جملہ 1.5 اردو پیکج کے لیے فیچر لسٹ!

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

جب باسم جملہ 1.5 کا اردو ترجمہ مکمل کرکے فراہم کر دیں گے تو جملہ 1.5 کے اردو پیکج کی تیاری پر کام بھی شروع کر دیا جائے گا۔ اس وقت تک اس تھریڈ پر اردو جملہ 1.5 کی فیچرز کا جائزہ لیا جائے گا۔

1۔ جملہ 1.5 کے فرنٹ اینڈ اور ایڈمن سیکشن کا اردو ترجمہ شامل کیا جائے گا اور انسٹالیشن کے وقت اردو کو بطور ڈیفالٹ لینگویج سیٹ کیا جائے گا۔ باسم اگر انسٹالیشن سکیشن کی لینگویج کا اردو ترجمہ کر دیں تو انسٹالیشن کا انٹرفیس بھی اردو میں ہو جائے گا۔ اس کے لیے installation\language\en-GB\en-GB.ini کا ترجمہ کرنے کی ضرورت ہوگی۔

2۔ انسٹالیشن کے وقت شامل کیا جانے والا سامپل ڈیٹا بھی اردو میں ہونا چاہیے
3۔ فرنٹ اینڈ کے بنیادی ایڈٹ ایریاز جیسے کہ تلاش وغیرہ میں اوپن پیڈ انٹگریٹ ہونا چاہیے
4۔ اردو یوزر نیم کی سہولت فراہم کرنے کا جائزہ لینا پڑے گا
5۔ جملہ کے وزی وگ ایڈیٹر میں اردو لکھنے کی سپورٹ فراہم کی جانی چاہیے
6۔ جملہ 1.5 کی ڈیفالٹ سٹائل شیٹ کی سمت دائیں سے بائیں کرکے اس کی سٹائل شیٹ کو ایڈجسٹ کیا جانا چاہیے۔ جملہ1.5 کی ڈیفالٹ سٹائل شیٹ میں rtl سپورٹ موجود ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ جملہ 1.5 کے اردو پیکج میں ڈیفالٹ سٹائل کے تین علیحدہ ورژن اردو نسخ ایشیا ٹائپ، نفیس ویب نسخ اور پاک نستعلیق فونٹ کے ساتھ شامل کیے جائیں۔ اس کے لیے علاوہ بھی اگر انٹرنیٹ سے اگر جملہ 1.5 کی کوئی اچھی rtl ٹیمپلیٹس دستیاب ہوں تو انہیں بھی اردو کے لیے کسٹمائز کرکے شامل کیا جا سکتا ہے۔

اس کے علاوہ میرے ذہن میں اگر کوئی بات آئی تو اسے بھی یہاں لکھ دوں گا۔ باقی دوست بھی یہاں اپنے خیالات کا اظہار کر سکتے ہیں۔
 
باسم

محفلین
1۔ انسٹالیشن سکیشن کا اردو ترجمہ ہوگیا ہے
2۔ سامپل ڈیٹا اردو میں کرنے سے اچھی خاصی جملہ گائیڈ بھی تیار ہوجائے گی
6۔اردو زبان منتخب کرنے پر جملہ خودبخود دائیں سے بائیں کی اسٹائل شیٹ منتخب کرلیتا جو اسکی تھیمز میں الگ سے موجود ہوتی ہے ہاں فونٹ کے اعتبار سے اس میں تدوین کرنی پڑے گی
7۔ ڈیفالٹ اسٹائل کے نہیں دائیں سے بائیں اسٹائل کے تین علیحدہ ورژن اردو نسخ ایشیا ٹائپ، نفیس ویب نسخ اور پاک نستعلیق فونٹ کے ساتھ شامل کیے جائیں۔
8۔ میرا اندازہ ہے کہ جملہ! 1.5 کی ہر ٹیمپلٹ میں دائیں سے بائیں کی سہولت دی جارہی ہے جہاں تک انتخاب کی بات ہے تو اس کیلیے جملہ! 1.5 ٹیمپلٹ کنٹسٹ میں 50 فیصد ووٹوں سے منتخب "JAPurity" بہتر رہے گی جو لال، نیلے، سبز، کالے رنگوں اور صرف متن میں دستیاب ہے۔
ja_purity.gif

جملہ! کی طے شدہ ٹیمپلٹ "Rhuk Milkyway" بھی (لال، کالا، نیلا، سبز، نارنجی اور سفید) چھ رنگوں میں دستیاب ہے
اور پہلے سے موجود "Beez" ٹیمپلٹ کو ہٹایا بھی جاسکتا ہے۔
9۔ اردو جملہ! کی ہیلپ (مدد) سائٹ کا ربط بھی ڈالنا ہوگا۔
10۔ Jommla 1.5 folder\administrator\help\en-GB میں موجود ہیلپ فائلوں کا اردو ترجمہ بھی ہونا چاہیے۔
11۔ پی ڈی ایف کیلیے کونسا فونٹ قابل استعمال ہوگا عربی اور فارسی جملہ! کے پیکج دیکھنا ہونگے، انگریزی کیلیے "FreeSans" استعمال کیا گیا ہے۔
12۔ ایسے اردو الفاظ کی فہرست تیار کرنا ہوگی جو تلاش کے عمل پر اثر انداز ہوتے ہیں اور بہتر تلاش کیلیے انہیں نظر انداز کرنا ضروری ہے (مثلاً: کا، کے، کی، اور، لیکن وغیرہ)۔
 
MyOwn

محفلین
انسٹالیشن گائئڈ کا ترجمہ میں ڈال دوں گا۔ میری ٹیم میں سے ایک رکن اس پر کام کر رہا ہے۔ ابھی مسلہ صرف یہ ہے کہ انسٹالیشن گائیڈ میں موجود تصاویر انگلش میں‌ہیں میری کوشش ہو گی کہ میں یہ بھی اردو میں حاصل کر سکوں۔

والسلام
 
نبیل

تکنیکی معاون
باسم، شکریہ۔
میں ایک مرتبہ ورڈپریس کے کام سے فارغ ہو لوں تو جملہ کا اردو پیکج تیار کرنے پر کام شروع کروں گا۔ اس پر بھی اسی سٹائل میں کام کیا جائے گا جیسے کہ ورڈپریس کے اردو پیکج پر کام کیا جا رہا ہے یعنی کہ پہلے تمام مراحل یہاں لکھے جائیں گے تاکہ باقی دوست خود سے اس سے رہنمائی حاصل کرکے جملہ کا اردو پیکج بنانے پر دسترس حاصل کر لیں۔ اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ اس طرح یہ پراجیکٹ کمیونٹی میں زیادہ بہتر طور پر آگے بڑھ سکے گا اور جملہ کے نئے ورژنز کے ساتھ اس پیکج کو کوئی بھی اپڈیٹ کرسکے گا۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
جملہ کے پرانے ورژنز میں اردو مواد کی پی ڈی ایف صحیح جنریٹ نہیں ہوتی تھی۔ ابھی میں نے چیک نہیں کیا ہے کہ یہ جملہ 1.5 میں ٹھیک چلتی ہے یا نہیں۔
 
bjoomla

محفلین
جس طر ح‌ ورڈ پر یس میں‌ ہم مضموں‌ کے آ خر میں‌ اپنی ارا ء ظا ہر کر تے ہے ۔کیا یہ اس وژ ن میں‌ شا مل نہیں ہو سکتا ہے ؟
جیسے

Akocomment Tweaked Special Edition 1.4.6‌
 
نصیرحیدر

محفلین
1۔ انسٹالیشن سکیشن کا اردو ترجمہ ہوگیا ہے
2۔ سامپل ڈیٹا اردو میں کرنے سے اچھی خاصی جملہ گائیڈ بھی تیار ہوجائے گی
6۔اردو زبان منتخب کرنے پر جملہ خودبخود دائیں سے بائیں کی اسٹائل شیٹ منتخب کرلیتا جو اسکی تھیمز میں الگ سے موجود ہوتی ہے ہاں فونٹ کے اعتبار سے اس میں تدوین کرنی پڑے گی
7۔ ڈیفالٹ اسٹائل کے نہیں دائیں سے بائیں اسٹائل کے تین علیحدہ ورژن اردو نسخ ایشیا ٹائپ، نفیس ویب نسخ اور پاک نستعلیق فونٹ کے ساتھ شامل کیے جائیں۔
8۔ میرا اندازہ ہے کہ جملہ! 1.5 کی ہر ٹیمپلٹ میں دائیں سے بائیں کی سہولت دی جارہی ہے جہاں تک انتخاب کی بات ہے تو اس کیلیے جملہ! 1.5 ٹیمپلٹ کنٹسٹ میں 50 فیصد ووٹوں سے منتخب "JAPurity" بہتر رہے گی جو لال، نیلے، سبز، کالے رنگوں اور صرف متن میں دستیاب ہے۔
ja_purity.gif

جملہ! کی طے شدہ ٹیمپلٹ "Rhuk Milkyway" بھی (لال، کالا، نیلا، سبز، نارنجی اور سفید) چھ رنگوں میں دستیاب ہے
اور پہلے سے موجود "Beez" ٹیمپلٹ کو ہٹایا بھی جاسکتا ہے۔
9۔ اردو جملہ! کی ہیلپ (مدد) سائٹ کا ربط بھی ڈالنا ہوگا۔
10۔ Jommla 1.5 folderadministratorhelpen-GB میں موجود ہیلپ فائلوں کا اردو ترجمہ بھی ہونا چاہیے۔
11۔ پی ڈی ایف کیلیے کونسا فونٹ قابل استعمال ہوگا عربی اور فارسی جملہ! کے پیکج دیکھنا ہونگے، انگریزی کیلیے "FreeSans" استعمال کیا گیا ہے۔
12۔ ایسے اردو الفاظ کی فہرست تیار کرنا ہوگی جو تلاش کے عمل پر اثر انداز ہوتے ہیں اور بہتر تلاش کیلیے انہیں نظر انداز کرنا ضروری ہے (مثلاً: کا، کے، کی، اور، لیکن وغیرہ)۔
"JAPurity" میری پسندیدہ ترین تھیم ہے اور یقینآ لاجواب ہے۔:grin:

ٍٍٍ
 
نبیل

تکنیکی معاون
جملہ 1.5 کے لیے JCE ایڈیٹر بھی دستیاب ہو گیا ہے۔ اگر ہو سکا تو اسے بھی جملہ 1.5 کے اردو پیکج میں شامل کر لیا جائے گا۔
 
Top