حمد باری تعالی

فرید احمد

محفلین
حمد باری تعالی از شورش
کلید حمد وثنا لا الہ الا اللہ
خلاصہ ہائے دعا لا الہ الا اللہ
پہلیاں ہیں فقیہوں کی دین کی شرحیں
قلندروں کی صدا لا الہ الا اللہ
حیات وموت کو آسان کر لیا میں نے
بنا کے رہ نما لا الہ الا اللہ
بہ پیش دبدبہ خسروان تیغ بدست
زباں پہ آہی گیا لا الہ الا اللہ
ہمہ خیال فسانہ ، ہمہ دلیل غلط
بنائے ارض وسما لا الہ الا اللہ
نثار سید کونین پر میرے ماں باپ
سبق دیا بھی تو کیا ؟ لا الہ الا اللہ
نظر پڑی جو کہیں بار گاہ سلطانی
دماغ و دل نے کہا لا الہ الا اللہ
ڈرا رہے ہیں مجے سر کشوں کے ہنگامے
مگر ہے میری نوا لا الہ الا اللہ
میں اس چمن میں غریب الدیار ہوں شورش
میری دعائے رسا لا الہ الا اللہ
شورش : چٹان : 26-11-62
 
Top