جنگ فیڈ

جیسبادی

محفلین
اخبار جنگ نے اپنا آر۔ایس۔ایس۔ فیڈ شروع کیا ہے۔ مگر ٹیکسٹ کی بجائے تصویری خبروں کی سرخیاں دے رہا ہے۔ عجب بے ہودگی ہے!

اگر آپ نے ابھی تک گوگل ریڈر(google reader) کی خبر نہیں سنی تو آزما کر دیکھو۔
 
جیسبادی

محفلین
میں چونکہ لینکس پر ہوں، اس لیے akregator نامی ایک پروگرام استعمال کرتا ہوں۔
ویسے موزیلا کا تھنڈربرڈthunderbird بھی یہ کام کر لیتا ہے۔

اور گوگل سے پوچھیں تو کئی پروگرام مل جائیں گے۔
 
اگر آپ

افتخار راجہ نے کہا:
جی یہ آر ایس ایس فیڈ کےلیے کونسا پروگرام عام استعمال میں ہے؟

اگر آپ آپیرا براؤزر کا استعمال کرتے ہیں تو اس میں فیڈ پڑھنے کا نظام پہلے سے موجود ہے۔ بس آر ایس ایس کے لنک پر کلک کریں اور اس کا کمال دیکھیں۔
 
آپیرا

جی میں ونڈوز کا انٹر نیٹ ایکسپلورر اور اپیرا دونوں ہی استعمال کرتا ہوں ۔ یعنی کہ دونوں میرے پی سی میں جوجود ہیں مگر عادتاُ ایکسپلورر ہی استعمال کرتا ہوں۔

خیر دیکھتا ہوں اس آر ایس ایس کے بیڑے کو بھی
بھئی یہ کسی بھلے آدمی نے بٹن کا ترجمہ بیڑا بہت اچھا کیا ہے، مزا آتا ہے لکھنے کو بھی اور پڑھنے کو بھی۔
 
بھیانک

جیسبادی نے کہا:
لینکس پر تو آپیرا کا برا حال ہے، الفاظ ایک دوسرے پر چڑھ جاتے ہیں۔ آپ کا کیا تجربہ ہے؟

بالکل درست فرمایا آپ نے۔ لینکس پر اوپیرا نہ صرف الفاظ کو گڈ مڈ کردیتا ہے بلکہ اکثر کو توڑ بھی دیتا ہے۔ لنکس پر اس کا تجربہ بڑا بھیانک تھا اور میں نے فی الفور اس کو سسٹم سے رخصت کردیا تھا۔ ونڈوز پہ البتہ اس سے کوئی شکایت نہیں۔
 
آر ایس ایس فیڈ کا آغاز

جیس آپ کی توجہ دلانے پر میں نے اپنی سائٹ پر بھی آر ایس ایس فیڈ کا آغاز تو کیا ہے۔ اس سلسلے میں آپ رائے سے ضرور نوازیئے گا۔
 
شعیب صفدر

محفلین
آر ایس ایس فیڈ کا آغاز

شارق مستقیم نے کہا:
جیس آپ کی توجہ دلانے پر میں نے اپنی سائٹ پر بھی آر ایس ایس فیڈ کا آغاز تو کیا ہے۔ اس سلسلے میں آپ رائے سے ضرور نوازیئے گا۔
یہ کام اچھا کیا ٓپ نے۔۔۔۔۔۔زبردست!!!!! پہلے تو مجھ سے شاباشی لے۔۔۔جی کندھا تو آگے کرے۔۔۔ شاباش!
 
جیسبادی

محفلین
جی بوریت سے فیڈ صحیح چل رہا ہے۔ پتہ یہ ہے:
http://www.boriat.com/rss.php

البتہ جب سائٹ پر آر۔ایس۔ایس۔ کے بٹن کو کلک کرتا ہوں تو فائرفاکس rss.php کی فائل لادتا ہے اور پھر "رئیل پلیر" چل پڑتا ہے۔ اب یہ ویب استاد جانیں کہ ایسا کیوں ہوتا ہے۔
 
آر ایس ایس فیڈ کا آغاز

shoiab safdar نے کہا:
یہ کام اچھا کیا ٓپ نے۔۔۔۔۔۔زبردست!!!!! پہلے تو مجھ سے شاباشی لے۔۔۔جی کندھا تو آگے کرے۔۔۔ شاباش!

بڑی نوازش۔

جیسبادی نے کہا:
البتہ جب سائٹ پر آر۔ایس۔ایس۔ کے بٹن کو کلک کرتا ہوں تو فائرفاکس rss.php کی فائل لادتا ہے اور پھر "رئیل پلیر" چل پڑتا ہے۔ اب یہ ویب استاد جانیں کہ ایسا کیوں ہوتا ہے۔

مسئلہ یہ ہے کہ فائر فاکس اس فیڈ کو ایک ایسی فائل سمجھ رہا ہے جسے کھولنے پہ اسے قدرت حاصل نہیں، تبھی ڈاؤنلوڈ کا اشارہ دے رہا ہے۔ دیکھیے کچھ حل کی کوشش کرتا ہوں۔
 
Top