جنہیں ہم کبھی بھلا نہ سکے۔۔۔!

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
زندگی میں کچھ ایسے لوگوں یا کچھ ایسی شخصیات سے ہمارا سامنا ہوتا ہے
جو ہمیں بے طرح متاثر کرجاتے ہیں۔۔۔
لیکن ان سے ہماری وابستگی اور ملاقات بس اس طرح ہوتی ہے جیسے کسی سمت سے اچانک آجانے والا
ٹھنڈی ہوا کا جھونکا۔۔۔
یا کوئی معطر کن احساس۔۔۔
کسی نہ کسی مرحلے پر وہ یاد آتے ہیں۔۔
یاد رہتے ہیں۔۔۔
لیکن پھر کبھی نہیں ملتے۔۔۔
ایسے ہی خوشبو کی طرح محسوس ہونے والے لوگوں کا کوئی ایک جملہ جو آپ کبھی نہ بھلا سکے ہوں تحریر کیجئے۔۔۔۔!
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
stars-desi-glitters-111.gif
 
ش

شہزاد احمد

مہمان
ایسی اچھی یاداشت کہاں! ہاں، کئی ایسے لوگ ملے، جن سے ملنے کی آرزو آج بھی دل میں مچلتی ہے لیکن وہ جو آپ نے فرمایا ہے کہ
ان سے ہماری وابستگی اور ملاقات بس اس طرح ہوتی ہے جیسے کسی سمت سے اچانک آجانے والا
ٹھنڈی ہوا کا جھونکا۔۔۔
یا کوئی معطر کن احساس۔۔۔
کسی نہ کسی مرحلے پر وہ یاد آتے ہیں۔۔
یاد رہتے ہیں۔۔۔
لیکن پھر کبھی نہیں ملتے۔۔۔
 
شیزان

لائبریرین
آتے جاتے ، خوبصورت، آوارہ سڑکوں پہ
کبھی کبھی اتفاق سے۔۔
کتنے انجان لوگ مل جاتے ہیں۔
ان میں سے کچھ لوگ بھول جاتے ہیں۔۔
کچھ یاد رہ جاتے ہیں۔۔۔۔

اکثر چہرے ہی یاد رہ جاتے ہیں ۔۔ الفاظ بھول جاتے ہیں۔:)
 
نایاب

لائبریرین
اس عالمی گاؤں کے کسی " چیٹ " کے اک کوچے میں اک ہستی ملی تھی کبھی ۔ وقت گزارے کو چیٹ کرتے وقت گزارنے لگا ۔
ہیلو ہائے سے بڑھ گفتگو ذاتیات تک پہنچ گئی ۔وہ معصوم ذہن مری سوچ میں مبتلا رہنے لگا ۔ اور اک دن جب اس نے اظہار کیا ۔
تو اس کی سنجیدگی دیکھ کر میں نے حقیقت کھول دی ۔ بے شک ذہن و سوچ ایک سے تھے مگر عمروں میں تفادت بہت تھا ۔
اور میں تو صاحب اولاد بھی تھا ۔ وہ وقت صبح کی کھلتی کلی اور میں زندگی کی شام پر کھڑا ۔ اس نے سب حقیقت سنی اور کہا کہ
" میں سدا دعاگوہ رہوں گی کہ وہ جو آپ کی زندگی میں شامل ہے وہ سدا آپ کے سنگ خوش وآباد رہے ۔ "
اور آج کے بعد میں آپ کو دکھوں گی بھی نہیں ۔ اور آپ کو بھول بھی نہ پاؤں گی ۔ جب میری یاد آئے تو دعا کر دیجئے گا ۔
آج چھ سال گزر چکے ہیں ۔ جب بھی یاہو آن کرتا ہوں سب سے پہلی نظر اس کی آئی ڈی پر ہی جاتی ہے ۔
اور دل سے دعا نکلتی ہے کہ وہ جہاں بھی ہو خوش و شادوآباد رہے سدا آمین
 
نایاب

لائبریرین
اپنی زندگی میں سنا اک اور جملہ جو میں کبھی بھی بھول نہیں پاتا
"وہ یقین جو ایمان سے بھی زیادہ مضبوط تھا آج ٹوٹ گیا "
اس حماقت کی لاکھ تلافی کی مگر یہ جملہ ذہن سے ہی نہیں نکلتا ۔
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
اس عالمی گاؤں کے کسی " چیٹ " کے اک کوچے میں اک ہستی ملی تھی کبھی ۔ وقت گزارے کو چیٹ کرتے وقت گزارنے لگا ۔
ہیلو ہائے سے بڑھ گفتگو ذاتیات تک پہنچ گئی ۔وہ معصوم ذہن مری سوچ میں مبتلا رہنے لگا ۔ اور اک دن جب اس نے اظہار کیا ۔
تو اس کی سنجیدگی دیکھ کر میں نے حقیقت کھول دی ۔ بے شک ذہن و سوچ ایک سے تھے مگر عمروں میں تفادت بہت تھا ۔
اور میں تو صاحب اولاد بھی تھا ۔ وہ وقت صبح کی کھلتی کلی اور میں زندگی کی شام پر کھڑا ۔ اس نے سب حقیقت سنی اور کہا کہ
" میں سدا دعاگوہ رہوں گی کہ وہ جو آپ کی زندگی میں شامل ہے وہ سدا آپ کے سنگ خوش وآباد رہے ۔ "
اور آج کے بعد میں آپ کو دکھوں گی بھی نہیں ۔ اور آپ کو بھول بھی نہ پاؤں گی ۔ جب میری یاد آئے تو دعا کر دیجئے گا ۔
آج چھ سال گزر چکے ہیں ۔ جب بھی یاہو آن کرتا ہوں سب سے پہلی نظر اس کی آئی ڈی پر ہی جاتی ہے ۔
اور دل سے دعا نکلتی ہے کہ وہ جہاں بھی ہو خوش و شادوآباد رہے سدا آمین
بہت شکریہ بھیا آپ نے شئیر کیا۔
 
نیلم

محفلین

ہووووو بھیا کتنا بُرا کیا آپ نے،،،جب منزل تک جانےکا ارادہ نا ہو تو کسی کا ہاتھ نہیں پکڑا کرتے
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
بہت سے لوگ ہیں جن میں زیادہ تر میری ٹیچرز ہیں۔
ایک میم محمودہ تھیں ہمیں انگلش پڑھاتی تھیں ساتویں اور آٹھویں جماعت میں اور ہمارے ہوتے ہی ریٹائر ہوگئیں تھیں۔ اللہ ان کو صحت اور لمبی زندگی دے۔
انہوں نے مجھے آٹو گراف دیا تھا
"جو اعلیٰ ظرف ہوتے ہیں ہمیشہ جھک کے ملتے ہیں
صراحی سرنگوں ہو کر بھرا کرتی ہے پیمانہ"
 
Top