جھنگا پہلوان نے کرکٹ کھیلا۔ تبصرے

الف عین

لائبریرین
ایم مبین۔۔۔۔ ہمارے دیرینہ کرم فرما جو اردو محفل میں لائبریری کے بانی رہے ہیں، کل گفتگو رہی۔ انہوں نے کچھ کتابوں کی فائلیں بھیجی ہیں۔ سب سے اہم کتاب تو خود ان کی ہے، جسے یہاں پوسٹ کر رہا ہوں۔ لیکن وہ خود امانت علی صاحب کے کنورٹر کو استعمال کرتے آئے ہیں۔ اس میں بہت سے کیریکٹرس غلط ’ترجمہ‘ ہوتے ہیں۔ اس لئے پروف ریڈنگ کی بہت ضرورت ہے۔ مبین کو میں نے لکھا تو تھا کہ ان پیج فائلیں ہی بھیج دیں۔ یا شارق کے کنورٹر سے کنورٹ کر کے بھیجیں۔ اب تک تو فائلیں ملی نہیں ہیں۔
جاوید ندیم کی شاعری کا مواد مبین کی ویب سائٹ سے لیا ہے، نام میں نے دے دیا ہے، لیکن اس نام کی اجازت شاعر جاوید ندیم سے حاصل ہونی ہے، مبین کو لکھا تو ہے میں نے۔ اس لئے اسے پوسٹ نہیں کر رہا ہوں۔
 
Top