جمیل نوری کشیدہ فار ویب، ریلیز!

Kasheeda.gif
ڈاونلوڈ:
http://www.fileden.com/files/2008/12/25/2238030/Jameel Noori Kasheeda.zip
 
شاکرالقادری

لائبریرین
شکریہ جمیل! لیکن میرے خیال میں کشیدہ فونٹ کو خود مختیار نہیں ہوتنا چاہیئے تھا
فن خطاطی سے معمولی درک رکھنے والے شخص کو بھی جلد ہی اس بات کا احساس ہو جائے گا کہ کسی عبارت میں لکھے ہوئے تمام کے تمام الفاظ اگر کشیدہ ہو تو کتنے بد آہنگ لگتے ہیں ۔۔۔۔ اور اس پہ فزوں یہ کہ ان پیج کے کشیدہ میں اس امر کا بالکل خیال نہیں رکھا گیا کہ کس لگیچر میں کشیدہ ہونا چاہیئے اور کس میں نہیں ۔ مثال کے طور پر

میں، اسکا ، اشکال وغیرہ
اوپر کی مثال میں صرف "غیر" میں کشیدہ جائز ہے جبکہ "میں" میں اسکا استعمال بالکل غلط ہے
والسلام
 
شکریہ جمیل! لیکن میرے خیال میں کشیدہ فونٹ کو خود مختیار نہیں ہوتنا چاہیئے تھا
فن خطاطی سے معمولی درک رکھنے والے شخص کو بھی جلد ہی اس بات کا احساس ہو جائے گا کہ کسی عبارت میں لکھے ہوئے تمام کے تمام الفاظ اگر کشیدہ ہو تو کتنے بد آہنگ لگتے ہیں

جی میں اس امر سے بالکل آگاہ ہوں۔ جبھی تو جمیل نوری نستعلیق کشیدہ میں اٹالکس کے ذریعے اسکو اپنی مرضی سے کنٹرول کرنے کی آپشن فراہم کی گئی ہے۔

جمیل نوری کشیدہ شاید ان افراد کیلئے فائدہ کا باعث ہو جو لینکس استعمال کرتے ہیں۔
 
محمد سعد

محفلین
جمیل نوری کشیدہ شاید ان افراد کیلئے فائدہ کا باعث ہو جو لینکس استعمال کرتے ہیں۔

دراصل، جہاں تک مجھے سمجھ آئی ہے، اس کے مطابق اس کا اصل فائدہ ان کو ہوگا جو اپنے بلاگ وغیرہ پر کشیدہ خط کو دھڑادھڑ استعمال کرنا چاہتے ہیں لیکن میری طرح سٹائل شیٹس کی تدوین کے ہنر سے ناواقف ہیں۔ چنانچہ انہیں بس کشیدہ فانٹ کا نام لگانا پڑے گا اور باقی کام خود بخود ہو جائے گا۔ اور جو اس ہنر سے واقف ہیں انہیں بھی کافی آسانی ہو جائے گی۔
 
دوست

محفلین
جی بس یہی ایک فائدہ ہے اسی لیے الگ ورژن کی درخواست کی تھی۔ اپنی اپنی پسند کی بات ہے، خطاطی کی جہاں‌ تک بات ہے ایسا بالکل ہوگا، بلکہ ایسے ہونا چاہیے تھا کہ لگیچر ایک ہی فونٹ میں ہوتے اور تطویل ڈال کر جس لفظ کو چاہتے لمبا کرلیتے۔
 
تطویل کے ذریعے کشیدہ کی آپشن پر میں نے غور کیا تھا۔ لیکن کچھ ٹیسٹس کے بعد یہ فیصلہ بدل دیا۔ پہلی بات تو یہ ہے کہ تطویل والا کشیدہ استعمال کرنے کیلئے پہلے صارف کو اردو میں کشیدہ کے اصولوں پر عبور حاصل کرنا ہوگا۔ نیز اگر تمام کشیدہ لگیچرز ایک ہی فانٹ میں ہوں تو انکے لک اپس بھی ڈبل ہوں گے۔ اس سے فانٹ کی اسپیڈ پر بھی اثر پڑتا ہے۔ خیر آپکی پسند پوری ہو گئی۔ انجائے!
 
فاتح

لائبریرین
شکریہ جمیل! لیکن میرے خیال میں کشیدہ فونٹ کو خود مختیار نہیں ہوتنا چاہیئے تھا
فن خطاطی سے معمولی درک رکھنے والے شخص کو بھی جلد ہی اس بات کا احساس ہو جائے گا کہ کسی عبارت میں لکھے ہوئے تمام کے تمام الفاظ اگر کشیدہ ہو تو کتنے بد آہنگ لگتے ہیں ۔۔۔۔ اور اس پہ فزوں یہ کہ ان پیج کے کشیدہ میں اس امر کا بالکل خیال نہیں رکھا گیا کہ کس لگیچر میں کشیدہ ہونا چاہیئے اور کس میں نہیں ۔ مثال کے طور پر

میں، اسکا ، اشکال وغیرہ
اوپر کی مثال میں صرف "غیر" میں کشیدہ جائز ہے جبکہ "میں" میں اسکا استعمال بالکل غلط ہے
والسلام

شاکر صاحب! اگر مجھ سے جاہل کی خاطر خطاطی کے اصولوں کی کچھ تفصیل بتا دیں تو نوازش ہو گی کہ جن کے مطابق کن الفاظ کو کشیدہ کرنا جائز ہے اور کن کو کشیدہ کرنا نا جائز؟
گو میں خطاطی کے ہنر سے تو واقف نہیں مگر یہ معلومات روزمرہ کی املا میں ضرور فائدہ مند ثابت ہوں گی۔
 
جہانزیب

محفلین
ویب کے لئے کشیدہ تو پہلے ہی کام کر رہا ہے، جہاں‌ کشیدہ درکار ہو وہاں‌ صرف متعلقہ حرف کو اٹالک ٹیگ <i> اور </i> کے درمیان لکھ کر کشیدہ کیا جا سکتا ہے ۔ کسی قسم کے خاص پروگرامنگ کی تو پہلے بھی ضرورت نہیں تھی ۔ جیسے بلاگ وقت بلاگنگ سافٹ وئیر کے ایڈیٹر میں ہی اٹالک کی سہولت ہوتی ہے ۔
 
ہاں خاص ضرورت تو نہیں تھی، لیکن جب کچھ احباب اتنی بے چینی سے مطالبہ کر رہے تھے تو میں انکار کیسے کرتا!
 
دوست

محفلین
جہانزیب اگر سارا سٹائل ہی کشیدہ کرنا ہو تو؟ سارا سٹائل کہاں سے اٹالک کرتے پھرتے اب دیسی طریقہ بس نام ہی بدل دیا جائے گا فونٹ کا اور موج۔۔ اٹالک کرنے سے اگر انگریزی لکھی ہو جو اکثر لکھی رہ جاتی ہے ٹیمپلیٹس میں خصوصًا تو وہ ایسے ہی اٹالک کر کے عجیب لگتی۔ اب ٹھیک ہے۔
 
duffer

محفلین
میں نے تو اپنے بلاگ پر یہ فانٹ لگا بھی لیا ہے
اور اس وقت تو میں بہت خوش ہوں، بہت ہی زیادہ :)
 
ذیشان حیدر

محفلین
محترم جمیل صاحب !
السلام علیکم ! آپ کا فونٹ دیکھا بہت پسند آیا(الحمداللہ)۔ اگر یہ فونٹ کورل ڈرا میں بھی چلے تو کیا بات ہے ۔ اس کےلئے بھی کچھ کریں اگر چل رہا ہے تو ہمیں‌بھی اس کے بارے میں رہنمائی فرمائیں۔ جزاکم اللہ خیر و الحسن جزا ۔ والسلام
 
یہ فانٹ کافی حد تک کورل ڈرا میں چل جاتا ہے۔ نقطوں کے مسائل ضرور پیش آتے ہیں، کیونکہ کورل ڈرا بھی اڈوبی پراڈکٹس کی طرح یونی اسکرائب انجن استعمال نہیں کرتا۔
 
duffer

محفلین
میں نے یہ فانٹ اپنے بلاگ پر لگایا ہے۔ فانٹ بے حد خوبصورت ہے۔ آپ اب اس فانٹ کی فیڈ بیک کے بعد بھی کچھ کام کریں گے یقیناً اس کے نئے ورژن کے لئے۔ تو اگر آپ میرے بلاگ کو قزٹ کریں اور وہاں پر دیکھیں کہ کچھ جگہ پر فانٹ تھوڑی سی گڑ بڑ کر دیتا ہے۔ مثلاً کچھ اعراب کے استعمال کے وقت اور کچھ جگہ اور۔ اگر آپ میرے بلاگ پر نظر ڈالیں تو شائد سمجھنے میں آسانی رہے۔ میں نے انٹرنیٹ ایکسپلورر، فائر فاکس، اوپرا، سفاری اور فلاک براؤزر میں اسکی ٹیسٹنگ کی ہے۔
 
محمد سعد

محفلین
یہ فانٹ کافی حد تک کورل ڈرا میں چل جاتا ہے۔ نقطوں کے مسائل ضرور پیش آتے ہیں، کیونکہ کورل ڈرا بھی اڈوبی پراڈکٹس کی طرح یونی اسکرائب انجن استعمال نہیں کرتا۔

یہ فانٹ میں نے لینکس پر انک سکیپ میں تھوڑا بہت استعمال کر کے دیکھا ہے۔ باقی سب کچھ تو ٹھیک تھا۔ بس "جمیل" میں ج کا نقطہ غائب ہو جاتا تھا۔ اگر ونڈوز پر بھی انک سکیپ میں یہ اچھا چلتا ہے تو پھر تو سمجھیں کہ آپ کا مسئلہ حل ہو گیا۔ جہاں اردو متن لکھنا ہو، وہاں انک سکیپ استعمال کر لیا کریں۔ باقی معاملات میں آپ کو ان دونوں میں سے جو زیادہ پسند آتا ہے وہ چلائیں۔
 
رابطہ

محفلین
سہولت

بہت شکریہ جناب جمیل نستعلیق صاحب۔
سہولت جتنی بھی ہو بہتر ہوتی ہے کہ اس سے کام کرنے کا لطف بڑھ جاتا ہے۔ علیحدہ سے کشیدہ بھی ہونا چاہیئے تھا۔ ایک بار پھر آپ کا نہایت تہِ دل سے شکریہ۔
 
duffer

محفلین
یہ فانٹ میں نے لینکس پر انک سکیپ میں تھوڑا بہت استعمال کر کے دیکھا ہے۔ باقی سب کچھ تو ٹھیک تھا۔ بس "جمیل" میں ج کا نقطہ غائب ہو جاتا تھا۔ اگر ونڈوز پر بھی انک سکیپ میں یہ اچھا چلتا ہے تو پھر تو سمجھیں کہ آپ کا مسئلہ حل ہو گیا۔ جہاں اردو متن لکھنا ہو، وہاں انک سکیپ استعمال کر لیا کریں۔ باقی معاملات میں آپ کو ان دونوں میں سے جو زیادہ پسند آتا ہے وہ چلائیں۔
میں نے تو کورل ڈرا میں اس کو استعمال کرنے کی کوشش کی پر فانٹ لسٹ میں اس فانٹ کانام ہی نہیں آتا :noxxx:
 
Top