حسینّ زندہ تھا حسین ّ زندہ ہے

میر انیس

لائبریرین
حسینؑ زندہ تھا حسینؑ زندہ ہے
حسین ؑ مر کے بھی زندہ ہے قلبِ مومن میں
غمِ حسینّ کا چرچہ ہے رات میں دن میں
چھپے جو چاند تو سورج پکار اٹھتا ہے
حسین ؑ زندہ تھا حسین ؑ زندہ ہے
حسین ؑ شخص نہیں شخصیت کا نام حسین ؑ
حسین ؑ کلمہ نہیں رب کا ہے کلام حسین ؑ
حسین ؑ نوکِ سناں سے پیام دیتا ہے
حسین ؑ زندہ تھا حسین ؑ زندہ ہے

حسین ؑ ّہے رگ اسلام میں لہو کی طرح
حسین ؑ روئے رسالت پہ ہے وضو کی طرح
حسین ؑ دین کا مدینہ ہے اور کعبہ ہے
حسین ؑ زندہ تھا حسین ؑ زندہ ہے
اجل سے گفتگو کرتا رہا حیات کی جو
حیات بن گیا مرکر بھی کائنات کی جو
زمینِ گرم پر سجدہ اسی کہتا ہے
حسین ؑ زندہ تھا حسین ؑ زندہ ہے
حسین ؑ تیغِ علی ّلاالہ اللہ
حسین ؑ صورتِ حیدر بائے بسمہ اللہ
حسین ؑ زندہ رہے گا خدا کا وعدہ ہے
حسین ؑ زندہ تھا حسین ؑ زندہ ہے

 
 

الف نظامی

لائبریرین
حسین آج بھی دونوں جہاں میں زندہ ہے!

حسین ؑ ّہے رگ اسلام میں لہو کی طرح
حسین ؑ روئے رسالت پہ ہے وضو کی طرح
حسین ؑ دین کا مدینہ ہے اور کعبہ ہے
حسین ؑ زندہ تھا حسین ؑ زندہ ہے
 

میر انیس

لائبریرین
کس کا کلام یا سلام ہے؟
عنوان میں حسین پر تشدید کیوں؟
اعجاز بھائی شاعر پر ابھی تحقیق جاری ہے۔ تشدید ٹائپو کی غلطی ہے علیہ اسلام کا مختصر ع بنانا چاہا تھا ۔ اسی طرح مجھ سے کبھی دو زبر اور دو زیر نہیں ٹائپ کیئے جاتے
 

الف عین

لائبریرین
تو ’حسین‘ کو بغیر اعراب کے ہی چھوڑ دینا تھا۔ بلکہ یہی بہتر تھا، کہ پھر یہ مسئلہ بھی ہوتا کہ علیہ السلام کیوں اور رضی اللہ عنہ کیوں نہیں!!۔ بہت سی علامتیں محفل کے اڈیٹر ہی کیا کرلپ کے پرانے کی بورڈ میں بھی نہیں تھیں۔
 

میر انیس

لائبریرین
تو ’حسین‘ کو بغیر اعراب کے ہی چھوڑ دینا تھا۔ بلکہ یہی بہتر تھا، کہ پھر یہ مسئلہ بھی ہوتا کہ علیہ السلام کیوں اور رضی اللہ عنہ کیوں نہیں!!۔ بہت سی علامتیں محفل کے اڈیٹر ہی کیا کرلپ کے پرانے کی بورڈ میں بھی نہیں تھیں۔
اعجاز بھائی میں تو کہتا ہوں کہ اس چکر میں ہی نہیں پڑنا چاہیئے کہ علیہ السلام کیوں اور کیوں نہیں ۔ بھائی ہر کسی کا اپنا اپنا عقیدہ ہے اگر کوئی علیہ السلام لکھے تو کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیئے۔ ہاں اگر وہ خود نہیں پسند کرتا تو نہ لکھے۔ لیکن اگر کوئی استدلال مانگے تو صرف اپنا نقطہ نظر پیش کرنے کیلئے تو میں دلیل دے سکتا ہوں مگر پھر وہی بات کہ ایک نہ رکنے والی بحث شروع ہوجائے گی تو اس سے بہتر کیا یہ نہیں ہے کہ جو انسان کو خود اچھا لگے وہ کرلے۔
رہی بات اعراب کی تو پرانی کی بورڈ میں کم از کم دو زیر اور دو زبر کی علامتیں تو تھیں
 

الف عین

لائبریرین
وہی میرا مطلب تھا، شاید واضح نہیں کر پایا۔ اگر رضی اللہ عنہ بھی لکھتے تو یہ پوچھا جا سکتا تھاکہ رضی اللہ کیوں، علیہ السلام کیوں نہیں؟ کہ ہمارے احباب کو کسی بھی متنازعہ موضوع میں داخل ہونا بہت بھاتا ہے۔
 
Top