خالد عباس ڈار - ایک لیجنڈ

طالوت

محفلین
خالد عباس ڈار سے شاید اکیسویں صدی میں میڈیا کو جاننے والے تو ٹھیک سے واقف نہ ہوں مگر ستر اسی اور نوے کی دہائی کے میڈیا کو جاننے والے ان سے خوب واقف ہیں ۔ موصوف پرائڈ آف پرفارمنس اور ستارہ امتیاز حاصل کر چکے ہیں۔اس قدر صلاحیتوں کی مالک شخصیت شاید پی ٹی وی کی تاریخ میں دوبارہ کبھی پیدا ہو گی ۔ مزید جاننے کے لئے وکی پیڈیا پر ان سے متعلق مضمون ملاحظہ ہو۔

پاکستان کے مشہور گیت کی پیروڈی اور ہنسی کے چند نمونے


پاکستان ہاکی ٹیم کی مسلسل شکستوں پر پی ٹی وی ایوارڈ شو میں تین ساتھیوں کے ساتھ طنز و مزاح
 

طالوت

محفلین
ڈار صاحب دو دہاہیوں تک میڈیا سے قطع تعلق کے بعد بلاآخر ایکسپریس نیوز سے وابسطہ ہو گئے ہیں اور “ڈارلنگ“ نامی پروگرام کر رہے ہیں ، مبشر لقمان سے انٹر ویو ملاحظہ ہو،

“ڈارلنگ“ کی وڈیوز۔

 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ طالوت۔ خالد عباس ڈار نے چھٹے پی ٹی وی ایوارڈ کی تقریب میں ایک پرفارمنس درمیانے غلام علی خان کے نام سے بھی کی تھی جس کے دوران لوگوں کا ہنس ہنس کر برا حال ہو گیا تھا اور بعض نے تو کان پکڑ لیے تھے۔ بد قسمتی سے یہ پرفارمنس ابھی تک کسی نے نیٹ پر شئیر نہیں کی ہے۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
خالد عباس ڈار صاحب جیسے نقال واقعی بہت کم ہیں۔ گورنمنٹ کالج، لاہور سے نقالی میں رول آف آنر لینے والے یہ واحد شخصیت ہیں ۔ ایک انٹرویو میں نوید شہزاد نے ڈار صاحب سے پوچھا کہ آپ کو عام لوگ کیسے ملتے ہیں؟ تو کہنے لگے عام لوگ ایسے ملتے ہیں جیسے برسوں سے میرے شناسا ہوں۔ ایک صاحب ایک محفل میں مجھے کہنے لگے کہ ذرا اپنی پرفارمنس تو دکھائیے گا۔ میں نے ان سے پوچھا کہ آپ کیا کرتے ہیں؟ تو کہنے لگے میں انجینیر ہوں۔ تو میں نے کہا کہ اگر میرے گھر کی استری خراب ہو جائے تو میں نے آپ کو آ کر کبھی کہا کہ میری استری ٹھیک کر دو؟ :) میں جس ٹیکسٹائل مل کے دفتر میں کام کیا کرتا تھا یہ اس مل کے مالک کے بہت اچھے دوست تھے اور ان سے اکثر ملنے آیا کرتے تھے۔ میں نے کبھی ڈر سے ان سے کبھی اچھی طرح سلام دعا نہیں لی کہ کہیں مجھے بھی اسی قسم کی کوئی بات سننی نہ پڑ جائے ۔
 

طالوت

محفلین
پسندیدگی کا شکریہ احباب ۔ نبیل وہ “درمیانے غلام علی“ ایک بار پی ٹی وی پر دیکھنے کا اتفاق ہوا تھا مگر اب تو صرف پی ٹی وی ورلڈ یو ایس اے اور یو کے کی سہولت باقی رہ گئی ہے جن کا حال وہی ہے کہ “یہ ٹریکٹر ہے اس میں چار پہیے ہوتے ہیں دو چھوٹے اور دو بڑے ہوتے ہیں ،،،،،،،،،،،،،،،،“
وسلام
 
Top