جملہ کا اردو کی بورڈ اور ویزویگ ایڈیٹر کی انٹیگریشن

MyOwn

محفلین
سلام!
مکرم نبیل!
کیا یہ ممکن ہے کہ جملہ کا اردو کی بورڈ اور ویزویگ ایڈیٹر کی انٹیگریشن کی معلومات وی بی کی طرح الگ سے مل سکیں جس سے پتہ چل سکے کہ جملہ کے کونسی فائلز پر کیا تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ اس سے مستبل میں ہونے والی کوئی بھی اپگریڈ کرنا کافی آسان ہو جاتا ہے- دوسرا جملہ کا 1.5rc2 ریلیز کر دیا گیا ہے۔ کیا یہی ترجمہ اور ویزویگ ایڈیٹر اس میں بھی استعمال کیاجا سکتا ہے۔

والسلام
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
پہلی بات تو یہ کہ میں نے ابھی تک جملہ 1.5 کے کسی ورژن پر کام نہیں کیا ہے۔ ایک مرتبہ جمہ 1.5 کا سٹیبل ورژن ریلیز ہوجائے تو اس کا اردو پیکج بنانے پر بھی غور کیا جا سکتا ہے۔ اس وقت ڈاؤنلوڈ سیکشن میں اردو جملہ 1.0.12 پیکج موجود ہے اور اس میں اردو وزی وگ ایڈیٹر ہی شامل کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں اردو جے سی ای ایڈیٹر اور اردو FCKEditor پلگ علیحدہ سے موجود ہیں۔ جہاں تک عام ایڈٹ ایریاز میں اردو اوپن پیڈ یا ویب پیڈ کی انٹگریشن کا تعلق ہے تو میں نے یہ کام علیحدہ سے نہیں کیا لیکن یہ کرنا مشکل نہیں ہونا چاہیے۔
 
Top