حمالہ سافٹ ویئر کے لئے کنورٹر

طمیم

محفلین
کیا کسی کے پاس کوئی ایسا کنورٹر یا طریقہ کار موجود ہے جس کی مدد سے حمالہ سافٹ ویئر سے یونی کوڈ میں کنورٹ کیا جاسکے۔
 

arifkarim

معطل
آخری تدوین:

طمیم

محفلین
میرے ایک دوست ہیں اُنہیں اس کی ضرورت تھی۔ فی الحال وہ انپیج میں کام کررہے ہیں لیکن پرانی فائل یا فائلوں کے لئے کنورٹر کی ضرورت تھی۔
 

نعیم سعید

محفلین
’ہمالہ‘ ٹو ’ان پیج‘ کنورٹر
کئی سال قبل یہ کنورٹر مجھے ’ہمالہ‘ والوں ہی نے مہیا کیا تھا، الحمدللہ اس کے ذریعہ میں نے کئی کتب کو ’ہمالہ‘ سے ’ان پیج‘ میں کنورٹ کیا تھا۔ گو اسے استعمال کیے ایک عرصہ گذر گیا پھر بھی جو اہم باتیں ذہن میں آرہی ہیں لکھ دیتا ہوں، پوری امید ہے آپ کا کام بن جائے گا۔

• یہ صرف ونڈوز 98 پر ہی درست طور سے چلتا ہے، بعد کے ونڈو ورژنز پر چلنے کی گارنٹی نہیں ہے۔
• کنورٹر میں موجود تینوں فائلوں کو (C) ڈرائیو میں بغیر کوئی فولڈر بنائے کاپی کرنا ہے۔ کوئی فولڈر بنا کر اس میں رکھیں گے تو امکان ہے درست کام نہ کرے۔
• Hamala.exe فائل سے پروگرام کو چلایا جائے گا۔ اگر پروگرام چلتے ہی کوئی ایرر ظاہر کیے بغیر بند ہوجائے تو سسٹم کی ڈسپلے ریزولوشن عارضی طور پر کم سے کم سیٹ کردیں، پروگرام چل جائے گا۔
درج بالا مشوروں پر عمل کر لیا تو پروگرام چلانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

فائل کنورٹ کرنے کے لیے ………

• جس لوکیشن پر ہمالہ کنورٹر کی فائلیں کاپی کی گئی تھیں، لازماً اسی جگہ ہمالہ کی فائلیں کاپی کی جائیں گی۔
• ہمالہ کی فائلوں کا بیک اپ ہونا ضروری ہے کیونکہ کنورٹنگ کے دوران ہمالہ کی فائل کرپٹ بھی ہوسکتی ہے۔
• کنورٹر میں ہمالہ کی فائل کو کھولنے کے بعد (Save As) کرتے ہوئے فائل کا ایکسٹینش (HML) کی جگہ (SK) کر دیا جائے گا۔
ضروری نوٹ: یہاں غلطی سے بھی فائل کو (Save) نہیں کرنا، اگر کر دیا تو فائل بظاہر تو (Save) ہوجائے گی، مگر دوبارہ کھولنے پر خالی ہوچکی ہوگی اور ہمالہ پروگرام میں کھلنے کے قابل بھی نہیں رہے گی۔ اسی پریشانی سے بچنے کے لیے فائلوں کے بیک اپ بنانے کا مشورہ دیا ہے۔
کنورٹ شدہ (SK) ایکسٹینشن والی فائل کو ’’ان پیج‘‘ میں امپورٹ کیا جائے گا۔ امپورٹ کرتے وقت (Files of Type) میں (Shahkar Files) کو منتخب کرنا ہوگا۔
فائل کے ’ان پیج‘ میں آجانے کے بعد آپ چاہیں تو اسے یونی کوڈ میں بھی کنورٹ کر سکتے ہیں۔
ڈاؤنلوڈ لنک
 
Top