حمد - بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

تنویرسعید

محفلین
بسم اللہ الرحمٰن بسم اللہ الرحیم
یا رحمٰن یارحیم یاالٰہی رب کریم

تیرا کرم یہاں وہاں کیا آسمان کیا زمین
تیری عظمت کے نشاں یہ آسماں یہ زمین
سارے تیرے در کے سوالی شاہ و گدا کیا در یتیم

بسم اللہ الرحمٰن بسم اللہ الرحیم
یا رحمٰن یارحیم یاالٰہی رب کریم

غفورالرحیم در گزر کرنے والا تو ہے سبکا مولا کریم
سارے تیرے در کے سوالی شاہ و گدا کیا در یتیم

بسم اللہ الرحمٰن بسم اللہ الرحیم
یا رحمٰن یارحیم یاالٰہی رب کریم

تو ہی رازق تو ہی مالک تو ہی سب کا پالن ہار
کوئی نہیں اپنا غمخوار تیرے سوا اے پروردگار
سارے تیرے در کے سوالی شاہ و گدا کیا در یتیم

بسم اللہ الرحمٰن بسم اللہ الرحیم
یا رحمٰن یارحیم یاالٰہی رب کریم

تیرا کرم ہے جاری و ساری
ورنہ کیا ہے دنیا ساری
سارے تیرے در کے سوالی شاہ و گدا کیا در یتیم

بسم اللہ الرحمٰن بسم اللہ الرحیم
یا رحمٰن یارحیم یاالٰہی رب کریم

سب ہیں تیرے در کے سوالی
بھر دے سب کی جھولی خالی
سارے تیرے در کے سوالی شاہ و گدا کیا در یتیم

بسم اللہ الرحمٰن بسم اللہ الرحیم
یا رحمٰن یارحیم یاالٰہی رب کریم

ہر سو تیرے نام کی برکت تیری دولت تیری رحمت
نظر کرم نے ہم کو بخشا ورنہ کیا ہے اپنی عظمت
سارے تیرے در کے سوالی شاہ و گدا کیا در یتیم

بسم اللہ الرحمٰن بسم اللہ الرحیم
یا رحمٰن یارحیم یاالٰہی رب کریم

تیرے کرم کی آس لگائے بیٹھے ہیں دامن پھیلائے
مولا سب کا دامن بھر دے بیٹھے ہیںجھولی پھیلائے
سارے تیرے در کے سوالی شاہ و گدا کیا در یتیم

بسم اللہ الرحمٰن بسم اللہ الرحیم
یا رحمٰن یارحیم یاالٰہی رب کریم

دل کی چاہت جاننے والا سب کی دعائیں سننے والا
کون ہے آس بندھانے والا بحشنے والا دینے والا
سارے تیرے در کے سوالی شاہ و گدا کیا در یتیم

بسم اللہ الرحمٰن بسم اللہ الرحیم
یا رحمٰن یارحیم یاالٰہی رب کریم

تو ہی سامع تو ہی بصیر تو ہی ناظر تو ہی نظیر
تو نے بخشی ہم کو ہدایت تو ہی نذیر تو ہی بشیر

سب کے دل کا ایک سہارا سب نے ایک ساتھ پکارا
سارے تیرے در کے سوالی شاہ و گدا کیا در یتیم

بسم اللہ الرحمٰن بسم اللہ الرحیم
یا رحمٰن یارحیم یاالٰہی رب کریم

Poet: UA Lahore
 
Top