جوملہ ٹیکسٹ ایڈیٹر کو اپڈیٹ کریں

ابو مصعب

محفلین
جوملہ کا ڈیفالٹ ٹیکسٹ ایڈیٹر اس شکل کا ہوتا ہے

joomla1.jpg


اس میں فونٹ سائز، فونٹ کلر، ٹیبل وغیرہ کے لئے بٹنز نہیں ہوتے. اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا ایڈیٹر اپڈیٹ ہو جائے اور آپ اپنے آرٹیکل کو یہیں سے ڈیزائن کر سکیں تو یہ کام کریں.
سب سے پہلے مندرجہ ذیل فائل ڈاؤن لوڈ کریں.
یہاں کلک کریں
اس زپ فائل کو ان زپ کرلیں. پھر جہاں جوملہ اپلوڈ ہے وہاں مندرجہ ذیل فولڈر میں جا کرimgmap فولڈر کو وہاں پیسٹ کر دیں.
plugins/editors/tinymce/jscripts/tiny_mce/plugins/imgmap/
اب جوملہ کے ایڈمن میں لاگ ان ہوں اور Extensions مینیو میں Plugin manager پر کلک کریں.
ایک فہرست کھلے گی اس میں Editor - TinyMCE پر کلک کریں
دائیں جانب Parameters کے نیچے Advanced Parameters پر کلک کریں
سب سے نیچے custom Plugin اور custom Button کے سامنے خانوں میں imgmap لکھ دیں.
اب اس سے اوپر Plugin parameters پر آئیں اور یہاں functionality کے سامنے extended سلیکیٹ کر دیں اور پھر اسے سیو کردیں.
اب نیو آرٹیکل پر جائیں یا کسی آرٹیکل کو ایڈیٹ کر کے دیکھیں. آپ کا ایڈیٹر اپڈیٹ ہو چکا ہوگا.
 

نبیل

تکنیکی معاون
ابوثمامہ، اوپر والی پوسٹ میں مجھے کوئی ڈاؤنلوڈ کا ربط نظر نہیں آ رہا ہے۔
اگر جملہ کا استعمال کرنا مقصود ہی ہو تو اس کے لیے بہتر ہے کہ جے سی ای ایڈیٹر پلگ ان انسٹال کر لیا جائے جس میں کہیں زیادہ فیچرز موجود ہیں۔
ربط:
http://www.joomlacontenteditor.net
 

ابو ثمامہ

محفلین
شكریہ اور جزاک اللہ۔۔۔۔
میں لوکل ہوسٹ پر جملہ استعمال کررہا ہوں، اردو انیبل کرنے کے بعد علوی یا جمیل نستعلیق فونٹ براؤز پر انیبل کرنے کا کیا طریقہ ہے؟
یہاں محفل میں جو "اردو جملہ" ہے بہت پرانا ہے اور صحیح استعمال بھی نہیں ہو رہا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
آپ کس اردو جملہ کی بات کر رہے ہیں۔ ڈاؤنلوڈ سیکشن میں اردو جملہ 1.5 موجود ہے جو درست کام بھی کرتا ہے اور اس میں جمیل نوری نستعلیق پر مبنی ایک تھیم بھی شامل ہے۔ تفصیل اس ربط پر ملاحظہ فرمائیں۔
 

ابو مصعب

محفلین
آپ کس اردو جملہ کی بات کر رہے ہیں۔ ڈاؤنلوڈ سیکشن میں اردو جملہ 1.5 موجود ہے جو درست کام بھی کرتا ہے اور اس میں جمیل نوری نستعلیق پر مبنی ایک تھیم بھی شامل ہے۔ تفصیل اس ربط پر ملاحظہ فرمائیں۔

نبیل صاحب
میرے
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?32553-%D8%AC%D9%88%D9%85%D9%84%DB%81-%D8%A7%D9%86%DA%AF%D9%84%D8%B4-%DA%A9%D9%88-%D8%A7%D8%B1%D8%AF%D9%88-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%AA%D8%A8%D8%AF%DB%8C%D9%84-%DA%A9%DB%8C%D8%B3%DB%92-%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D8%AC%D8%A7%D8%A6%DB%92
اس تھریڈ کے بارے میں بھی کچھ بتلائیں پلیز
 
Top