حمدِ باری تعالیٰ

مغزل

محفلین
حمدِ باری تعالیٰ
http://sukhan-daustaan.forumotion.com/hamd-e-baarii-ta-alaa-f3/hamd-t16.htm
کے ایک گوشے سے آپ احباب کی سماعتوں اور بصارتوں کی نذر۔۔۔
طالبِ دعا : م۔م۔مغل
hamd10.gif
 
مغزل

محفلین
خوب حمد ہے۔ صنعت تلمیح کا بہت اچھا استعمال ہوا ہے

محترمہ "جیہ" صاحبہ
آداب و سلامِ مسنون۔۔۔۔۔

انشاء اللہ آئندہ صنعتِ توشیع میں اپنی کہی ہوئی نعت پیش کرنے کی سعادت حاصل کرنے کی کوشش کروں گا۔
آپ کی شخصیت حیران کن حد تک ۔۔۔ پر اسرار ہے۔۔۔
خوش رہیئے ۔۔۔ میں کوشش کرتاہوں کہ لیاقت علی عاصم صاحب خود اس بزم میں رونق افروز ہوں۔۔۔
جیہ صاحبہ میں آپ کا دل کی عمیق و بسیط گہرائیوں سے ۔۔ معترف ہوں۔۔۔
مجھے آپ کی ہمسفری میں ۔۔ بہت حوصلہ رے گا۔۔۔۔
نیاز مشرب
م۔م۔مغل
 
جیہ

لائبریرین
وعلیکم السلام مغل صاحب

آپ کے نعت کا انتظار رہے گا۔ عاصم کو یہاں پاکر ہم سب کو بہت خوشی ہوگی۔

مغل آپ کی یہ "پر اسرار" والی بات پر پھر غالب کا یہ مصرع یاد آگیا: مغل بچے بھی خوب ہوتے ہیں۔۔۔۔

میرا تو خیال ہے کہ میں اس محفل کی واحد رکن ہوں جس کی زندگی ایک کھلی کتاب کی طرح عیاں ہے۔
جہاں تک آپ میرے معترف ہیں تو ۔۔۔ ما نہ بودیم بہ ایں مرتبہ راضی غالب۔۔۔۔ کیوں کہ اپنے آپ کو ایک عام سی لڑکی ہی سمجھتی ہوں
 
جیہ صاحبہ
آداب و سلامِ مسنون
نعت انشاء اللہ جلد ہی پیش کردوں گا۔۔ رہی بات مغل بچوں کی بابت چچا جان کے مصرعے کی ۔۔۔ تو ہاں !
خوب ہوتے ہیں۔۔۔ طباق میں انہی کا سر باپ کو ناشتے میں پیش کیا جاتا ہے۔۔۔۔ :(
آپ کی اس بزم کے توسط سے مجھے یہ فخر حاصل ہے کہ مجھے آپ جیسی شخصیات سے شرفِ مجلس و کلام حاصل ہے۔
لیاقت علی عاصم صاحب کو "عاصم " کہنا اس بات کی دلیل ہے کہ آپ نہ صرف ان سے واقف ہیں ۔۔ بلکہ دیگر احب بھی ان سے ملاقات کو بے چین ہیں۔۔۔ میں آپ سے ملتمس ہوں کہ اگر آپ کے پاس لیاقت علی عاصم صاحب کا کو ئی کلام ہو ! پیش کردیجئے۔۔۔
اور جہاں تک بات ہے آپ کی شخصیت کے سب پر عیاں ہونے کی۔۔۔تو میں اتنا ہی کہوں گا۔ کہ ۔۔۔ میں تو نووارد ہوں۔۔ مجھے امید ہے آپ سے رفتہ رفتہ شناسائی کی جھیل مزید گہری ہوتی جائے گی۔۔۔۔
ایک شعر آپ کے ذوق کی نذر:
ورنہ سقراط مر گیا ہوتا----------- اس پیالے میں زہر تھا ہی نہیں۔ (لیاقت علی عاصم)
فقط
یک طفلکِ ناداں و اسیرِ حلقہ ءِ یاراں
م۔م۔مغل
 
Top