جملہ کاایک ا مسئلہ

السلام علیکم
آج کافی عرصے بعد میں پہلی دفعہ جملہ کوہوسٹنگ سرور پر(یعنی لوکل سرور پر نہیں)انسٹال کرنے بیٹھا توانسٹالیشن کے بعدیہ میسج ملا:
No configuration file found and no installation code available. Exiting...
میں نے انسٹالیشن فولڈر ڈیلیٹ کیامگر بے سود رہا،پھر میں نے configuration.php-dist سے چھیڑچھاڑ کی اور ڈیٹا بیس نیم وغیرہ ڈال کر،فإئل کو configuration.phpسے ری نیم کردیا۔
اب صورت حال کچھ ایسی ہے:
joomlaz.jpg

ایک تو مجھے اپنا مسئلہ سمجھانا نہیں آٹا دوسرا میں کمپیوٹر کی فیلڈ سے تقریبانابلد ہوں اس لئے طفل مکتب سمجھ کر راہنمائی فرمائیے گا۔
ممنون و مشکور رہوں گا۔
جزاکم اللہ خیرا
 

مہوش علی

لائبریرین
اگر آپ کو انگلش زبان میں پرابلم نہیں ہوتی تو بہتر ہے اس پرابلم کو جملہ کے فورم پر ڈسکس کریں۔

مجھے نہیں علم کہ آپ کونسی ویب ہوسٹنگ استعمال کر رہے ہیں۔ مگر فری سرور پر اکثر یہ بھی ہوتا ہے کہ ڈیٹابیس جو ہے وہ یونیکوڈ میں نہیں ہوتا۔ اس وجہ سے ایک دفعہ ایسی ملتی جلتی پرابلم مجھے پیش آئی تھی، مگر پھر بھی یہ کنفیگریشن فائل کا مسئلہ کبھی نہیں تھا۔
اگر آپ کا ویب سرور پیسے دےکر لیا گیا ہے تو اس میں ایک چیز Fantastico ہو گا۔ اسکی مدد سے جملہ خود بخود انسٹال ہو جاتا ہے۔ آپ اپنے ویب سرور پر اسے ڈھونڈنے کی کوشش کریں۔
اور اگر پھر بھی پرابلم ہو رہی ہو تو اپنے ویب سرور کو ای میل کریں اور ان سے مدد طلب کریں۔
والسلام۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
مہوش، انہیں جملہ فورم کا ربط تو فراہم کر دیں۔
اور کچھ رہنمائی ہم بھی کر سکتے ہیں اگر اپنا مسئلہ وضاحت کے ساتھ بیان کر دیا جائے تو۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے ہمیشہ لوکل سرور پر انسٹالیشن کی ہے پہلی دفعہ انٹرنیٹ پرانسٹال کررہا ہوں

جی یہی میں جاننا چاہ رہا ہوں کہ آپ کی انسٹالیشن کے کتنے مراحل پورے ہوئے تھے؟ اور یہ کہ آپ کونسے ہوسٹ پر انسٹال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں؟
 

اظفر

محفلین
یہ صاحب اگر ایڈریس بار میں موجود پورا یو آر ایل واضح رہنے دیتے تو پتا چل جانا تھا کیا رولا ہے۔
 
Top