تاسف حکیم سید محمود احمد سرو سہارنپوری کا سانحہ ارتحال

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

الف نظامی

لائبریرین
نامور عالم دین ، جماعت اسلامی کی مجلس شوریٰ کے سابق رکن، تحریک اسلامی کے سابق امیر، ادیب ،شاعر اور طبیب حکیم سید محمود احمد سروسہارنپوری راولپنڈی میں انتقال کرگئے۔ حکیم صاحب طویل عرصے تک جماعت اسلامی سے وابستہ رہے لیکن جماعت اسلامی سے اختلافات کے بعد انہوں نے 1994ءمیں تحریک اسلامی قائم کی جس کے دو مرتبہ امیر منتخب ہوئے، حکیم صاحب نامور عالم دین تھے اور اعلیٰ پائے کے مقرر تھے، ان کا طرز کلام شگفتہ اور استدلال سے پُر ہوتا تھا۔ گفتگو اس سلیقے سے کرتے تھے کہ سننے والا متاثر ہوئے بغیر نہ رہتا، بہت اچھے شاعر تھے اور ان کا کلام توجہ سے سنا جاتا تھا۔ افغان جہادکے متعلق ان کی شاعری مقبول عوام رہی،بطور طبیب بھی ان کی خدمات یاد رکھی جائیں گی۔ اللہ تعالیٰ نے ان کے ہاتھ میں شفا رکھی تھی جماعت اسلامی اور بعد ازاں تحریک اسلامی کے پیغام کو عوام تک پہنچانے میں و ہ اس وقت تک متحرک کردار ادا کرتے رہے جب بیماری کے ہاتھوں صاحب فراش نہیں ہوگئے، اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے۔ ان کی لغزشوں سے درگزر کرے اور پسماندگان کو صبر جمیل سے نوازے ۔

نمونہ کلام:-
 

نایاب

لائبریرین
انا للہ وانا الیہ راجعون
حق مغفرت فرمائے آمین
اک بہت اچھے عالم جدا ہو گئے ہم سے
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top