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں!!!
 

بھلکڑ

لائبریرین
دوسرے دن برخلاف توقع کالوں نے بھارتیوں کے 4، 5 کھلاڑیوں کو لپیٹ لیا!!
ٹنڈولکر بھی آؤٹ ہوگئے اُن کے دوسو ٹیسٹ ہونے والے ہیں!!!
روہت شرما نے ٹیسٹ ڈبیو کیا اور ڈیبیو میں ہی شاند ار کلاسیکل سینچری اسکور کی ۔۔۔۔
ٹیل اینڈر ۔۔آلراؤنڈر اشون بھی 92 اسکور کے ساتھ کریز ہر موجود ہیں
دوسرے دن کے اختتام تک انڈیا 6-354
ایشوین: 92
روہت شرما: 127
 
Top