مبارکباد جولائ میں سو ارکان۔ پہلی بار

الف عین

لائبریرین
اہلیانِ محفل کو مبارک ہو کہ اس ماہ ارکان کی تعداد کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔ اس وقت جب کہ یہاں جولائ ختم ہونے میں ڈیڑھ گھنٹہ اور جی ایم ٹی میں پانچ گھنٹے باقی ہیں، اب تک 104 ارکان رجسٹر ہو چکے ہیں۔
اور یہ 28 مارچ کا ریکارڈ کب ٹوٹے گا جب بیک وقت 53 ارکان موجود تھے محفل میں۔۔
 

زیک

مسافر
بات تو زبردست ہے مگر ان میں سے 37 ایسے ہیں جنہوں نے ابھی تک اپنا کھاتہ فعال نہیں کیا۔
 
پھر بھی زکریا 67 ارکان بنتے ہیں جو کہ اچھی خاصی تعداد ہے ۔

28 مارچ والا ریکارڈ میری سمجھ سے بھی باہر ہے کہ اب تک کیوں نہیں ٹوٹا حالانکہ اس سے کہیں زیادہ ارکان ہو چکے اور فعال ارکان کی تعداد بھی بڑھتی جا رہی ہے ۔ اس سے ایک اور چیز کی طرف دھیان پھر سے گیا ہے کہ اب بھی کچھ تحریریں انگریزی میں ہیں فورم کے صفحہ اول پر جیسے

In total there are 18 users online :: 9 Registered, 0 Hidden and 9 Guests

Registered Users
 

شمشاد

لائبریرین
بات تو خوش آئند ہے لیکن جولائی میں خطوط کی تعداد جون سے بہت کم رہی۔
 

شمشاد

لائبریرین
کس بات پر عمدہ کہہ رہے ہیں کہ جولائی میں خطوط کی تعداد جون سے کم رہی، اس پر یا پھر ؟
 
Top