ن م راشد جو اپنے آپ سے الجھو گے ڈوب جاؤ گے - ن م راشد

جو اپنے آپ سے الجھو گے ڈوب جاؤ گے
کوئی قریب نہ ہو گا ، کسے بلاؤ گے ؟

میں سینت سینت کے گلیوں کے نقش رکھ لوں گا
رتیں پھریں گی تو پھر لوٹ کر تو آؤ گے

کسے دکھاؤ گے سینے کی لالہ کاری کو
یہاں تو جس سے ملو گے اداس پاؤ گے

رتوں کے ساتھ گئ جسم کی سلونی باس
تم آ بھی جاؤ تو خوشبو کہاں سے لاؤ گے؟

وہ آنکھ بادہء نوشیں بھی جام زہر بھی ہے
میں سوچتا ہوں کہ کس کا فریب کھاؤ گے

تمہارے شہر کاتنہا ستارہ شب ہوں
مجھے بجھا کے سر شام کیا جلاؤ گے؟

ہماری خندہ لبی کی حکائیتیں نہ سنو
تمہیں زخم لگیں گے تو مسکراؤ گے
ن م راشد
 
Top