مبارکباد جیہ کی شادی۔۔!!

ماوراء

محفلین
السلام علیکم اہلِ محفل،

امید ہے کہ آپ سب خیریت سے ہوں گے۔ جیسا کہ آپ سب کو معلوم ہے کچھ عرصہ پہلے 24 فروری 2007 کو ہماری ایک پیاری سی دوست جویریہ مسعود کی شادی بخیر و خوبی انجام پائی۔ لیکن اس بات کا ہمیں بہت دیر بعد 7 جولائی کو معلوم ہوا۔ اس کا عذر جیہ نے یہی پیش کیا کہ وہ ان دنوں محفل پر نہیں آ رہیں تھی۔ اس لیے اطلاع نہیں کر سکیں۔لیکن ایسی خبریں چھپائے نہیں چھپتیں۔ کچھ خاص نظر رکھنے والے ارکان اس بات کا اندازہ لگا چکے تھے کہ جیہ کی شادی ہو گئی ہے۔اور کچھ کو شاید جیہ خود بتا چکی تھیں۔ تو وہ بھی زیادہ دیر تک اس بات کو راز نہ رکھ سکے۔lol۔ اور کچھ ارکان تو یہ خبر سن کر اچنبھا ہو گئے۔ محفل کی رسم کے مطابق ہم جیہ کی شادی سے پہلے ڈھولکی نہ رکھ سکے۔ جیسا کہ ہم نے قیصرانی کی شادی پر خوب ہلا گلا کیا تھا۔ لیکن کیا ہوا کہ ہم شادی سے پہلے جشن نہیں منا سکے، شادی کے بعد سہی۔ نبیل بھائی کا شکریہ۔ کہ انہوں نے میری توجہ اس طرف دلائی۔ اور پھر ہم سب محفل کی لڑکیوں نے مل کر جیہ کی شادی کی خوشی میں جشن منانے کا پروگرام بنایا۔ شادی کا مطلب “خوشی“ہے۔ ہمارا اس ہلے گلے کا مقصد بھی خوشی ہی ہے۔ یعنی جیہ کی خوشی کو دگنا کرنا۔ اس لیے ہم سب مل کر جیہ کی خوشی میں یوں شریک ہوں گے کہ جیہ یہ سب ہمیشہ یاد رکھ سکے۔ آپ سب جس طرح بھی خوشی کا اظہار کرنا چاہیں، کر سکتے ہیں۔

مزید اگر کسی نے اپنی فرضی شادی کا جشن منانا ہو تو اس جشن کو منانے میں بھی ہم کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔:p اور اگر حقیقی شادی کے لیے آپ کو کسی مدد کی ضرورت ہو تب بھی بلا جھجھک یہاں رابطہ کر سکتے ہیں۔اور تو اور آپ سب کی سہولت کے ہی لیے محفل میں شادی دفتر کا بھی انتظام ہم نے کر رکھا ہے۔ گو کہ ابھی تک اس سے کوئی مستفید نہیں ہو سکا۔ لیکن ہم اپنے دفتر کے سٹینڈرڈ کو ہائی کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

پچھلے دو سالوں سے اب تک محفل میں ثناءاللہ، جہانزیب اور قیصرانی اور اب جیہ کی شادی ہوئی ہے۔ آپ سب خاطر جمع رکھیں۔ آنے والے سال تک محفل میں تین مزید شادیاں آ رہی ہیں۔ اب یہ لڑکیاں جانے اپنی شادی کے بارے میں چھپاتی کیوں ہیں۔ ورنہ میں اگلے سال کے آخر تک کا سارا ٹائم ٹیبل ابھی سے لکھ دیتی۔ فی الحال جیہ کی شادی کا پلان یہ ہے کہ ہم سب مہندی، شادی سے متعلق گانے پوسٹ کریں گے۔ (یاد رہے وشز اور دعاؤں کے لیے دوسرا تھریڈ کھلا ہے۔) بیٹھے بیٹھے مجھے امن کا آئیڈیا چرانے کا خیال آ گیا۔ کچھ دن پہلے امن نے محفل کی سالگرہ کی لائیو رپورٹ پیش کی تھی۔ جو کہ کافی مزے کی تھی۔ امن سے بات کرنے پر پتہ چلا کہ ٹیلی پیتھی نے اپنا کام کر دکھایا ہے۔ امن بھی بالکل یہی سوچ رہی تھیں۔ پھر ہم نے کچھ اس طرح سوچا کہ جیہ کی شادی میں تو ہم شریک نہیں ہو سکے لیکن شادی کی مووی کا حال ہم اپنے الفاظ میں بیان کریں گے۔ جو کہ خیالی ہو گا۔ پہلے مہندی کے فنکشن پر کچھ باتیں ہوں گی۔ ڈھولکی رکھی جائے گی۔ سکھیاں مزے مزے کے گانے گائیں گی۔ لڑکے بھنگڑا ڈالیں گے۔ مہندی کے بعد جیہ کی بارات اور رخصتی کا انتظام کیا جائے گا۔ اور آخر میں ولیمے کی صورتِ حال کا ذکر ہو گا۔

آپ سب جب تک اپنی اپنی پسند کے گانے پوسٹ کریں۔میں آخر میں مہندی کی رپورٹ آپ تک پہنچانے کی کوشش کروں گی۔ ڈھولکی رکھ دی گئی ہے۔ گانے جس کو یاد نہیں۔ ان کو گانے کی کاپیاں کر کے ہم نے بانٹ دی ہیں۔:grin:

dholkihc7.jpg
 

ماوراء

محفلین
میری طرف سے جیہ کے لیے!




بنو رانی تمھیں سیانی
ہونا ہی تھا ہونا ہی تھا ہونا ہی تھا
ایک راجہ کی تمکو رانی
ہونا ہی تھا ہونا ہی تھا ہونا ہی تھا
بنو رانی اک دن تمکو بنے راجہ کے گھر ڈولی میں جا کے
ہم سکھیوں سے یوں انجانی
ہونا ہی تھا ہونا ہی تھا ہونا ہی تھا

نینوں میں ہے کاجل کی ڈورے، مہندی سے رچے ہاتھ گورے
جھومر تیرا دم دم دھمکے، جھمکا تیرا جھم جھم جھمکے
ہار گلے میں جگمگائے
آنچل تیرا ریشم ریشم ہولے ہولے مدھم مدھم
تو من ہی من مسکائے، تو من ہی من مسکائے
سکھ سپنوں میں یوں مستانی
ہونا ہی تھا ہونا ہی تھا ہونا ہی تھا
بنو رانی تمھیں سیانی
ہونا ہی تھا ہونا ہی تھا ہونا ہی تھا

بنے راجہ جو پاس آئے، چاہے کہ یہ گھنگھٹا اٹھا لیں
دیکھو بنو مان نہ جانا، مکھڑا ان کو نہ دکھلانا
پہلے سب باتیں منوانا
کہنا بولو کر کے سلامی بنو کروں گا تیری غلامی
میں تو ہوں تیرا دیوانہ ہاں میں تو ہوں تیرا دیوانہ
تمھیں دیوانہ تمھیں دیوانی
ہونا ہی تھا ہونا ہی تھا ہونا ہی تھا۔

بنو رانی تمھیں سیانی
ہونا ہی تھا ہونا ہی تھا ہونا ہی تھا
اک راجہ کی تمکو رانی
ہونا ہی تھا ہونا ہی تھا ہونا ہی تھا
بنو رانی اک دن تمکو بنے راجہ کے گھر ڈولی میں جا کے
ہم سکھیوں سے یوں انجانی
ہونا ہی تھا ہونا ہی تھا ہونا ہی تھا​
 

تیشہ

محفلین
یہ سب اہتمام میری طرف سے مہندی ،
چوڑیا ں مہندی کل لے کر آؤں گی آج میں مہندی کا گیت لائی ہوں ، مہندی کا سٹیج ۔ جس میں دلہن کو بیٹھا کر مہندی لگائی جائے گی ۔ :grin:

مہندی رنگلی ۔۔ ۔ آئی ہے رے تورے پیا کے گھر سے سن سجنی ۔ ۔۔ ۔

http://mp3hungama.com/music/index.php?action=song&array=yes&id=7196,


(گانے کو سننے کے لئے اس لنک پر جایا جائے :grin:
 

تیشہ

محفلین
مہندی رنگی آئی ہی رے تورے پیا کے گھر سے سن سجنی ،۔۔
ساس نند جی لائی ہیں توُرے پیا کے گھر سے سنُ سجنی
سپنے جگے ہیں تیرے جی وہ بنے ہیں میرے توُ بنی دلہن ساجن کی
مہندی رنگلی آئی ہے رے توُرے پیا کے گھر سے

سکھیاں ڈالیں تال پر جھومر ۔۔ ۔۔
baby4.gif



e9b64745.jpg



11794271919712fesw.gif


اور یہ میں خود بقلم خود بھی تیار شیا ر ہوکر آگئی ہوں مہندی کے ساتھ ۔ اب جیہ کو لاؤ تاکے مہندی کی رسم کی جائے ۔ :grin:



نوٹ ۔ ۔( یہاں سے اگر کسی چور نے میری تصویر چراُئی تو میں بہت ماروں گی ۔ :mad:)
لہذا میں بھی شامل ہوں اس مہندی میں بقلم خود ،۔ ۔
جیہ کہاں ہو ۔؟
 

الف عین

لائبریرین
میری طرف سے یہ گیت
بابل کی دعائیں لیتی جا
جا تجھ کو سکھی سنسار ملے
میکے کی کبھی نہ یاد آئے
سسرال میں اتنا پیار ملے

او ہو مگر یہ تو قبل از وقت ہو گیا۔ ابھی تو مہندی ہی چل رہی ہے، رخصتی کا گیت کا ابھی موقعہ نہیں ۔۔ خیر اب لکھ دیا ہے تو کون ڈیلیٹ کرے
 

امن ایمان

محفلین
ماوراء گریٹ جاب
flower.gif


آغاز بہتت اچھے انداز میں کیا ہے۔۔۔
smile.gif
میں بہتت بے چینی سے مہندی رپورٹ کا انتظار کر رہی ہوں۔۔۔۔فکنشن میں موجود تو میں بھی تھی لیکن یہ تو پتہ نہیں چلتا نا کہ کیمرہ کس وقت کیا فوکس کررہا ہے۔۔:grin:


بوچھی باجو۔۔> زبردست۔۔۔۔۔:) ماوراء جیہ کی مہندی پر سب سے اچھی بوچھی باجو لگ رہی تھیں نا۔۔۔؟؟؟؟

اچھا تو میں نے کیا گایا تھا۔۔۔؟؟؟ہممممم یاد آگیا ( لیکن خبردار اگر کسی نے بے سری آواز اور بےڈھنگی تالی سے گانے کی لے خراب کی تو۔۔۔۔۔میں چھوڑوں گی نہیں، اکثر بچے بے سری تالی بجانے پر میرے ہاتھوں پٹے ہیں ) :grin:


مہندی کی یہ رات مہندی کی یہ رات
آئی مہندی کی یہ رات لائی سپنوں کی بارات
سجنیا ساجن کے ہے ساتھ رہے ہاتھوں میں ایسے ہاتھ
گوری کرت سنگھار گوری کرت سنگھار


بال بال موتی چمکائے روم روم مہکار
مانگ سیندور کی سندرتا سے چمکے چندن وار
گوری کرت سنگھار گوری کرت سنگھار


جوڑے میں جوہی کی بھینی بالوں میں ہار سنگھار
کانوں میں جگ مگ بالی پتہ گلے میں جگنو ہار
صندل ایسی پیشانی پہ بندیا لائی بہار
گوری کرت سنگھار گوری کرت سنگھار


ہاتھوں کی اک اک چوڑی میں مہوہن کی جھنکار
سہج چلے پھر بھی پائل میں بولے پی کا پیارررر
اپنا آپ درپن میں دیکھے اور شرمائے نار
گوری کرت سنگھار گوری کرت سنگھار

مہندی کی یہ رات مہندی کی یہ رات
آئی مہندی کی یہ رات لائی سپنوں کی بارات
گوری کرت سنگھار گوری کرت سنگھار


( آخر میں پھر ۔۔۔۔ماوراء زبردست۔۔۔۔پڑھ کر اچھا لگا۔۔اور پلیززز مووی جلدی اچھااااا۔۔۔اگر یہاں نہیں تو ماسٹر پرنٹ اپنے پاس رکھیں۔۔مجھے ایک کاپی کروا کر آئیوی پر بھیج دیں) :grin:
 

سارہ خان

محفلین
:zabardast1: ماوراء ۔۔۔ بہت خوبصورت آغاز کیا ہے فنکشن کا۔۔۔۔:best:

اور باجو نے تو باقائدہ تیاری کے ساتھ شامل ہو کر ۔۔ اسٹیج اور ڈانس کے ساتھ بالکل حقیقی رنگ بھر دیا ہے ۔۔:great:

میری طرف سے مہندی کی مناسبت سے یہ گانا ۔۔ خاص جیہ کے لئے ۔۔:)

مہندی لگا کے رکھنا
ڈولی سجا کے رکھنا
لینے تجھے او گوری
آئیں گے تیرے سجنا

مہندی لگا کے رکھنا
ڈولی سجا کے رکھنا

سہرا سجا کے رکھنا
چہرہ چھپا کے رکھنا
یہ دل کی بات اپنے
دل میں دبا کے رکھنا

مہندی لگا کے رکھنا
ڈولی سجا کے رکھنا

نظریں جھکا کے رکھنا
دامن بچا کے رکھنا
لینے تجھے او گوری
آئیں گے تیرے سجنا

مہندی لگا کے رکھنا
ڈولی سجا کے رکھنا

رستہ ہمارا تکنا
دروازہ کھلا رکھنا
لینے تجھے او گوری
آئیں گے تیرے سجنا

کچھ اور اب نہ کہنا
کچھ اور اب نہ کرنا
یہ دل کی بات اپنے
دل میں دبا کے رکھنا

سہرا سجا کے رکھنا
چہرہ چھپا کے رکھنا

مہندی لگا کے رکھنا
ڈولی سجا کے رکھنا​



یہ گانا اور اس کے علاوہ مہندی کے گانے اس لنک پر سنے جا سکتے ہیں ۔۔
http://ww.smashits.com/index.cfm?Page=Audio&SubPage=ShowTracks&AlbumID=487
 

تیشہ

محفلین
اور باجو نے تو باقائدہ تیاری کے ساتھ شامل ہو کر ۔۔ اسٹیج اور ڈانس کے ساتھ بالکل حقیقی رنگ بھر دیا ہے ۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تیار ہوکر جو بیٹھی ہوئی ہوں تو رنگ بدلتے ہوئے ذرا جیہ کی مہندی میں ہوں آؤں ۔ :grin:
 

تیشہ

محفلین
بوچھی باجو۔۔> زبردست۔۔۔۔۔ ماوراء جیہ کی مہندی پر سب سے اچھی بوچھی باجو لگ رہی تھیں نا۔۔۔؟؟؟؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


:grin: ابھی بارات باقی ہے ۔ :grin:
 

ماوراء

محفلین
زبردست باجو۔ اور وہ تصویر تو بہت ہی زبردست ہے۔ ہمارا تھریڈ ہی سج گیا ہے اس سے تو۔ اور آپ کی تصویر تو نظر ہی نہیں آ رہی؟

امن، میں نے ابھی کچھ نہیں لکھا۔ مجھے سمجھ ہی نہیں آ رہی کہاں سے شروع کروں اور کہاں ختم۔ :grin: ایک تو میں نے آج تک کوئی شادی، مہندی اٹینڈ ہی نہیں کی۔ کوئی اندازہ بھی نہیں ہے۔:confused: لیکن فکر نہ کرو۔ میرا دماغ چلنے کی دیر ہے بس۔ جب چل گیا تو لکھ ہی لوں گی۔ اور اگر نہ چلا تو۔۔۔۔:confused:

اعجاز انکل، سارہ اور راہبر بہت خوب۔
 

سارہ خان

محفلین
اور باجو نے تو باقائدہ تیاری کے ساتھ شامل ہو کر ۔۔ اسٹیج اور ڈانس کے ساتھ بالکل حقیقی رنگ بھر دیا ہے ۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تیار ہوکر جو بیٹھی ہوئی ہوں تو رنگ بدلتے ہوئے ذرا جیہ کی مہندی میں ہوں آؤں ۔ :grin:

ل و ل ۔۔ باجو واقعی جیہ کی مہندی تو آپ نے ہی نبھائی ہے ٹھیک سے ۔۔:)۔۔ بارات کی بھی تیاری رکھئے اس میں بھی ایسے ہی تیار ہو کر آنا ہے اپ کو ۔۔:)
 

عمر سیف

محفلین
ایک گیت میری طرف سے بھی۔۔

بابل کی دعائیں لیتی جا
جا تجھ کو سکھی سنسار ملے
میکے کی کبھی نہ یاد آئے
سسرال میں اتنا پیار ملے ۔۔۔
 

جیہ

لائبریرین
فروری کی ایک سرد رات ہے مگر منگورہ کے ایک گھر میں رونق ہے اور دور دور تک گانے بجانے کی آواز جا رہی ہے۔ واقعہ یہ ہے کہ محفل کی سر گرم رکن جویریہ مسعود کی مہندی کی رسم ادا کی جا رہی ہے۔ دور دور سے دوست احباب ، سہیلیاں آئی ہیں حتی کہ انگلینڈ سے باجو بھی آئی ہوئیں ہے۔ شنید ہے کہ ہندوستان سے جویریہ کے منہ بولے بابا جانی بھی پہنچنے والے ہیں۔ جیہ کے منہ بولے بھائی شمشاد بھائی کو آنا تھا مگر عین وقت پر انہیں پاکستان جانا پڑا تو آنے کے بجائے معذرت بھیج دی۔

طے پایا تھا کہ شادی نہایت سادگی سے ہوگی مگر جیہ کی سہیلی ماورا جو اس موقعے کے لیے خاص طور پر ماواء النہر ۔۔۔ سوری، یورپ سے آئیں ہے، کے پر زور اصرار پر مہندی کی محفل سجائی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ:

ہم سب محفل کی لڑکیوں نے مل کر جیہ کی شادی کی خوشی میں جشن منانے کا پروگرام بنایا۔ شادی کا مطلب “خوشی“ہے۔ ہمارا اس ہلے گلے کا مقصد بھی خوشی ہی ہے۔ یعنی جیہ کی خوشی کو دگنا کرنا۔ اس لیے ہم سب مل کر جیہ کی خوشی میں یوں شریک ہوں گے کہ جیہ یہ سب ہمیشہ یاد رکھ سکے۔ آپ سب جس طرح بھی خوشی کا اظہار کرنا چاہیں، کر سکتے ہیں۔

ان کی ہی دم سے یہ سارا ہنگامہ ہے۔۔۔
سارا انتظام باجو کے ہاتھ میں ہے ۔ باجو نے مہندی کا سٹیج بہت محبت اور خلوص سے تیار کروایا ہے۔ اور خود بھی کافی سے زیادہ تیار ہوکر آئیں ہے۔ بہت اچھی اور ڈیشنگ لگ رہی ہے۔ جوڑا ایسا پہنا ہے کہ بعض لوگ تو انہیں دلہن سمجھ کر چونک گئے کہ اتنی عمر کی دلہن۔۔۔۔؟

ایسے میں شور اٹھتا ہے کہ دلہن سٹیج پر لائی جا رہی ہے۔ دلہن آتی ہے اور سٹیج پر بٹھائ جاتی ہے۔ ایسے میں ماورا کی فرمائش پر یہ گانا لگایا جاتا ہے

بنو رانی تمھیں سیانی
ہونا ہی تھا ہونا ہی تھا ہونا ہی تھا
ایک راجہ کی تمکو رانی
ہونا ہی تھا ہونا ہی تھا ہونا ہی تھا


گانا ختم ہوتے ہی باجو فرمائش کرتیں ہے کہ یہ گانا لگایا جائے اور باجو کی فرمائش پر گانا بجتا ہے۔

مہندی رنگی آئی ہی رے تورے پیا کے گھر سے سن سجنی ،۔۔
ساس نند جی لائی ہیں توُرے پیا کے گھر سے سنُ سجنی
سپنے جگے ہیں تیرے جی وہ بنے ہیں میرے توُ بنی دلہن ساجن کی
مہندی رنگلی آئی ہے رے توُرے پیا کے گھر سے


گانے کے ساتھ ہی ایک بچہ اٹھ کر عجیب و غریب ڈانس کرتا ہے۔ لوگ ہنسی سے لوٹ پوٹ ہوئے جاتے ہیں۔ بچے کی دیکھا دیکھی باجو بھی آگے آکر ڈانس شروع کرتی ہے اور اتنی اچھی ڈانس کرتیں ہے کہ لوگ بے ساختہ داد دینے لگتے ہیں۔ گانا ختم ہوتے ہی وہ تھک کر ایک کرسی پر بیٹھ جا تیں ہے۔
اتنے میں بابا جانی ہندوستان سے مہندی کی محفل میں پہنچ جاتے ہیں اور آتے ہی نم آنکھوں سے یہ گانا گنگنانے لگتے ہیں:

بابل کی دعائیں لیتی جا
جا تجھ کو سکھی سنسار ملے
میکے کی کبھی نہ یاد آئے
سسرال میں اتنا پیار ملے


مگر جلد ہی انہیں محسوس ہوتا ہے کہ یہ تو رخصتی کا گانا ہے تو چھپ ہو جاتے ہیں اور دلہن کے والد کے ساتھ پنڈال سے نکل کر مہمان خانے جاتے ہیں تاکہ لمبی سفر کی تکان کچھ آرام سے اتارلیں۔

اتنے میں دلہن کے موبائل پر ایک میسیج آتا ہے ، مبروک یا اختی۔ یہ میسیج الف نظامی کے طرف سے ہیں جو اپنا نک بدلنے میں ثانی نہیں رکھتے۔ دلہن بے چاری سوچ رہی ہے کہ اس وقت کیسے جواب دوں آرام سے شکریہ کا میسیج بھیج دوں گی

اتنے میں دلہن کی سہیلی امن ایمان پہنچتیں ہے۔ آتے ہیں نہ دعا نہ سلام، ماورا سے کہنے لگتیں ہے:

بوچھی باجو۔۔> زبردست۔۔۔۔۔ ماوراء جیہ کی مہندی پر سب سے اچھی بوچھی باجو لگ رہی تھیں نا۔۔۔؟؟؟؟

مگر جلد ہی احساس ہوتا ہے کہ محفل کچھ روکھی سوکھی ہے تو اپنے مدھر اور چنچل آواز میں (جسے وہ انکساری سے بے سری آواز کہتیں ہے) گانے لگتیں ہے:

مہندی کی یہ رات مہندی کی یہ رات
آئی مہندی کی یہ رات لائی سپنوں کی بارات
سجنیا ساجن کے ہے ساتھ رہے ہاتھوں میں ایسے ہاتھ
گوری کرت سنگھار گوری کرت سنگھار


یہ گانا ابھی ختم ہی ہوتا ہے کہ کراچی سے دلہن کے منہ بولے بھیا عمار ضیا کا ایم ایم ایس آتا ہے جس میں ایک گانے کا ویڈیو ہوتا ہے مگر چونکہ دلہن کے پاس موبائل سیٹ ذرا پرانے قسم کا ہے تو وہ ویڈیو وہ دیکھ نہیں پاتی۔

اتنے میں سارہ آپہنچتیں ہیں ، یہ وہی سارہ ہیں جو محفل کے سکول میں دلہن کی کولیگ ہے اور بڑے بچوں کی کلاس لیتیں ہے۔ حقیقی معنوں میں بھی اور محاورے کے معنوں میں بھی۔ آتے ہی فنکشن کے اہتمام کی تعریف کرتیں ہے اور ساتھ میں باجو کی ڈانس کی بھی ۔

سارہ کو شادیاں اٹینڈ کرنے کا بہت تجربہ ہے اس سے پہلے بھی وہ ایک ساتھ دو دو شادیوں میں شرکت بنفس نفیس کر چکیں ہے۔ اور موقعے کی مناسبت سے گانے کا بھی تجربہ ہے۔ آتے ہی یہ گانا شروع کیا :

مہندی لگا کے رکھنا
ڈولی سجا کے رکھنا
لینے تجھے او گوری
آئیں گے تیرے سجنا
مہندی لگا کے رکھنا
ڈولی سجا کے رکھنا

دلہن گانا سن کر سوچ رہی ہے کہ یہ میرے لیے کہہ رہی ہے کہ اپنے لیے کہ " ڈولی سجاکے رکھنا۔۔۔۔:)
اب مہمانوں کی آمد آمد ہے۔ محفل کی رونق جاری ہے۔ بے چاری دلہن سٹیج پر بیٹھے بیٹھے تھک چکی ہے ۔ مگر اس کی طرف کوئی توجہ نہیں دے رہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
Top