حال اپنے وطن کا Perfect نہیں ہے

دنيا کي نظر ميں Attract نہيں ہے
حال اپنے وطن کا Perfect نہيں ہے

اسلام کا قلعہ ہے ملک ہمارا
اسلام کا پر ياں Impact نہيں ہے

قرآن وحديثيں ازبر ہيں سبھي کو
افسوس کہ ان کا Effect نہيں ہے

لڑتے ہيں جھگڑتے ہيں جھوٹ ہے عادت
لوگوں ميں ہے دوريContact نہيں ہے

نفرت کے جفا کے پڑھتے ہيں مضامين
چاہت کا اخوت کا Subject نہيں ہے

خدمت ہے سياست کھلواڑ نہيں يہ
دھوکے کي سياست Accept نہيں ہے

خلقت پہ قوانيں لاگو ہيں بہت سے
خلقت سے بھلے کا پر Act نہيں ہے

ہو ليگ (عوامي) يا (قاف) کي ہو ليگ
لوٹے ہيں سبھي کيا يہ Fact نہيں ہے؟

کرتا ہے جو نفرت اپنوں سے اے راسخ
وہ شخص قابلِ Respect نہيں ہے


سوموار 22 مارچ 2010۔ مدينہ منورہ۔​
 

نبیل

تکنیکی معاون
انگریزی اور ریختہ کی آمیزش
شاید یوں set نہیں ہے

پھر بھی کہتے ہیں شعر
اور کوئی regret نہیں ہے
 

خورشیدآزاد

محفلین
خدمت ہے سياست کھلواڑ نہيں يہ
دھوکے کي سياست Accept نہيں ہے

خدمت ہے سياست کھلواڑ نہيں يہ
دھوکے کي سياست Accept نہيں ہے

خدمت ہے سياست کھلواڑ نہيں يہ
دھوکے کي سياست Accept نہيں ہے

زبردست۔۔۔بہت اعلیٰ جناب ۔۔۔مزہ آگیا
 
قرآن وحديثيں ازبر ہيں سبھي کو
افسوس کہ ان کا Effect نہيں ہے

السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہُ
بہت خوب لوگ الفاظ و بیاں کے پرپیچ دھاگوں میں الجھے رہیں اور کسی کہنے والے کی بات دل تک پہنچ جائے وہی ادب وہی بیاں ہے
 
Top