جواب مطلوب

جٹ صاحب

محفلین
کمپیوٹر آن کرنے پر ونڈوز لوڈ ہونے کے بعد ڈیسک ٹاپ آجاتا ہے مگر آتے ساتھ ہی ہینگ ہوجاتا ہے اور پھر دس منٹ کے بعد ونڈوز نارمل ہوجاتی ہے۔ تمام ماہر حضرات سے درخواست ہے کہ کوئی تجویز دیں جس سے یہ مسئلہ حل ہو جائے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
یا پھر اسٹارٹ اپ میں کوئی ایسی ایپلیکشن رن ہو رہی ہے جو ضرورت سے زیادہ ٹائم اور ریسورسز یوز کر رہی ہے۔

یہ کوئی وائرس بھی ہو سکتا ہے اور اینٹی وائرس بھی ۔ :)
 

میم نون

محفلین
بھائی جی کوشش کیا کریں کہ دھاگے کا عنوان مضمون کی جھلک پیش کرے۔

"جواب مطلوب" تو کوئی عنوان نہ ہوا
 
بھائی جی کوشش کیا کریں کہ دھاگے کا عنوان مضمون کی جھلک پیش کرے۔

"جواب مطلوب" تو کوئی عنوان نہ ہوا

قابل توجہ بات ہے۔ فوری اور مناسب ترین احباب کے جواب کے لئے عنوان کا معنی خیز ہونا ضروری ہے۔

ویسے ہمارا بھی خیال ہے کہ محمد احمد بھائی کی بات درست ہو سکتی ہے۔ آپ اسٹارٹ اپ سے تمام (غیر ضروری) پروگرام غیر فعال کر دیں۔ بعد میں ضرورت کے مطابق مینولی ضروری اپلیکیشنز لانچ کر لیں۔ وندوز کے بارے میں اس سے زیادہ کچھ کہتے ہوئے ہمارے پر جلتے ہیں۔ :)
 

محمداحمد

لائبریرین
مثال:
"ونڈوز لوڈ ہونے پر ہینگ ہو جاتی ہے، حل درکار ہے؟"

یہ ایک مثال ہے اُمید ہے آپ یا کوئی اور دوست اسے مزید بہتر انداز میں پیش کرسکے۔ مقصد صرف یہ ہوتا ہے کہ عنوان دیکھ کر لوگوں کو کچھ کچھ اندازہ ہوجائے کہ معاملہ کیا ہے اور لفافہ دیکھ کر خط کا مضموں بھانپنے میں آسانی ہو۔ :) ۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
بلکل نوید بھائی کی بات درست ہے عنوان مضمون کے مطابق ہو تو آپ کا مسئلہ جلد بھی حل ہو سکتا ہے
چٹ صاحب آپ کا مسئلہ حل ہوگیا ہے اور اگر یہ بتا دیا جائے کہ کس طرح حل ہوا ہے اس سے دوسروں کو بھی فائدہ ہوگا شکریہ
 
Top