حلال جانورں کی کھالیں

عزیزامین

محفلین
حلال جانوروں کی کھالوں سے کیا بنتا ہے ان کی قیمتیں کیا ہیں مزید آپ جو کچھ کہنا چاہیں یا جانتے ہوں شئیر کریں؟
 
شمشاد

لائبریرین
حلال کیا اور حرام کیا، سبھی جانوروں کی کھالیں مہنگے داموں بکتی ہیں۔ ان کی جیکٹیں بنتی ہیں، جوتے بنتے ہیں، پینٹیں بھی بنتی ہیں، خواتین کے پرس اور حضرات کے بٹوے بنتے ہیں۔ ڈھیلی پینٹوں کو جکڑنے والی بیلٹیں بنتی ہیں، سوٹ کیس بنتے ہیں۔

کچھ حلال یا حرام جانوروں کی کھالیں اپنے بڑے بڑے گھروں میں دیواروں پر سجاتے ہیں اور کچھ زمین پر بچھاتے ہیں۔ کچھ لوگ بکرے یا دنبے کی کھال کو مصلے کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
پاکستان اور ہندوستان میں چمڑے کی صنعت کا بہت زیادہ کاروبار ہے۔ کھالوں کی جیکٹیں، کوٹ اور پرس، دستانے اور نجانے کیا کیا بنا کر یورپ، امریکہ، آسٹریلیا اور کینیڈا بھیجتے ہیں ۔
 
عمراعظم

محفلین
حلال کیا اور حرام کیا، سبھی جانوروں کی کھالیں مہنگے داموں بکتی ہیں۔ ان کی جیکٹیں بنتی ہیں، جوتے بنتے ہیں، پینٹیں بھی بنتی ہیں، خواتین کے پرس اور حضرات کے بٹوے بنتے ہیں۔ ڈھیلی پینٹوں کو جکڑنے والی بیلٹیں بنتی ہیں، سوٹ کیس بنتے ہیں۔

کچھ حلال یا حرام جانوروں کی کھالیں اپنے بڑے بڑے گھروں میں دیواروں پر سجاتے ہیں اور کچھ زمین پر بچھاتے ہیں۔ کچھ لوگ بکرے یا دنبے کی کھال کو مصلے کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔
اس کے علاوہ یہ معلومات بھی فراہم کی جا سکتی ہیں کہ عید قرباں پہ یہی کھالیں کچھ تنظیموں کے درمیان تنازعے کا باعث بھی بنتی ہیں اور چھینا جھپٹی کے عمل میں کیی جانوں کا ضیاع بھی ہوتا ہے۔
 
طالوت

محفلین
ہرن کی قربانی کیوں نہیں ہوتی عزیز امین ؟

ویسے حلال جانوروں کی کھالوں سے اور "بہت کچھ" بھی بنتا ہے پاکستان میں ، جو بیان نہیں کیا جا سکتا۔ :soccerball:
 
شمشاد

لائبریرین
قربانی کا تو علم نہیں کہ ہرن کی ہوتی ہے یا نہیں، لیکن یہ بات پکی ہے کہ حلال جانور ہے اور کھایا بھی جاتا ہے۔
 
عزیزامین

محفلین
ہرن کی قربانی کیوں نہیں ہوتی عزیز امین ؟

ویسے حلال جانوروں کی کھالوں سے اور "بہت کچھ" بھی بنتا ہے پاکستان میں ، جو بیان نہیں کیا جا سکتا۔ :soccerball:
جنگلی جانور کی قربانی نہیں ہوتی ۔ جو بیان نہیں کیا جا سکتا اسے بیان کرنے کی کوشش کیوں کر رہے ہیں ؟
 
Top