صبا اکبر آبادی جوانی زندگانی ہے نہ تم سمجھے نہ ہم سمجھے ۔ صبا اکبر آبادی

چوہدری لیاقت علی نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اکتوبر 14, 2015

  1. چوہدری لیاقت علی

    چوہدری لیاقت علی محفلین

    مراسلے:
    305
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    جوانی زندگانی ہے نہ تم سمجھے نہ ہم سمجھے
    یہ اک ایسی کہانی ہے نہ تم سمجھے نہ ہم سمجھے
    ہمارے اور تمہارے واسطے میں اک نیا پن تھا
    مگر دنیا پرانی ہے نہ تم سمجھے نہ ہم سمجھے
    عیاں کردی ہر اک پر ہم نے اپنی داستان دل
    یہ کس کس سے چھپانی ہے نہ تم سمجھے نہ ہم سمجھے
    جہاں دو دل ملے دنیا نے کانٹے بو دئیے اکثر
    یہی سب کی کہانی ہے نہ تم سمجھے نہ ہم سمجھے
    محبت تم نے ہم نے ایک وقتی چیز سمجھی
    محبت جاودانی ہے نہ تم سمجھے نہ ہم سمجھے
    متاع حسن و الفت پر یقین کتنا تھا دونوں کو
    یہاں ہر چیز فانی ہے نہ تم سمجھے نہ ہم سمجھے
    گزاری ہے جوانی روٹھنے میں اور منا نے میں
    گھڑی بھر کی جوانی ہے نہ تم سمجھے نہ ہم سمجھے

    صبا اکبر آبادی
     
    • زبردست زبردست × 5
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  2. حمیرا عدنان

    حمیرا عدنان محفلین

    مراسلے:
    6,688
    جھنڈا:
    Kuwait
    موڈ:
    Angelic
    واہہہہہہہہ واہہہہ
    بہت ہی عمدہ غزل ہے چوہدری صاحب :applause::applause:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. نایاب

    نایاب لائبریرین

    مراسلے:
    13,421
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Goofy
    واہہہہہہہہہہہ
    بہت خوب انتخاب
    ہمارے اور تمہارے واسطے میں اک نیا پن تھا
    مگر دنیا پرانی ہے نہ تم سمجھے نہ ہم سمجھے

    بہت دعائیں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. چوہدری لیاقت علی

    چوہدری لیاقت علی محفلین

    مراسلے:
    305
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    ادائے کم نگاھی نےکیا رسوا محبت کو
    یہ کس کی مہربانی ہے نہ تم سمجھے نہ ہم سمجھے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر