جوملہ ون پیج ویب سائٹ میں مینیو کا مسئلہ

ابو مصعب

محفلین
میں نے جوملہ 3 کے لئے ایک ون پیج ٹیمپلیٹ استعمال کیا ہے۔ ٹیمپلیٹ ہوم پیج پر تو بالکل درست ہے۔ لیکن اگر ہوم پیج سے کسی دوسرے پیج پر جایا جائے تو مینیو آئٹمز کام نہیں کرتے۔ کیونکہ مینیو آئٹمز کو ہوم پیج کے سیکشنز کے ساتھ لنک کیا گیا ہے۔ لہذا پہلے ہوم پیج پر آنا ہوگا پھر باقی مینیو کام کریں گے۔ سمجھنے کے لئے لنک دیکھیں۔

لنک

اس مسئلے کا کیا حل ہے ؟ میں نے یہ ٹیمپلیٹ استعمال کیا ہے۔

اور اس کا ڈاکومنٹ پیج کا لنک یہ ہے۔

لنک

کیا کوئی مدد کر سکتا ہے ؟
 

تجمل حسین

محفلین
اگر مناسب سمجھیں تو ایک سوال ہے کہ آپ کو جوملہ میں ایسی کیا دلچسپی پیدا ہوگئی؟ اس کی کیا خاص چیز یا فیچر آپ کو پسند آگیا جو آپ اسی کے درپے ہیں۔ :)
 

ابو مصعب

محفلین
اگر مناسب سمجھیں تو ایک سوال ہے کہ آپ کو جوملہ میں ایسی کیا دلچسپی پیدا ہوگئی؟ اس کی کیا خاص چیز یا فیچر آپ کو پسند آگیا جو آپ اسی کے درپے ہیں۔ :)
ویب سائٹ ڈیزائن کرنے کے لئے یہ ایک مقبول سی ایم ایس ہے۔ کیا ویب سائٹ ڈیزائننگ کے لئے جوملہ ٹھیک نہیں ہے ؟
مجھ سے بعض اوقات کلائنٹ کسی خاص سکرپٹ مثلا ورڈ پریس، جوملہ، زین کارٹ وغیرہ پر ویب سائٹ مانگتا ہے۔ کیونکہ کلائنٹ اس سکرپٹ پر کام جانتا ہے۔ اس لئے مجھے مجبورا وہی سکرپٹ استعمال کرنا پڑتا ہے جو کلائنٹ نے مانگا ہوتا ہے۔ اب آپ بتلائیں اس کا کیا حل ہے ؟
 

اسد

محفلین
میں نے کبھی جوملا پر کام نہیں کیا ہے! اس لیے میں آپ کی عملی مدد نہیں کر سکتا۔ مفت مشورہ دے سکتا ہوں لیکن شاید وہ آپ کو پسند نہ آئے۔

ون پیج ٹمپلیٹ (ایک صفحے کی ٹمپلیٹ) اسی وقت استعمال کی جاتی ہے جب ویب‌سائٹ ایک ہی صفحے تک محدود رہے اور عام طور پر اس میں بلوگ شامل نہیں ہوتا۔ اگر آپ اپنی سائٹ پر بلوگ بھی دکھانا چاہتے ہیں تو بہتر ہو گا کہ آپ کوئی ایسی ٹمپلیٹ استعمال کریں جو بلوگ کو بھی سپورٹ کرتی ہو۔ مجھے علم نہیں کہ بلوگ والی ون پیج ٹمپلیٹ مفت دستیاب ہے یا نہیں۔

اگر آپ یہی ٹمپلیٹ استعمال کرنا چاہتے ہیں تو دوسرے صفحے پر جانے کے بجائے سرورق پر ہی بلوگ کا سیکشن شامل کریں۔ بلوگ کے مراسلے کنٹرول کرنے کے لیے آپ کو کافی حد تک ٹمپلیٹ میں استعمال ہونے والی تمام ٹیکنولوجیز پر عبور ہونا چاہیے۔ مدد کے لیے آپ اسی پبلشر کی onepage نامی (کمرشل) ٹمپلیٹ دیکھ سکتے ہیں۔ لیکن اس ٹمپلیٹ میں بھی سرورق پر صرف مراسلوں کے روابط موجود ہیں، مراسلات دوسرے صفحے میں کھلتے ہیں اور ان میں مینیو کام نہیں کرتا۔
 

ابو مصعب

محفلین
بھائی اسد
آپ کی بات بالکل درست ہے۔ ون پیج ویب سائٹ اس صورت میں استعمال کی جاتی ہے جب صرف ایک ہی صفحہ بنانا ہو۔ لیکن کلائنٹ کو ون پیج ویب سائٹ پسند ہے۔ اور ساتھ میں وہ بلاگ بھی چاہتا ہے۔ اس لئے دونوں کام ایک ساتھ کرنے پڑ رہے ہیں۔
میں نے جوملہ کے فورم پر یہ مسئلہ شئر کیا تھا۔ وہاں ایک یوزر نے ایک حل بتلایا کہ مینیو کو پیج کے سیکشنز کے ساتھ لنک کرنے کے لئے #sp-service-wrapper کے ذریعے لنک کیا گیا ہے۔ آپ ہیش سے پہلے بیک سلیش استعمال کریں گویا ایسے لنک کریں، /#sp-service-wrapper
میں نے یہ ٹرائی کیا تو یہ مسئلہ تو حل ہو گیا۔ یعنی سب پیج سے ہوم پیج پر واپسی تو ممکن ہو گئی، لیکن پیج سکرولنگ کا فیچر کام نہیں کر رہا۔ اب مینیو آئٹم پر کلک کیا جائے تو صفحہ جھٹ سے نیچے آ جاتا ہے۔ آرام سے سکرول نہیں ہوتا۔ مثلا سمجھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں
لنک
اس میں Services پر کلک کریں تو صفحہ ٹھک سے نیچے آجائیگا۔ کیونکہ اس کے لئے بیک سلیش استعمال کیا ہے۔ لیکن Portfolio پر کلک کرنے سے صفحہ بڑے آرام سے سکرول ہوتا ہے۔ اسی طرح باقی مینیوز پر بھی سکرولنگ ہوتی ہے۔ کیونکہ بیک سلیش ابھی صرف سروسز پر استعمال کیا ہے۔
کیا سکرولنگ دوبارہ حاصل کی جاسکتی ہے ؟
 

ابو مصعب

محفلین
مسئلہ حل ہو گیا۔ دراصل Services مینیو پر no-scroll کلاس لگی ہوئی تھی۔ اسے ہٹانے سے سکولنگ ٹھیک ہو گئی۔ اب میں نے تمام مینیوز کے لنک میں بیک سلیش کا اضافہ کر دیا اور تمام اشوز ختم ہو گئے۔
 
Top