حکمت اقبال۔۔ ۔اک نادر کتاب

حسینی

محفلین
حکمت اقبال۔۔ ۔اک نادر کتاب
کتاب کا نام: حکمت اقبال
مصنف: محمد رفیع الدین (وفات ١٩٦٥ء)
ناشر: ادراہ تحقیقات اسلامی بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد
صفحات: ٥٢٤
موضوع: اقبال کا فلسفہ خودی اور اس کا تقابلی جائزہ
ڈاکٹر رفیع الدین پاکستان کے مایہ ناز اہل علم میں سے ہیں جن کے علمی کاموں کے نقوش ہماری مذہبی وثقافتی زندگی پر نہایت گہرے ہیں۔ انہوں نے علم وفکر کے متعدد چراغ روشن کیے اور دور جدیدمیں اسلام نی تعبیر وتشریح کے میدان میں حکیم الامت علامہ اقبال کی فکر کو آگے بڑھانے کی سعی فرمائی۔
حکمت اقبال ایک نادر اور بے بہا دلچسپ کتاب ہے۔ تقریبا ٥٠٠ صفحات پر مشتمل کتاب کا کلی موضوع اقبال کا فلسفہ خودی ہے جس کے گر اقبال کے سارے نظریات گھومتے ہیں۔ فاضل مصنف نے نہایت خوبصورت اور علمی انداز میں فلسفہ خودی کی تشریح اور اس کا تقابلی جائزہ لیا ہے۔ میں تو اس کتاب کو پڑھ کر بہت زیادہ متاثر ہوا ہوں اور اقبال کے ہر عاشق سے گزارش کروں گا کہ اس کتاب کو اک دفعہ ضرور پڑھ لیں۔
کتاب کے موضوعات کچھ یوں ہیں:
حکمت اقبال پر ایک عمومی نظر
خودی کی حقیقت
خودی اور تخلیق
خودی اور فلسفہ تاریخ
خودی اور رحمۃ اللعالمین
خودی اورعقل
خودی اور مشاہدات قدرت
خودی اور سائنس
خودی اور ذکر
خودی اور فلسفہ اخلاق
خودی اور آرٹ
خودی کا انقلاب
خودی اور نشر توحید
خودی اور فلسفہ سیاست
خودی اور سوشلزم
خودی اور علوم مروجہ
 
Top