خانہ کعبہ کو نیا غلاف حسب معمول 9 ذی الحج کو چڑھایا جائے گا

زین

لائبریرین
خانہ کعبہ کو نیا غلاف حسب معمول 9 ذی الحج کو چڑھایا جائے گا
قصویٰ غلاف تقریباً 670 کلوگرام خالص سفید ریشم سے تیار کیا جاتا ہے
غلاف پر 150 کلوگرام سونے اور چاندی کے دھاگوں سے کشیدہ کاری ہوتی ہے
مکہ المکرمہ………خانہ کعبہ کو نیا غلاف حسب معمول 9 ذی الحج کو چڑھایا جائے گا۔ حرمین الشریفین کے امور کے سربراہ صالح بن عبدالرحمن 29 نومبر کو خانہ کعبہ کا نیا غلاف قصویٰ کعبہ کے سنیئر متولی عبدالعزیز الشعیبی کے حوالے کریں گے۔ حوالہ غلاف کی تقریب مکہ میں واقع قصویٰ فیکٹری میں منعقد ہوگی جہاں یہ غلاف تیار کیا جاتا ہے۔ خانہ کعبہ کو ہر سال حج سیزن کے دوران نیا غلاف چڑھایا جاتا ہے۔ دستکاری کے ماہر کاریگر خانہ کعبہ کے غلاف پر سونے اور چاندی کے دھاگوں سے قرآن پاک کی آیات تحریر کرتے ہیں۔ قصویٰ غلاف تقریباً 670 کلوگرام خالص سفید ریشم سے تیار کیا جاتا ہے جس پر بعدازاں کالارنگ چڑھایا جاتا ہے۔ غلاف پر 150 کلوگرام سونے اور چاندی کے دھاگوں سے کشیدہ کاری کی جاتی ہے۔ غلاف کی تیاری کل 20 کروڑ ریال لاگت آتی ہے۔ ذرائع کے مطابق خانہ کعبہ کا غلاف مکۃ المکرمہ کے مضافات میں واقع قصویٰ فیکٹری میں تیار کیا جاتا ہے۔ یہ فیکٹری خاص طور پر غلاف کعبہ تیار کرنے کیلئے بنائی گئی ۔ خانہ کعبہ کا غلاف قصویٰ کپڑے کے 47 ٹکڑوں پر مشتمل ہوتا ہے اور ہر ٹکڑے کی لمبائی 14 میٹر اور چوڑائی 101 سینٹی میٹر ہوتی ہے۔ حضور اکرم کے زمانے میں خانہ کعبہ کا غلاف کپڑے سے تیار کیا جاتا تھا۔ ایک سال میں رمضان المبارک اور حج کے دوران خانہ کعبہ کا غلاف دومرتبہ تبدیل کیا جاتا تھا
 
Top