حیرت کدہ

انسان شاید ازل سے تلاش میں ہے، کوئی کھوج، کوئی بیقراری ، کوئی ٹک ٹک اندر ہی اندر اسے بے چین رکھتی ہے، لیکن اتنی جدوجہد اور محنت اور مشقت کے بعد جس بھی منزل کو حاصل کیا جاتا ہے انسا ن کے اندر کی ٹک ٹک تھوڑی دیر کو کم ضرور ہوتی ہے لیکن اسے یہ منزل نہیں لگتی اور انسان اسے بھی راستے کا ایک پڑاو سمجھتا ہے۔ اور پھر چل پڑا ازل کا مسافر۔۔۔ شاید یہ تلاش اجاگر رہنا زندگی کے لیئے ضروری ہے۔۔۔۔
چلتے رہو ، چلتے رہو تب بھی لوگوں کو اعتراض ہوتا ہے ، ایک جگہ پڑے رہو ، پڑے رہو، دنیا تب بھی نکتہ چینی کرے گی ، انگلیاں اٹھتی ہیں۔۔۔۔ ہر حالت میں ۔۔۔۔
انسان انسان کو خوش نہیں دیکھ سکتے ، حیرت ہے ، کمال حیرت ۔۔۔۔۔

جمیل اختر
 

سید فصیح احمد

لائبریرین
حضرت انسان کی خود اپنے ہی ہم نواؤں اور ہم شکلوں سے ناراضگی (کسی صورت مطمئن نہ ہونا) اس کے لباسِ خاکی کی خصلتِ اصل ہے۔ حرکت، اس کائنات میں بہتے وقت کا پرتو ہے۔ اور وقت ہی سب کچھ ۔ مطمئن ہونا، ایک خود فریب ایجاد کے علاوہ کچھ نہیں کیوں کہ مطمئن ہونے جیسی کسی شے کا کوئی وجود نہیں ہے۔ اطمینان حرکت کی تضادی شکل ہے، پس! اطمینان (سکون) کی حتمی شکل فنا ہے اور درمیانی شکل موت۔ اس کائنات کا نصیب اور اس سے جڑا ہوا ہمارا نصیب محرک رہنا ہے۔ یہ سفر موت کے بعد بھی جاری رہے گا۔

آپ نے بہت اچھے انداز میں خیال کو بیان کیا جمیل صاحب۔ :) :)

جزاک اللہ خیر!
 

loneliness4ever

محفلین
کہتے ہیں حرکت میں برکت ہے اور یہ ہی بات بالا تحریر پڑھتے یاد آئی تو
جسارت کر لی، دانا کہتے ہیں صاف، شفاف پانی بھی ایک جگہ کھڑا رہے،
کسی گھڑے وغیرہ میں بھی جمع کرکے کچھ ایام کے لئے رکھ چھوڑیں تو اس صاف
شفاف پانی میں بھی بو آ جاتی ہے، ہاں اگر یہ ہی پانی حرکت میں ہو تو
تاقیامت پانی میں سے بو آنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا جب تک کچھ سائنسی شعبدے بازی نہ ہو
ہاں انسان کی خو اگر درست سمت میں ہو تو نہ صرف اس کو مطمئن کر دیتی ہے
بلکہ ممتاز و معروف بھی بنا دیتی ہے

دونوں بھائیوں نے خوب خیالات بیان کئے
اللہ آباد و کامران رکھے ......... آمین
 

نایاب

لائبریرین
بہت خوبصورت خیال جو کہ سوچ نے تلاشا ۔۔۔
ثبات اک تغیر کو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تغیر اختلاف کی بنیاد ہے ۔۔ اختلاف حرکت کا سبب
یہ اختلاف قائم ہوا " محرک ازلی و ابدلی " کی حرکت سے ۔۔۔۔
" محرک " چونکہ متحرک ہے ابھی اور " دما دم آرہی ہے صدائے کن فیکوں "
سو " حرکت " پر ہی قائم ہے زندگی ۔
بہت دعائیں
 
Top