جینا تجھ بن ہو سکتا ہے کچھ بھی ممکن ہو سکتا ہے

میاں وقاص

محفلین
جینا تجھ بن ہو سکتا ہے
کچھ بھی ممکن ہو سکتا ہے

رات کے پچھلے پہر گزارا
تارے گن گن ہو سکتا ہے

شب بیداری کر کے اپنا
گلیوں میں دن ہو سکتا ہے

گھر میں گو آسیب نہیں ہے
سوچوں کا جن ہو سکتا ہے

چھوڑ دیا، یہ بات الگ، پر
کم سن قاتل ہو سکتا ہے

غم پر بھی شاہین کسی کے
تک دھنا دھن ہو سکتا ہے؟

حافظ اقبال شاہین
 
Top