حضرات اکثر کمزور خواتین ( ذہنی طور ہی)کوہی کیوں پسند کرتے ھیں ؟؟؟؟؟

خوشی

محفلین
اکثر دیکھنے میں آیا ھے بلکہ حقیقت بھی یہی ھے کہ مرد کمزور خواتین کو نہ صرف پسند کرتے ھیں بلکہ انھیں شریک حیات بھی بنانا پسند کرتے ھیں، عورت کو اپنے برابر مقام یا اعلی مقام پہ دیکھ کے مرد بوکھلا جاتے ھیں کبھی سوچا کسی نے کہ اس کی کیا وجہ ھے

میں سمجھتی ہوں کہ مرد کی کمزور عورت کوپسند کرنے کی وجہ یہ ھے کہ کمزور عورت پہ ہی وہخلومت کر سکتے ھیں

آپ کا کیا خیال ھے؟؟؟؟؟؟
 

dxbgraphics

محفلین
اگر عورت مرد کی طرح سلوک کرے تو فزیکلی تو عورت رہے گی لیکن مینٹلی اس میں اور مرد میں کوئی فرق باقی نہیں رہتا ہے۔ عورت کی نزاکت ہی میں مرد کے لئے کشش ہوتی ہے۔ لہذا اپنے لفظ "کمزور" کو "نازک" میں بدل لیجئے۔
 

خوشی

محفلین
مجھے کمزور کی تعریف بھی بیان کرنی چاھیئے تھی کمزور سے مراد جو آپ لے رھے ھیں میری مراد ہر گز وہ نہیں ھے،
 
میرا خیال ہے کہ کمزوروں سے ہمدردی کی جاتی ہے۔ آپ کا مشاہدہ کچھ اور ہو تو بات دوسری ہے۔ ورنہ میرے علم میں کئی ایسے افراد ہیں جنھیں ان کی بیویں محض اس لئے پسند نہیں کیوں کہ وہ حد درجہ ڈیپینڈ اور خود اعتمادی سے عاری ہوتی ہیں۔ میرے خیال میں ایسی عورتیں تو آپ کی "کمزور" کی تعریف پر پورا اترتی ہوں گی۔
 

arifkarim

معطل
عورت اور کمزور نفس؟ ہاہاہا۔ چینی عورتیں تو مردوں سے بھی آگے ہیں:
More than half of the 20 richest self-made women in the world are Chinese, with their average fortune surpassing US talk show host Oprah Winfrey and author J K Rowling, a list showed on Tuesday.

The three richest women on the planet are Chinese, led by paper-recycling queen Zhang Yin, who has a personal fortune of USD 5.6 billion, according to the Shanghai-based Hurun Report, which compiles data on wealthy individuals.

Of the 20 richest self-made female billionaires, 11 are Chinese, with wealth averaging USD 2.6 billion - compared with ninth-placed Winfrey's USD 2.3 billion, the report said.

Rowling, author of the wildly popular Harry Potter books, came on bottom of the list, with one billion dollars.
Rediff.com
Twitter
NDTV Social
Live Messenger
Gmail Buzz
Print

http://www.ndtv.com/article/world/richest-self-made-female-billionaires-are-from-china-59266
 
مجھے تو خوشی کی بات سے اتفاق ہے کیونکہ میں خود پراعتماد عورت کو بحیثیت جیون ساتھی پسند نہیں کرتا اسی لیئے میں نے ایسی ہی جیون ساتھی چنی ہے جو کہ بہت کم آمیز اور کم گو ہے۔
ویسے ہر بندے کا اپنا خیال ہے
 

فاتح

لائبریرین
عورت اور ذہنی طور پر کمزور۔۔۔ یہ بھی خوب کہی آپ نے۔ کم از کم ہماری نظر سے تو ایسی کوئی عورت نہیں گزری۔
فی الحقیقت۔۔۔ ہیں کواکب کچھ نظر آتے ہیں کچھ:)
 

arifkarim

معطل
عورت اور ذہنی طور پر کمزور۔۔۔ یہ بھی خوب کہی آپ نے۔ کم از کم ہماری نظر سے تو ایسی کوئی عورت نہیں گزری۔
فی الحقیقت۔۔۔ ہیں کواکب کچھ نظر آتے ہیں کچھ:)

ایک کامیاب مرد کے پیچھے ایک عورت کا ہاتھ۔ اور ایک ناکام مرد کے پیچھے “دو تین“ عورتوں کا ہاتھ ہوتا ہے :)
 

طالوت

محفلین
کسی بھی لحاظ سے مضبوط ترین عورت بھی بالاخر خود سے مضبوط مرد کی طرف دیکھتی ہے ، میرے خیال میں یہ مردوں کی بجائے عورتوں کا مسئلہ ہے۔ ایسے مرد بہت کم پائے جاتے ہیں جو اپنی یا مخالف جنس کو آسانی سے حاکم اور خود کو محکوم تسلیم کر لے ، مگر عورتوں میں یہ عام سی بات ہے ۔ اس لئے عورتوں کو احساس کمتری سے نکلنے کی ضرورت ہے کہ انسانوں میں بطور جنس کوئی محکوم نہیں ہوتا کہ حاکمیت صرف اللہ رب العزت کے لئے ہے۔
وسلام
 

ظفری

لائبریرین
اکثر دیکھنے میں آیا ھے بلکہ حقیقت بھی یہی ھے کہ مرد کمزور خواتین کو نہ صرف پسند کرتے ھیں بلکہ انھیں شریک حیات بھی بنانا پسند کرتے ھیں، عورت کو اپنے برابر مقام یا اعلی مقام پہ دیکھ کے مرد بوکھلا جاتے ھیں کبھی سوچا کسی نے کہ اس کی کیا وجہ ھے

میں سمجھتی ہوں کہ مرد کی کمزور عورت کوپسند کرنے کی وجہ یہ ھے کہ کمزور عورت پہ ہی وہخلومت کر سکتے ھیں

آپ کا کیا خیال ھے؟؟؟؟؟؟

مجھے آپ کے پہلے جملے پر ہی اعتراض ہے ۔ یہ محدود مشاہدہ ہے اس کو ذرا وسعت دیجیئے تو پھر شاید کوئی بحث ہوسکے ۔ میرا مطلب ہے کوئی اپنا خیال بیان کرسکے ۔ ;)
 

mfdarvesh

محفلین
محکومیت والی بات تو اب کافی حد تک ختم ہو گئی ہے۔ کم ان کم شہروں میں تو ایسے ہی ہے۔ میرے ارد گرد کے مشاہدے کے مطابق یہ تصور دم توڑ رہا ہے۔ ایک اور بات ہے کہ جن مردوں کی شادیاں زبردستی ہوتی ہے وہاں یہ تصور اکثر پایا جاتاہے۔

میں صدیق بھائی سے متفق ہوں کہ مرد عام طور پہ نازک خواتین کو پسند کرتے ہیں جو لڑاکا نہ ہو۔
 

سارہ خان

محفلین
حضرات تو کمزور خواتین کو پسند کرتے ہی ہیں لیکن خواتین بھی خود سے زیادہ ذہین اور مضبوط مردوں کو پسند کرتی ہیں ۔۔ زہنی طور پر ہی خود سے کمزور مردوں کو خواتین بھی پسند نہیں کرتیں ۔۔۔
 

خوشی

محفلین
واوووووووووووووووووووووووووووو

آپ سب تو خوب لکھ رہے ھیں میں شام کو آ کے جواب دوں گی سب کو شاباش تب تک آپ لکھتے جائیں

سارہ کو اتنا کہوں گی کہ بھئی یہی تو پوچھا ھے کہ عورت کمزور مرد کو پسند نہیں کرتی مگر مرد کیوں پسند کرتا ھے کمزور عورت کو
 

میم نون

محفلین
واوووووووووووووووووووووووووووو

آپ سب تو خوب لکھ رہے ھیں میں شام کو آ کے جواب دوں گی سب کو شاباش تب تک آپ لکھتے جائیں

سارہ کو اتنا کہوں گی کہ بھئی یہی تو پوچھا ھے کہ عورت کمزور مرد کو پسند نہیں کرتی مگر مرد کیوں پسند کرتا ھے کمزور عورت کو

تو آپ اسی بات کو الٹا کر لیں ناں، جب تمام خواتین اپنے سے "طاقتور" مرد کو پسند کریں گی تو ہم بیچارے مرد کیا کر سکتے ہیں ہمیں بھی کمزور خواتین ہی ملیں گی کیونکہ ہم سے "طاقتور" خواتین ہمیں پسند نہیں کریں گی۔ ;)
 
Top