جیولین تھرور ارشد ندیم نے 40 سال بعد پاکستان کو اولمپکس میں گولڈ میڈل جتوا دیا

الف نظامی

لائبریرین
پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ ژی ڈونگ کی ارشد ندیم کو پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر مبارک باد
 

الف نظامی

لائبریرین
پیرس اولمپکس میں آج شام دس بجے ارشد ندیم کو گولڈ میڈل دیا گیا۔
اس موقع پر پاکستان کا قومی ترانہ بھی بجایا گیا اور پاکستان کا جھنڈا بلند کیا گیا۔
زندہ باد ارشد ندیم ! پاکستان کے جھنڈے کو بلند کرنے کا بہت شکریہ۔
 
آخری تدوین:

عظیم

محفلین
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آج کل ارشد ندیم کا ہی راج ہے، واقعی بہت شاندار کامیابی نصیب ہوئی ہے، بہت بہت مبارکباد۔
 

الف نظامی

لائبریرین
میاں چنوں: (دنیا نیوز) اولمپکس میں پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جیتنے والے قومی ہیرو ارشد ندیم قافلے کی صورت میں اپنے آبائی گھر میاں چنوں پہنچ گئے جہاں ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔

قومی ہیرو کے استقبال کیلئے پورا گاؤں امڈ آیا، پھولوں کی پتیاں اور نوٹ نچھاور کئے گئے، ارشد ندیم کے گاؤں میں جشن کا سماں بندھ گیا، شہریوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور آتشبازی کا بھی مظاہرہ کیا جبکہ فضا ارشد ندیم زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔

گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے گھر پہنچنے پر جذبانی مناظر دیکھنے میں آئے، ماں نے عظیم سپوت کو گلے لگا کر استقبال کیا، ارشد ندیم والدہ سے مل کر آبدیدہ ہوگئے، دیکھنے والوں کی آنکھوں سے بھی آنسو چھلک پڑے، عزیز واقارب اور خواتین نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، ہار پہنائے اور گلے لگ کر مبارکباد پیش کی۔

قبل ازیں قومی ہیرو قافلے کی صورت میں آبائی علاقے پہنچے، میاں چنوں بائی پاس پر ارشد ندیم کے دوستوں اور اہلخانہ نے ان کا استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، عوام کی کثیر تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی، مداحوں کی جانب سے ارشد ندیم زندہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے۔

آبائی علاقے پہنچنے پر قومی ہیرو کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے جبکہ ڈھول کی تھاپ پر رقص اور آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا اور مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں، شہر کے داخلی راستوں پر ویلکم ارشد ندیم کے پوسٹر بھی آویزاں کئے گئے تھے۔


830096_43515667.jpg

قوم کا پیار دیکھ کر بہت خوشی ہے، شاندار استقبال پر سب کا مشکور ہوں: ارشد ندیم


گھر پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ہیرو ارشد ندیم نے کہا ہے کہ عزت اور پیار ملنے پر بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں۔


ان کا کہنا تھا کہ شاندار استقبال پر حکومت اور عوام کا مشکور ہوں، جیسے مجھے سب عزت دے رہے ہیں بہت خوشی ہو رہی ہے، 2028 اولمپکس کی بھرپور تیاری کروں گا، مستقبل میں بھی ملک کا نام روشن کروں گا۔


ارشد ندیم نے مزید کہا کہ نیرج چوپڑا بھی بھائیوں کی طرح اور دوست ہے، جس ایتھلیٹ نے جتنی محنت کی اللہ نے اس کا پھل دیا۔

گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی والدہ نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی بہت شکر گزار ہوں، ملک اور پاکستانی عوام کی بھی شکرگزار ہوں جنہوں نے میرے بیٹے کیلئے دعائیں کیں۔

ان کا کہنا تھا کہ استقبال کیلئے اپنے بیٹے کا گھر پر انتظار کر رہی ہوں، بیٹا گھر پہنچے گا تو ہم مل کر خوشیاں منائیں گے، بیٹے کی گھر آمد پر جو خوشی ہوگی اس کو بیان نہیں کر سکتی۔


واضح رہے کہ رات گئے ارشد ندیم غیر ملکی پرواز سے 1 بج کر 25 منٹ پر لاہور ایئرپورٹ پہنچے تھے، جہاں وفاقی وزیر احسن اقبال، وزیر مملکت شزہ فاطمہ، چیئرمین پی ایم یوتھ پروگرام رانا مشہود، صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری اور خواجہ سعد رفیق سمیت دیگر شخصیات کی جانب سے قومی ہیرو کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔


ایئرپورٹ سٹیٹ لاؤنج میں ارشد ندیم کے والد بھی موجود تھے، انہوں نے بیٹے کو دیکھتے ہی فوراً چوما اور زور سے گلے لگایا، بیٹے کے استقبال کے دوران والد جذباتی ہوگئے جبکہ خود ارشد ندیم کی آنکھیں بھی پُرنم دکھائی دیں، ساتھ ہی پھولوں کے ہار بھی پہنائے۔


یاد رہے کہ ارشد ندیم نے اولمپک ریکارڈ کے ساتھ جیولن تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل جیتا ہے، انہوں نے 92.97 میٹر تھرو کرکے نیا اولمپک ریکارڈ قائم کیا۔


مینز جیولن تھرو ایونٹ کے فائنل میں ارشد ندیم نے پاکستان کو 40 سال بعد گولڈ میڈل جتوایا، ارشد ندیم پاکستان کی جانب سے اولمپکس کے انفرادی مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے ایتھلیٹ ہیں۔
 

الف نظامی

لائبریرین
ارشد ندیم کی خواہش ایک سٹیڈیم کا قیام جہاں وہ ٹریننگ کر سکے اور نوجوانوں کو ٹریننگ دے سکے​

ذوالفقار احمد چیمہ لکھتے ہیں:
پنجاب حکومت نے میاں چنوں کے ہسپتال کا نام ورلڈ چیمپئن ارشد ندیم کے نام پر رکھ دیا ہے.

یہ درست نہیں. ارشد سپورٹس مین ہے، بہتر ہو گا کہ میاں چنوں میں سٹیڈیم بنایا جائے اور اسکا نام ارشد ندیم سٹیڈیم رکھا جائے.

جب کوئی ڈاکٹر بڑا کارنامہ انجام دے تو پھر ہسپتال کا نام اس کے نام پر رکھا جائے...

تعلیمی میدان میں عالمی سطح کا کوئی کارنامہ سرانجام دینے والے کے نام پر تعلیمی ادارے کا نام رکھا جا سکتا ہے..

سپورٹس ہیروز کے کارناموں کو سراہا جانا چاہیے مگر mature قوموں کی طرح توازن اور وقار بھی برقرار رہنا چاہیے...
 

علی وقار

محفلین
ذوالفقار احمد چیمہ لکھتے ہیں:
پنجاب حکومت نے میاں چنوں کے ہسپتال کا نام ورلڈ چیمپئن ارشد ندیم کے نام پر رکھ دیا ہے.

یہ درست نہیں. ارشد سپورٹس مین ہے، بہتر ہو گا کہ میاں چنوں میں سٹیڈیم بنایا جائے اور اسکا نام ارشد ندیم سٹیڈیم رکھا جائے.

جب کوئی ڈاکٹر بڑا کارنامہ انجام دے تو پھر ہسپتال کا نام اس کے نام پر رکھا جائے...

تعلیمی میدان میں عالمی سطح کا کوئی کارنامہ سرانجام دینے والے کے نام پر تعلیمی ادارے کا نام رکھا جا سکتا ہے..

سپورٹس ہیروز کے کارناموں کو سراہا جانا چاہیے مگر mature قوموں کی طرح توازن اور وقار بھی برقرار رہنا چاہیے...
اس کے لیے اسٹیڈیم بنانا پڑے گا جو ذرا مشکل کام ہے۔ :) ویسے اصولی طور پر بات درست ہے۔
 

الف نظامی

لائبریرین
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ارشد ندیم سے میاں چنوں میں ان کے گاوں پہنچ کر ان کو دس کروڑ روپے کا چیک دیا اور ایک گاڑی بھی دی جس کا نمبر 92.97 تھا اس کے علاوہ ارشد ندیم کے کوچ کو پچاس لاکھ کا چیک دیا۔
 

الف نظامی

لائبریرین
ارشد ندیم اپنے اہل خانہ کے ہمراہ پرائم منسٹر ہاوس مدعو ہیں۔ انہیں سٹیٹ گیسٹ کا درجہ اور پروٹوکول دیا جا رہا ہے۔ پاکستان ائیر فورس کا خصوصی طیارہ انہیں اسلام آباد لے کر آیا ہے۔
 
Top