جملہ سائٹ کا انٹر نیٹ ایکشپلورر پر مسلہ

السلام علیکم
میں جملہ 1.5.6 کو استعمال کرتے ہوئے اردو ویب سائٹ بنا رہا ہوں اور اردو محفل کا بھر پور ممنون ہوں کہ انھوں نے جملہ کا ترجمہ کیا اور اسے مفت میں مہیا کر رہے ہیں۔ مجھے انٹرنیٹ ایکسپلورر پر دو مسائل کا سامنا ہے۔
1) جب میں انٹرنیٹ ایکسپلورر 7 کو استعمال کرتے ہوئے اپنی سائٹ کے ہوم پیج پر جاتا ہوں تو میں میرے شائع شدہ مضامین کی سرخیاں نیچے سے کٹی ہوتی ہیں۔ آپ اس مسلہ کو اس لنک پر ملاحظہ کر سکتے ہیں، یاد رہے کہ لنک کو ایکسپلورر پر کھولنا ہے
http://www.eeqaz.org/main
اگر اسی لنک کو آپ اوپرا یا فائر فاکس پر دیکھیں تو یہ مسلہ نہیں ہوتا۔

2) دوسرا مسلہ بھی ملتا جلتا ہی ہے، اپنے انٹرنیٹ ایکسپلورر پر یہ لنک کھولیں
http://eeqaz.org/main/index.php/refutations-urdu
آپ دیکھ رہے ہوں گے کہ ٹیمپلیٹ کا بارڈر مکمل دکھائی نہیں دے رہا۔ یہ مسلہ بھی دوسے بروزرز پر نہیں آتا۔

براہ مہربانی مدد کریں
جززاک اللہ
 
Top