جیون میں آنا ایک بار سنگا پور ۔ تبصرے اور تجاویز

صاحبو! اس سفر نامہ کا آغاز ہم نے سال ہا سال پہلے کیا تھا، اور اتنے سالوں سے یہ یونہی نامکمل تھا۔ اب جو اتنا اچھا اور Responsive محفل فورم ملا تو ہم نے سوچا لگے ہاتھوں اس کی پہلی قسط بھی مکمل کرکے قارئین کی نذر کریں۔ویسے بھی اس محفل میں آکر ہمیں لکھنے کے لیے خوب تحریک مل رہی ہے، جس کا سہرا سراسر آپ کے سر ہے۔آپ سب کے شکریے کے ساتھ یہ سفر نامہ محفل کی نذر کرتا ہوں۔
 
ہا ہا ہا۔ جی ہاں بھائی ۔ ابتک زندگی میں سنگاپور کے کل پانچ سفر کرچکے ہیں۔ پہلا ۸۶ میں دوسرا ۸۷ میں تیسرا ۹۵ میں چوتھا اور پانچواں ۲۰۱۰ میں اور یہ سب کمپنی کی جانب سے تربیتی کورس کے سلسلے میں تھے۔اس سفر نامے میں واقعات سب صحیح ہیں، البتہ زیبِ داستان کے لیے کچھ نمک مرچ اور رنگینی ضرور ڈالی ہے۔ امید ہے پسند آیا ہوگا۔
 
صاحبو! اس سفر نامہ کا آغاز ہم نے سال ہا سال پہلے کیا تھا، اور اتنے سالوں سے یہ یونہی نامکمل تھا۔ اب جو اتنا اچھا اور Responsive محفل فورم ملا تو ہم نے سوچا لگے ہاتھوں اس کی پہلی قسط بھی مکمل کرکے قارئین کی نذر کریں۔ویسے بھی اس محفل میں آکر ہمیں لکھنے کے لیے خوب تحریک مل رہی ہے، جس کا سہرا سراسر آپ کے سر ہے۔آپ سب کے شکریے کے ساتھ یہ سفر نامہ محفل کی نذر کرتا ہوں۔

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
خلیل الرحمن صاحب سنگا پور کا سفر نامہ اردو محفل کے قارئین کی نذر کرنے کا بہت شکریہ، میری طرف سے اتنا عمدہ سفر نامہ لکھنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد وصول کریں۔ یقین کیجئے کہ کسی بھی جگہ یہ احساس نہیں ہوا کہ آپ باقاعدہ لکھاری نہیں ہیں (اگر واقعی باقاعدہ لکھاری ہیں تو ان الفاظ پر معذرت قبول کیجئے) یوں محسوس ہورہا تھا کہ کسی مشہور سیاح کا سفر نامہ پڑھ رہے ہیں۔
خلیل صاحب! میری آپ سے پرزور گزارش ہے کہ آپ لکھیں اور ضرور لکھیں، صرف سفر نامہ ہی نہیں بلکہ ہر موضوع پر لکھیں کہ آپ کے اندر اللہ تعالٰی نے لکھنے کی قدرتی صلاحیت رکھی ہے۔ اردو محفل نام ہی اردو کی خدمت کا ہے اور آپ کا لکھنا بھی اردو کی خدمت ہوگی۔
ویسے سفر نامے کی اگلی قسط کا شدت سے انتظار ہے۔
والسلام
 
حافظ سمیع اللہ صاحب پسندیدگی کا شکریہ۔ بقول یوسفی صاحب ہم بھی جھوٹی کسرِ نفسی کو بالائے داد رکھ کر عرض کرتے ہیں’’ چلئے محنت ٹھکانے لگی۔ آپ نے پسند کیا‘‘۔ ویسے بھائی! ہم واقعی کوئی مستند لکھاری نہیں۔ اب تک تو ردی کی ٹوکری ہماری رفیق تھی۔ لکھ لکھ کر اس کا پیٹ بھرتے تھے، اب محفل جیسا فورم اور آپ جیسے قدر دان ملے ہیں تو لکھنے کی تحریک بھی ملتی رہے گی اور ہم لکھ لکھ کر محفل کی نذر بھی کرتے رہیں گے۔ انشا اللہ
 
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بہت شکریہ فرمائش پوری کرنے کا وعدہ کرنے کا
اس وقت یہ کہنے کے لیے حاضر ہوا تھا کہ آپ محفل میں اتنا کچھ لکھ چکے ہیں مثلا سنگا پور کا سفر نامہ، علم الصرف وعلم النحو کے بنیادی قواعد اور محترم اعجاز عبید صاحب کے سوال کے جواب میں اپنے والد گرامی کی تحریر وغیرہ مگر ہمیں اب تک آپ نے اپنے تعارف سے نہیں نوازا۔
ذرا تعارف کے زمرہ میں اپنا تعارف تو دیں۔ جزاکم اللہ خیرا
والسلام
 
استادِ محترم
ذرہ نوازی کا شکریہ قبول کیجیے۔ جی نہیں ابھی مکمل نہیں ہوا۔ ابھی اس سفر کی کوئی دو قسطیں باقی ہوں گی۔ اس کے علاوہ ذہن میں جرمنی اور ہالینڈ کے سفر کی داستان لکھنے کا خیال بھی ہے۔ جرمنی کے شہر ارلانگن سے ایک مرتبہ نکل کر مشرقی جرمنی سے ہوتے ہوئے برلن گئے تھے۔ واپسی پر سیدھے میونخ گئے تھے۔ اسی طرح ہالینڈ ، بلجیم کی سیر پر ایک اور سیر حاصل تبصرہ ہوسکتا ہے۔ آپ کے ذہن میں کیا ہے؟
 

شمشاد

لائبریرین
خلیل بھائی ماشاء اللہ بہت اچھا لکھا ہے۔
باقی قسطوں کا انتظار رہے گا۔ پھر آپ کا سفر نامہ الگ کر کے باقی کے پیغامات دوسرے دھاگے میں منتقل کر دوں گا تاکہ قاری کو پڑھنے میں سہولت رہے۔
 
عمدہ خیال شمشاد بھائی۔ پیشگی شکریہ قبول کیجیے۔ جیسے ہی مضمون مکمل ہوگا، میں خود آپکو مطلع کروں گا۔ مضمون کی پسندیدگی کا بھی بہت شکریہ قبول کیجیے۔
 
واہ ، بہت خوب۔اچھی تحریر ہے۔ میں نے بھی کافی سفر کئے ہیں لیکن سفرنامہ لکھنے کی کبھی ہمت اسلئے نہیں ہوئی کہ اختصار اور جامعیت بھی برقرار رکھنا اور سفر و سیاحت کے تجربے کی تمام جزئیات کا احاطہ کرنا، ہمیشہ ایک مشکل کام لگا۔۔۔لیکن مبارک ہو آپ بڑی خوبی و مہارت سے بیان کر رہے ہین۔۔۔
بہت مزہ آیا آپکے ساتھ سفر کرنے کا۔۔۔۔:)
 
ذرہ نوازی ہے جناب کی ورنہ آپ جیسا خوبصورت شاعر نثر لکھنے پر آئے تو کتنی خوبصورت نثر لکھ سکتا ہے، یہ ہر شخص کے علم میں ہوگا۔ آپ شروع کیجے، الفاظ ہاتھ باندھے کھڑے ہوں گے ، مجھے یقین ہے۔
 
Top