جموں و کشمیر میں 1990 کی دوبارہ اجازت نہیں دیں گے - چدمبرم

کاشفی

محفلین
جموں و کشمیر میں 1990 کی دوبارہ اجازت نہیں دیں گے - چدمبرم
12TH_RAJYA_SABHA_1549216e.jpg

چدمبرم نے ان خدشات کو مکمل طور پر مسترد کیا ہے کہ جموں و کشمیر کے حالات ان کے کنٹرول سے آؤٹ ہو کر دوبارہ 1990 کی طرح ہوسکتے ہیں جب کشمیر کے پنڈت کمیونٹی کو وادی چھوڑ کر زبردستی نقل مکانی کرنے پر مجبور کیا گیا تھا۔
مکمل خبر پڑھنے کے لیئے اِدھر کلک کیجئے۔۔
 

دوست

محفلین
اب کی بات حالات اور قسم کے ہوں گے۔ کشمیری نوجوان ایک عشرے کے جبر کے بعد پھر سے عسکریت پسندی کی جانب مائل ہو رہے ہیں اور یہ پاکستان کی شہ پر نہیں۔ ہندو کمیٹیوں کو دیہی دفاع کے نام پر مسلح کر کے بھارتی حکومت نے ہندو مسلم فسادات کی راہ ہموار کر دی ہے۔ فوجی بھی مریں گے اور سویلین بھی آپس میں لڑ لڑ کر مریں گے۔ ایک اور 90 نہیں آئے گا حضور اس کا اگلا ورژن ہو گا۔
 

دوست

محفلین
تصادم جمعہ کو رمضان کے اختتام پر ہونے والی نمازوں کے بعد شروع ہوئے۔ کشتواڑ میں کئی سو مسلمانوں نے ایک مارچ کا اہتمام کیا اور بھارتی راج سے "آزادی" کا مطالبہ کیا جس کے بعد ہندوؤں نے ان پر حملہ کر دیا۔ آتش زنوں نے اسٹور اور دیگر عمارات کو آگ لگا دی، جس سے کرفیو لگانا پڑا جسے آٹولی تک تشدد پھیل جانے کی وجہ سے وسعت دی گئی اور مدت میں توسیع کر دی گئی۔
خبر
 
Top