جملہ اور اوپن پیڈ

سلامِ مسنون!
ترجیحی بنیادوں پر سوال ہے۔۔۔۔۔۔۔۔!
کیا جملہ ورژن 1.5 میں اردو کے لئے اوپن پیڈ کا استعمال ممکن ہے؟
 
نبیل

تکنیکی معاون
عمار، اردو اوپن پیڈ ہر ایڈٹ ایریا میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ میں نے ابھی تک جملہ 1.5 پر کام نہیں کیا، اسی لیے اس میں اوپن پیڈ انٹگریشن کے سلسلے میں بھی کوئی معلومات نہیں فراہم کر سکتا۔ کیا تم جملہ 1.5 کسی ویب سائٹ پر استعمال کر رہے ہو؟
 
جی نبیل بھائی! میں جملہ 1.5 پر ایک ویب سائٹ کا کام شروع کرچکا ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔ کام تو ویسے بھی چل ہی رہا ہے لیکن اگر اوپن پیڈ کی انٹیگریشن ہوجائے تو بہت آسانی ہوجائے گی۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
عمار، اردو جملہ میں ویب پیڈ یا اوپن پیڈ علیحدہ سے کسی ایڈٹ ایریا میں شامل نہیں کیا گیا، البتہ میں نے جملہ کے پوسٹ پیج کے لیے اردو وزی وگ ایڈیٹر تیار کیے ہوئے ہیں۔ اردو جملہ کے پیکج میں شامل وزی وگ ایڈیٹر اردو ٹائنی ایم سی ای ہی ہے۔ اس کے علاوہ جملہ کے لیے جے سی ای ایڈیٹر اور ایف سی کے پلگ ان کے اردو ورژن بھی موجود ہیں۔ یہ پلگ ان تمہیں ڈاؤنلوڈ سیکشن کے اس زمرہ میں مل جائیں گے۔

تمہیں علیحدہ سے کس ایڈٹ ایریا کے لیے اوپن پیڈ انٹگریشن کی ضرورت ہے؟
 
علیحدہ سے تو کسی ایڈیٹ ایریا کے لیے اوپن پیڈ انٹگریشن کی ضرورت نہیں۔۔۔ بس آرٹیکلز کے لیے ایڈیٹر کے طور پر چاہئے تھا۔۔۔ میں یہ پلگ۔ان چیک کرتا ہوں۔۔۔!
بہت شکریہ!
 
اب چونکہ میں جوملہ باقاعدہ اپ۔لوڈ کرکے استعمال کررہا ہوں اور مجھے ایک ادارہ کی ویب سائٹ مینیج کرنی ہے تو اس لیے میں مسلسل زحمت دیتا رہوں گا۔۔۔۔ کیا اس کے لیے ایک الگ دھاگہ کھول لوں؟
 
شازل

محفلین
عمار، اردو جملہ میں ویب پیڈ یا اوپن پیڈ علیحدہ سے کسی ایڈٹ ایریا میں شامل نہیں کیا گیا، البتہ میں نے جملہ کے پوسٹ پیج کے لیے اردو وزی وگ ایڈیٹر تیار کیے ہوئے ہیں۔ اردو جملہ کے پیکج میں شامل وزی وگ ایڈیٹر اردو ٹائنی ایم سی ای ہی ہے۔ اس کے علاوہ جملہ کے لیے جے سی ای ایڈیٹر اور ایف سی کے پلگ ان کے اردو ورژن بھی موجود ہیں۔ یہ پلگ ان تمہیں ڈاؤنلوڈ سیکشن کے اس زمرہ میں مل جائیں گے۔

تمہیں علیحدہ سے کس ایڈٹ ایریا کے لیے اوپن پیڈ انٹگریشن کی ضرورت ہے؟
کوئی اور ڈاون لوڈ‌لنک نہیں‌کیا
 
شازل

محفلین
میں‌دراصل دوسری تھیم میں یہ ایڈیٹر ایڈ کرنا چاہتا تھا،
یہ پورا پیکج میں‌نے پہلے ہی ڈاون لوڈکیا ہوا ہے
 
نبیل

تکنیکی معاون
اردو جملہ کی تھیم کا اس کے ڈیفالٹ ورژن کے ساتھ comparison کر کے دیکھ لیں، اس سے آپ کو معلوم ہو جائے گا کہ اردو ایڈیٹر کی انٹگریشن کے لیے کونسا کوڈ شامل کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے۔ اس کے بعد آپ اسی طرح دوسری تھیمز میں بھی اردو ایڈیٹر شامل کر سکیں گے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
میرے خیال میں اردو جملہ کی تھیمز میں علیحدہ سے اردو ایڈیٹر انٹگریٹ کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی، البتہ ان کے سٹائل کو ضرور اردو کے لیے کسٹمائز کرنا ہوگا۔ بہرحال یہ تجربہ کرکے ہی پتا چل سکتا ہے۔
 
آپ نے درست کہا ایسا ہی ہے جو تھیمز دستیاب ہیں ان میں سے صرف ایک ہی تھیم میں لوگن باکس میں اردو لکھی جارہی ہے باقی میں ونڈوز میں‌موجود لینگوئج کو سرگرم کرنا پڑتا ہے
سٹائل کو میں نے اپنے حساب سے کسٹمائز کرلیا ہے
بہت شکریہ
 
Top